ایم کیو ایم کی کرایہ دارانہ سیاست

ویسے کراچی والا (بزبانِ دیگر "مہاجر")ہونے کے باوجود میری نیک تمنائیں کل وکلاء، عوام اور پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ تھیں۔ الحمد للہ انہیں (بہت حد تک پُرامن انداز میں) کامیابی حاصل ہوئی۔ باقی رہی چیف جسٹس کے سیاسی ہونے کی بات، اس پر فی الحال میں اپنے خیالات اپنے پاس رکھ رہا ہوں لیکن یہ حقیقت ہے کہ چیف جسٹس کے لیے اب بہت ہی کڑا امتحان ہے۔ ان کے لیے ایسا ہی ہے جیسا کہ انہیں روزِ آخرت والا میزانِ عدل دنیا میں فراہم کردیا گیا ہو کہ چلو، انصاف کرکے دکھاؤ۔
ان کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں۔
 
مہوش علی

لائبریرین
میرے خیال میں سندھی/ پنجابی کی جس جس نے بات کی، اس نے جاہلانہ حرکت کی۔ یقین مانیں، یہاں کے عوام کو ہرگز خبر نہ تھی، نہ ہے کہ پنجاب میں سندھ کے خلاف نعرے بازے ہوئی ہے یا کوئی پنجاب کارڈ کھیلا جارہا تھا۔ یقین کریں، عوام میں اتنا تعصب نہیں ہے۔ یہ شیخ رشید، زاہد خان، فضل الرحمن اور الطاف حسین کا اب کمینہ پن نہ کہوں تو کیا کہوں، چلیں افسوس ناک سیاسی انداز کہہ لیتا ہوں کہ انہوں نے اس طرح کا بیان داغ کر سندھ کے عوام کو بھڑکانا چاہا ہے۔۔۔ صرف اور صرف بھڑکانا اور لگائی بجھائی کرنا۔۔۔ ورنہ ہم نے جب تک ان کے بیانات نہیں سنے تھے، یہاں کوئی نہیں جانتا تھا کہ پنجاب کارڈ کھیلا جارہا ہے یا سندھیوں کے خلاف نعرے لگ رہے ہیں۔۔۔ یہ تو زبردستی معاملہ اچھالنے، آگ بھڑکانے اور لگائی بجھائی کرنے والی حرکت نظر آتی ہے۔

آپ کا یہ بیان بہتر ہے، مگر اس سے اگلا بیان اس سے بھی زیادہ بہتر ہے:

بہرحال، صوبائی، علاقائی اور لسانی تعصب بھڑکانے کا کام جس کی طرف سے بھی ہوا، بے حد قابلِ مذمت ہے۔ چاہے وہ شریف برادران کی حرکت ہو یا فضل الرحمن کی، شیخ رشید کی ہو یا اے این پی۔ الطاف بھائی کا ذکرِ خیر کیا کیا جائے اب۔ :rolleyes:

شاباش۔ آپ اُن چند ایک میں سے ہیں جنہوں نے کم از کم شریف برادران کی مذمت تو کی۔

باقی آپ الطاف حسین کو برا بھلا کہہ لیں، اے این پی کو برا بھلا کہہ لیں، مگر مولانا فضل الرحمان کو اس معاملے میں برا نہ کہیں کیونکہ انہوں نے کوئی غلط بات نہیں کی ہے اور بالکل سافٹ انداز میں لیگی لیڈروں کو احساس دلانے کی کوشش کی ہے کہ یہ بات غلط رخ پر جا رہی ہے اور وہ اپنی اصلاح کریں۔ اور بات یہ ہے کہ وہ یہ بات قوم کو بتائیں یا نہ بتائیں، مگر شہباز شریف کی تقریر میڈیا مین سننے کے بعد ہر کوئی تشویش میں مبتلا ہے، اور دیگر قوموں میں بہت سے انتہا پسند ہیں جو ایسی باتوں کو یقینا قوم تک پہنچا دیں گے۔ اور ایسے میں اگر پہلے دن سے اس کی مذمت نہیں ہو گی تو فتنہ اور پھیل سکتا ہے۔ یہ انفارمیشن کا دور ہے وہ دن چلے گئے جب ایسی چیزیں چھپا لی جاتی تھیں۔ اور پھر یہ بھی یاد رکھیں اگر اس فتنے پر آج مذمت نہیں کی گئی تو لیگی رہنماؤوں کی اصلاح کیسے ہو گی اور کیا گارنٹی ہے کہ کل جب ان کی حکومت نہیں بن رہی ہو گی تو وہ پھر یہ کارڈ نہیں کھیلیں گے؟
 
