1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

ایشیز 2019

عبداللہ محمد نے 'کھیل اور کھلاڑی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 28, 2019

  1. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    9,830
    جھنڈا:
    Pakistan
    لارڈز ٹیسٹ ڈرا


    [​IMG]
     
  2. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    9,830
    جھنڈا:
    Pakistan
    ہیڈنگلے ٹیسٹ

    پومیز شدید مشکلات میں 56/7
    25 اوورز
    ٹرائل 123 رنز

    لگتا ہے ایشیز پھسل گئی ہے ہوم ٹیم کے ہاتھ سے۔۔
     
  3. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    9,830
    جھنڈا:
    Pakistan
    پومیز 67 آل آؤٹ !!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    17,088
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    کوئی لائیو سٹریم ہے ؟
     
  5. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,144
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    Sony LIV
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,144
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    چائے کے وقفے پر آسٹریلیا کی لیڈ 194 رنز اور سات وکٹیں باقی ہیں۔ آسٹریلیا نہ صرف اس ٹیسٹ پر بلکہ سیریز پر بھی ناقابلِ شکست کی گرفت کی طرف رواں دواں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  7. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    9,830
    جھنڈا:
    Pakistan
    پومیز نے تو ہمت ہار دی ہے بھئی !!

     
  8. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    9,830
    جھنڈا:
    Pakistan
    کینگروز 246 پر ڈھیر۔
    پومیز کو ایشیز بچانے