کراچی میں اسلحہ۔۔۔ قانونی یا غیر قانونی۔۔۔؟ یہ ایک الگ موضوع ہے جس پر دیانتداری سے تحقیق کی ضرورت ہے۔ بلاشبہ کراچی میں اسلحے کے لائسنس بڑی تعداد میں جاری ہوتے ہیں لیکن کیا وہ اسلحہ ان کے اصل خریداروں کے پاس رہتا ہے؟ یا کہیں اور پہنچ جاتا ہے؟ دو افراد کے مابین ایک مکالمہ ملاحظہ ہو:

نوجوان لڑکا (اپنے دوست سے): یار! کوئی نئی پسٹل وغیرہ آئی ہو تو بتاؤ۔
اس کے دوست کا تعلق متحدہ سے ہے۔ میں اسے یہاں "ساتھی" لکھ دیتا ہوں۔
ساتھی: تم سے جب پہلے کہا تھا کہ کچھ اسلحہ آیا ہوا ہے، دیکھ لو تو تم نے منع کردیا تھا۔
نوجوان: ہاں یار! پر اب دل کررہا ہے۔ سوچ رہا ہوں کوئی اچھی سے بندوق پکڑ لوں۔ کوئی مال آئے تو بتاؤ۔
ساتھی: چوری کی ایک ٹی ٹی آئی ہوئی ہے، بہت خوبصورت ہے۔ اس کا دستہ گولڈن کلر کا ہے۔ تم چکر لگاؤ تو دکھاتا ہوں۔

ان دونوں افراد سے میری واجبی سی سلام دعا ہے۔ ایک عام سے اجتماع میں ان دونوں نے میرے سامنے (شاید مجھے بے ضرر جان کر)یہ گفتگو کی۔ (ویسے میں واقعی بے ضرر ہی ہوں) :tongue:

یہ صرف ایک واقعہ ہے جس کا اتفاقی طور پر میں شاہد ہوں۔۔۔ اس بارے میں کافی اسٹڈی کی جاسکتی ہے اور شاید اس موضوع پر کافی بحث پہلے بھی کسی دھاگے پر ہوچکی ہے۔ اس دھاگے پر فی الحال اس کو یہیں رہنے دیں تو مناسب ہوگا۔
 
زین

لائبریرین
آپ کو یقینا پتا ہو گا کہ جتنے قانونی اسلحہ لائسنس کراچی میں ایشو کیے گئے وہ زیادہ تر بینکوں کے گارڈز، بڑے شاپنگ سنٹرز اور سوناروں کی دکانوں اور اُن لوگوں نے لیے ہیں جن کو اکثر بینک سے روپے نکالتے ہوئے ڈکیتی کا ڈر ہوتا ہے۔
اور آپ کو یقینا دفاعی اسلحہ اور آٹومیٹک تباہی پھیلانے والے دہشتگردوں کے ہاتھوں میں موجود اسلحہ کا فرق معلوم ہو گا۔
اور ڈکیتیوں میں بھی کوئی قانونی اسلحہ استعمال نہیں کرتا بلکہ غیر رجسٹرڈ شدہ اسلحہ استعمال ہوتا ہے۔

مگر اصل حقائق سے آنکھیں بند کرنے کے جو نمونے میں آج تک دیکھ چکی ہوں، اسکے بعد اس حقیقت سے نظریں چرا کر حقائق کو توڑ مڑوڑ دینا کیا مشکل کام۔

یا تو فاٹا و بلوچستان کو غیر قانونی بارودی اور ہر قسم کے اسلحے سے پاک کر دیں۔ ورنہ جب یہ ناسور کراچی میں غیر قانونی طور پر اسمگل کیا جائے اور اسکے نتیجے میں وارداتوں میں اضافہ ہو، تو پھر کرپٹ پولیس سیکورٹی کا نظام کئی گنا بہتر بنایا جائے یا پھر لوگوں کو خود قانونی اسلحہ بانٹ دیا جائے تاکہ وہ اپنی حفاظت کر سکیں۔ جس دن فاٹا و بلوچستان سے مرد کے زیور کے نام پر استعمال کیے جانے والا یہ اسلحہ ختم کر دیا جائے گا، اس دن اس قانونی اسلحے کی بھی کوئی ضرورت نہیں رہے گی۔
بہرحال، بھینس کے آگے بین بجانا ؟؟؟؟؟؟ فاٹا و بلوچستان کو اسلحے و منشیات اور سمگلنگ کے مال سے پاک کر دینا بس خواب ہی ہے، اور خواب بھی ایسا جو کہ مجھ جیسے چند ایک لوگ ہی دیکھتے ہیں۔ سارا فتنہ آنکھوں کے سامنے ہے، مگر پھر بھی اس فتنے کو دیکھنے کے قابل اگر کوئی نہ ہو، بلکہ دفاع کے لیے مرد کے ہتھیار نامی لولے لنگڑے بہانے ہوں تو بس انسان کو اللہ کی پناہ مانگتی رہنی چاہیے اور اپنی ممکنہ حد تک اس ناانصافی پر احتجاج کرتے رہنا چاہیے۔ شاید کہ ہو کوئی حق کو پہچان کر یہ خواب ہمارے ساتھ باٹنے والا۔

کراچی میں کرائمز کے پیچھے کن گروہوں کا ہاتھ ہے اور انہیں کہاں سے اسلحہ ملتا ہے، اربوں رپے ماہانا یا سالانہ لندن بھیجے جاتے ہیں یہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں۔

بلوچستان اور فاٹا کو منشیات اور اسلحہ سے پاک کرنے اور کراچی میں طالبانزیشن کا راگ الاپنے والے دراصل کراچی کے بعد پورےسندھ اور ملک پر قبضے کا خواب دیکھ رہے ہیں جو انشاء اللہ صرف خواب ہی رہے گا۔
 
طالوت

محفلین
"رات شاہد مسعود نے جب پیر مظہر الحق (صوبائی وزیر پیپلز پارٹی سندھ) سے یہی سوا ل دھرایا کہ لیڈران کے خالف نعرے بازی تو ایک عام سی بات ہے تو اسے صوبائیت کا رنگ کیوں دیا گیا ، موصوف فرماتے ہیں کہ صدر زرداری کو سندھ اسمبلی نے متفقہ طور پر صدر کے لیے نامزد کیا تھا اسلیے صدر زرداری کو گالی دینا مطلب سندھ کو گالی دینا ہے"
آپ کے بار بار اس اعتراض پر کہ لیگی رہنماؤں کے پنجاب کارڈ کھیلنے کی کوئی مذمت نہیں کر رہا ، یہ تو تبھی ممکن ہے کہ جب بات پہلے واضح ہو کہ ایسا ہوا ہے ، مبہم باتوں پر کوئی کیسے ڈھول پیٹنے لگے ؟ یہ گزشتہ رات کا بیان ہے اور میں نے اپنے گناہ گار کانوں سے سنا ہے اور مجھے بڑی اچھی طرح سمجھ آیا ہے نیز کسی اور کا نہیں ایک صوبائی وزیر کا ۔۔ کوئی مناسب ثبوت مل جائے کہ سندھ کے خلاف نعرے لگے ہیں تو یقیننا اس کی مذمت نہ کرنے والا ابو المنافقین ہو گا ۔۔
رہی بات ڈبل اسٹنیڈرڈز کی، تو ، میں نے بات معیار کی تو نہ کی تھی بلکہ آپ کے مشرف "صاحب" کے لاکھوں حامیوں کے ذکر پر دونوں طرف کے حامیوں کا تناسب جاننے کی درخواست کی تھی ۔۔ اسلیے آپ کا یہ کہنا رد کیا جاتا ہے ۔۔
اب آئیے معیار کی جانب ، مجھے نہیں خبر کہ آپ کو کراچی کے اوپر سے گزرے ہوئے بھی کتنا عرصہ ہوا ہے ، اور اگر آپ کی یاداشت ساتھ دیتی ہو تو کراچی میں جرائم کی بابت ، کراچی میں بسنے والی اقوام کے تناسب سے کون کون اس میں ملوث ہے اس پر ایک محتاط اندازہ میں پیش کر چکا ہوں ، بلکہ یہاں تک بھی کہہ چکا ہوں کہ " کراچی آپریشن کے دوران اگر کوئی کتا بھی مر جاتا تو وہ بھی ایم کیو ایم کے کھاتے میں ڈال دیا جاتا" ۔۔ اس کے باوجود آپ کو میرا کہنا ڈبل اسٹینڈرڈ لگتا ہے یا میری ایم کیو ایم مخالفت تعصب نظر آتی ہے تو اس کا کوئی علاج ممکن نہیں ۔۔
عمار ٹھہرے شریف آدمی ، میرا ایسا کوئی دعوٰی نہیں :noxxx:
میں ایم کیو ایم کے ان لڑکوں کے ساتھ بیٹھ کر "چائے پانی کر تا رہا ہوں" جن کی بغلوں میں اسلحہ ہر وقت موجود ہوتا ہے اور ان لوگوں کو بھی جانتا ہوں جن کی ذرا سی بات پر وہ وہی اسلحہ ان کی کنپٹیوں سے لگایا گیا ۔۔ بات لمبی ہو جائے گی مگر حقیقت یہ ہے کہ آنکھوں دیکھی مکھی نگلی نہیں جاتی ۔۔ شریف تو کوئی بھی نہیں مگر جب کوئی ایک کسی کو فرشتہ ثابت کرنے کی کوشش کرے تو برداشت نہیں ہوتا ۔۔
وسلام
 
مہوش علی

لائبریرین
بلوچستان اور فاٹا کو منشیات اور اسلحہ سے پاک کرنے اور کراچی میں طالبانزیشن کا راگ الاپنے والے دراصل کراچی کے بعد پورےسندھ اور ملک پر قبضے کا خواب دیکھ رہے ہیں جو انشاء اللہ صرف خواب ہی رہے گا۔

نجانے کیوں لوگ سمجھتے ہیں کہ میں متحدہ کا دفاع اس لیے کرتی ہوں کیونکہ میرا اس سے کوئی تعلق ہے۔ اور تعلق بھی ایسا کہ جس کے بعد وہ متحدہ کو میری کمزوری سمجھ کر ہر موضوع پر میرے دلائل کی رد میں متحدہ پر کیچڑ اچھالنا شروع کر دیتے ہیں۔
میں پاکستان کے حوالے سے اول تا آخر کسی پاکستانی پارٹی کی نہیں ہوں، اور نہ ہی صدر مشرف کی، نہ ہی ایم کیو ایم کی، بلکہ اول تا آخر صرف اور صرف پاکستانی ہوں۔

میری طرف سے بھی بے شک نہ پھیلے متحدہ سندھ و پاکستان میں، مگر یہ نفرتیں ختم ہونی چاہیے ہیں اور قومی دھارے میں اہل کراچی کی شمولیت ہونی چاہیے۔

اور مجھے معلوم ہے کہ اس مرد کے زیور نامی فتنے کی جڑیں معاشرے میں اتنی گہری ہیں کہ شاید ہی کسی اور برائی کی ہوں۔ اور انکے خلاف ان اکا دکا آواز اٹھانے والوں کے ساتھ وہی کچھ سلوک ہو گا جو کہ میرے ساتھ ہوتا ہے۔ بہرحال میرے ایمان کی بنیاد "یقین" پر ہے۔ اور اس یقین سے انسان نہیں پلٹ سکتا چاہے اس ملک میں اس فورم میں کوئی میرے ساتھ آواز اٹھائے یا نا اٹھائے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
عمار نے درخواست کی تھی اسلحہ کے مسئلے پر بات نہ کی جائے۔
ورنہ پچھلا تھریڈ سب کے سامنے کھلا تھا جہاں میں نے کبھی متحدہ کے غیر قانونی اسلحہ کا صحیح نہیں کہا، مگر اُن لوگوں کی بند آنکھیں اور آنکھوں سے زیادہ بند دل کھولنے کی کوشش ضرور کی جنہیں صرف متحدہ کا اسلحہ سالہا سال سے تو نظر آ رہا ہے اور وہ اس پر چیختے ہوئے گلا پھاڑتے ہوئے کبھی چپ بھی نہیں ہوتے، مگر کبھی فریق مخالف کا اسلحہ نظر نہیں آیا، نہ سہراب گوٹھ کا اسلحہ نظر آیا جہاں سے پورے کراچی کو اسلحہ سپلائی ہوتا ہے، اور نہ فاٹا و بلوچستان میں غیر قانونی دہشتگردی میں استعمال ہونےوالا اسلحہ نظر آیا کہ جہاں ٹرکوں میں بھر بھر کر اسلحہ پورے ملک اور جامعہ حفصہ جیسے انتہا پسندوں کے زیر زمین بنکروں میں سپلائی ہوتا ہے۔
ان کے وژن کی حد صرف یہی ہے کہ جن لڑکوں کے ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے تھے ان کی بغلوں کے نیچے اسلحہ ہوتا تھا۔
کاش کہ ان کے دل اتنے کمزور چشم نہ ہوتے تو انہیں اسی غیر قانونی اسلحہ کی وجہ سے فاٹا وسوات میں ہونے ہزاروں معصوموں کے خون بھی شاید نظر آ جاتا اور اس پر بھی ان کے منہ سے طالبان کو فرشتہ ثابت کرنے کی بجائے مذمت کے دو بول نکل جاتے۔
 
طالوت

محفلین
نجانے کیوں لوگ سمجھتے ہیں کہ میں متحدہ کا دفاع اس لیے کرتی ہوں کیونکہ میرا اس سے کوئی تعلق ہے۔ اور تعلق بھی ایسا کہ جس کے بعد وہ متحدہ کو میری کمزوری سمجھ کر ہر موضوع پر میرے دلائل کی رد میں متحدہ پر کیچڑ اچھالنا شروع کر دیتے ہیں۔
میں پاکستان کے حوالے سے اول تا آخر کسی پاکستانی پارٹی کی نہیں ہوں، اور نہ ہی صدر مشرف کی، نہ ہی ایم کیو ایم کی، بلکہ اول تا آخر صرف اور صرف پاکستانی ہوں۔

میری طرف سے بھی بے شک نہ پھیلے متحدہ سندھ و پاکستان میں، مگر یہ نفرتیں ختم ہونی چاہیے ہیں اور قومی دھارے میں اہل کراچی کی شمولیت ہونی چاہیے۔

اور مجھے معلوم ہے کہ اس مرد کے زیور نامی فتنے کی جڑیں معاشرے میں اتنی گہری ہیں کہ شاید ہی کسی اور برائی کی ہوں۔ اور انکے خلاف ان اکا دکا آواز اٹھانے والوں کے ساتھ وہی کچھ سلوک ہو گا جو کہ میرے ساتھ ہوتا ہے۔ بہرحال میرے ایمان کی بنیاد "یقین" پر ہے۔ اور اس یقین سے انسان نہیں پلٹ سکتا چاہے اس ملک میں اس فورم میں کوئی میرے ساتھ آواز اٹھائے یا نا اٹھائے۔
:applause: :applause:
آپ تعلق چاہے متحدہ سے ہو ، یا کسی بھی پارٹی سے مگر آپ کے ان جذبات کو سلام ، زیور نامی اس فتنے کو بھی قبول کریں کہ یہ پاکستان میں بسنے والے لوگوں کی روایات کا حصہ بھی ہے ۔۔ اصل مسئلہ اس کے استعمال کا ہے ۔۔ اور اس سے بڑا مسئلہ ان وجوہات کا خاتمہ ہے جن سے یہ نفرتیں پنپتی ہیں ۔۔ کراچی قومی دھارے میں اسی طرح سے شامل ہے جس طرح سے دوسری قومیتیں ، یعنی چند خاندانوں کے علاوہ اس قومی دھارے میں کوئی بھی شامل نہیں ۔۔
وسلام
وسلام
 
عسکری

معطل
ارے بھائی بندوق رکھو بلکہ میں تو کہتا ہوں m-4 carbine aug aster ak-107 g3a3 mp-5 g-36 9mmcolt جیسی دنیا کی بہترین اور مہنگی آٹومیٹک گن رکھو پر پلیز صرف اس وقت کے لیے جب پاکستان کو کوئی میلی آنکھ سے دیکھے اس کو سبق سکھانے کے لیے نا کہ چوری ڈاکہ پارٹی بازی اور دھونس دھاندلی کے لیے
 
طالوت

محفلین
ان کے وژن کی حد صرف یہی ہے کہ جن لڑکوں کے ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے تھے ان کی بغلوں کے نیچے اسلحہ ہوتا تھا۔
کاش کہ ان کے دل اتنے کمزور چشم نہ ہوتے تو انہیں اسی غیر قانونی اسلحہ کی وجہ سے فاٹا وسوات میں ہونے ہزاروں معصوموں کے خون بھی شاید نظر آ جاتا اور اس پر بھی ان کے منہ سے طالبان کو فرشتہ ثابت کرنے کی بجائے مذمت کے دو بول نکل جاتے۔

آپ بھی اپنے "وژن" کی حد کو بڑھائیں ، اور یاداشت کو بھی :) طالبان کی بے جا حمایت میں میرا بیان دکھائیں ، ورنہ طالبان کی مخالفت میں کہیں تو کئی ایک یہاں پیش کر دوں ۔۔ آپ سے کہا نا جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ۔۔ نیز
میرا پیغام پھر سے پڑھ لیں ، اسلحے کے ناجائز استعمال کا تھریڈ کھول لیں ، پھر اس قسم کی بات کریں ، یہاں صرف متحدہ کا ذکر خیر ہو رہا ہے تو بات بھی اسی کی ہو گی ۔۔
اب آئیے معیار کی جانب ، مجھے نہیں خبر کہ آپ کو کراچی کے اوپر سے گزرے ہوئے بھی کتنا عرصہ ہوا ہے ، اور اگر آپ کی یاداشت ساتھ دیتی ہو تو کراچی میں جرائم کی بابت ، کراچی میں بسنے والی اقوام کے تناسب سے کون کون اس میں ملوث ہے اس پر ایک محتاط اندازہ میں پیش کر چکا ہوں
وسلام
 
میری طرف سے بھی بے شک نہ پھیلے متحدہ سندھ و پاکستان میں، مگر یہ نفرتیں ختم ہونی چاہیے ہیں اور قومی دھارے میں اہل کراچی کی شمولیت ہونی چاہیے۔

اس حوالہ سے میرا مؤقف یہ ہے کہ جب تک کراچی میں ایم کیو ایم سپرپاور ہے، اہلِ کراچی کی مکمل نمائندگی نہیں ہوسکتی۔ پچھلے دنوں مجھے اپنی جامعہ (جامعہ کراچی) کے سیاسیات کے استاد محمد کامران خان صاحب سے گفتگو کا موقع ملا۔ ان سے بھی میں نے یہی سوال کیا کہ کیا متحدہ کے رہتے ہوئے کراچی میں کوئی نئی سیاسی جماعت قدم جماسکتی ہے؟ فی الحال انہیں بھی یہ مشکل لگتا ہے۔

متحدہ تمام اہالیانِ کراچی کی نمائندہ جماعت نہیں ہے۔ کراچی کے رہنے والے جماعتِ اسلامی اور ایم کیو ایم، دونوں سے تنگ ہیں۔ ان کی اپنی سیاست، اپنی لڑائی ہے۔ میرے خیال میں تو کراچی کو ایک نئی اور پڑھے لکھے محب الوطن افراد بالخصوص نوجوانوں پر مشتمل ایک سیاسی جماعت کی ضرورت ہے۔۔۔

اب کسی اور نے ایسی سیاسی جماعت کی داغ بیل نہ ڈالی تو ہوسکتا ہے، یہ کام میرے ہی ہاتھوں انجام پا جائے۔۔۔ :tongue:
 
زین

لائبریرین
نجانے کیوں لوگ سمجھتے ہیں کہ میں متحدہ کا دفاع اس لیے کرتی ہوں کیونکہ میرا اس سے کوئی تعلق ہے۔ اور تعلق بھی ایسا کہ جس کے بعد وہ متحدہ کو میری کمزوری سمجھ کر ہر موضوع پر میرے دلائل کی رد میں متحدہ پر کیچڑ اچھالنا شروع کر دیتے ہیں۔
میں پاکستان کے حوالے سے اول تا آخر کسی پاکستانی پارٹی کی نہیں ہوں، اور نہ ہی صدر مشرف کی، نہ ہی ایم کیو ایم کی، بلکہ اول تا آخر صرف اور صرف پاکستانی ہوں۔

میری طرف سے بھی بے شک نہ پھیلے متحدہ سندھ و پاکستان میں، مگر یہ نفرتیں ختم ہونی چاہیے ہیں اور قومی دھارے میں اہل کراچی کی شمولیت ہونی چاہیے۔

اور مجھے معلوم ہے کہ اس مرد کے زیور نامی فتنے کی جڑیں معاشرے میں اتنی گہری ہیں کہ شاید ہی کسی اور برائی کی ہوں۔ اور انکے خلاف ان اکا دکا آواز اٹھانے والوں کے ساتھ وہی کچھ سلوک ہو گا جو کہ میرے ساتھ ہوتا ہے۔ بہرحال میرے ایمان کی بنیاد "یقین" پر ہے۔ اور اس یقین سے انسان نہیں پلٹ سکتا چاہے اس ملک میں اس فورم میں کوئی میرے ساتھ آواز اٹھائے یا نا اٹھائے۔

یہ کیچڑ اچھالنا نہیں‌ حقائق ہے ۔اور بھی معلوم ہے کہ کراچی میں "کیچڑ اچھالنے" والوں‌کے ساتھ "بھائی لوگ" کیا سلوک کرتے ہیں۔

اس سے پہلے والے مراسلے میں آپ نے آزادی اظہار رائے کی بات کی تھی ، اس وقت آپ کو یہ حق یاد نہیں آتا جب کراچی میں میڈیا والوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں ، ان کے خلاف کوئی خبر دینا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے ۔ "بھائی" کا مذمتی بیان پشاور کے کسی دھماکے کی خبر سے زیادہ اہمیت دکھتا ہے ۔

اہل کراچی کی قومی دھارے کی مخالفت کس نے کی ہے ۔ ایم کیو ایم خود ایسے اقدامات کررہی ہے جس سے ان کے خلاف ملک کے عوام میں نفرت پھیل رہی ہے بلکہ مجھے لگتا ہے کہ کراچی کے عوام کی اکثریت ایم کیو ایم سے تنگ آچکی ہے ۔

اوپر کراچی کے دو ممبرز خود اس بات کے عینی شاہد ہیں کہ غیر قانونی اسلحہ کن لوگوں‌کے پاس ہے ۔ آپ کو وہ اسلحہ نظر نہیں‌آتا ؟
 
زین

لائبریرین
جنرل سیکریٹری کی جگہ میرے لیے رکھیے گا ;) ۔۔
وسلام

اب کسی اور نے ایسی سیاسی جماعت کی داغ بیل نہ ڈالی تو ہوسکتا ہے، یہ کام میرے ہی ہاتھوں انجام پا جائے۔۔۔ :tongue:

لگتاہے آپ دونوں کو اپنی جانیں عزیز نہیں‌:rolleyes:
 
جنرل سیکریٹری کی جگہ میرے لیے رکھیے گا ;) ۔۔
وسلام
اچھا، آپ بھی منتظر بیٹھے ہیں۔ آپ کراچی ہی میں ہوتے ہیں کیا؟

لگتاہے آپ دونوں کو اپنی جانیں عزیز نہیں‌:rolleyes:

یار زین! اپنے ملک و قوم کا مفاد زیادہ عزیز ہے۔ :tongue:
 
arifkarim

معطل
یہ انڈین ایجنٹ تو پاکستان کے نام سے ہی نالاں ہیں۔ ملک کا اربوں رپوں‌کاسرمایہ ہڑپ کر چکے ہیں!
 
طالوت

محفلین
اچھا، آپ بھی منتظر بیٹھے ہیں۔ آپ کراچی ہی میں ہوتے ہیں کیا؟

یار زین! اپنے ملک و قوم کا مفاد زیادہ عزیز ہے۔ :tongue:
جی اب تو یاد بھی نہیں کہ کہیں اور بھی ہوتا تھا ، مگر آجکل ملازمت کے چکر میں دیار غیر میں خوار ہوں ۔۔
بالکل بالکل بجا فرمایا ، ملک و قوم کا مفاد ہمیں زیادہ عزیز ہے ۔۔ مگر ایک انجام دیکھا ہے ، ہماری یونین کونسل سے ایک "لونڈا لپاڑہ" غالبا جنرل کونسلر کے لیے الیکشن میں حصہ لینے لگا تو دو معروف جماعتوں نے اسے اپنا نام واپس لینے کو کہا اور نہ ماننے پر جان سے جانے کی دھمکیاں دیں ، الیکشن سے قبل رات وہ چھپتا چھپاتا اہل محلہ کو ووٹ ڈالنے کی تلقین اور ووٹرز کی فہرست نمبر ووٹرز میں بانٹتا رہا ۔۔ تو کیا کہتے ہیں عمار :chatterbox:
وسلام
 
میری اماں تو ویسے ہی میری تحریر و تقریر پر پابندی لگانے کے چکر میں رہتی ہیں ہمیشہ۔۔۔ اور میں ان کو تسلی دیتا رہتا ہوں کہ کچھ نہیں ہوتا۔۔۔ کچھ ہونے کا خطرہ ہوا تو لندن کس لیے ہے؟ :tongue:
 
زینب

محفلین
پنجاب شہباز کے باپ نا سہی الطاف سندھ کا "ماما"(پنجابی والا) لگتا ہے جو اسے فورن ہی پیٹ میں درد شروع ہو جاتا ہے جس طرح پنجابی پاکستان کے شہری ہیں ویسے ہی سندھی بھی اسی پاکستان کے شہری ہیں یہ الگ بات کہ چوں چوں مانتا نہیں خود کو پاکستانی۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ساجداقبال

محفلین
وہ پنجابی میں کہتے ہیں ناں کہ ۔ ۔ ۔ "کہ ایناں نے آپنا وکھرا ای کٹا کھولنا ہوندا اے "
اب جب کہ انھوں نے دیکھا کہ ہمیں تو اس مسئلہ میں کوئی لفٹ نہیں کروا رہا کہ نہ ہی ہم حلیف ہیں اور نہ ہی ہم حریف ہیں ۔ ۔ ۔ تو کھسیا کر یہ بیان جڑ دیا ۔ ۔ ۔ ہاہاہاہاہاہاہاہا
کچھ زیادہ ذاتیات نہیں ہو گئی یہ بات؟
 
Top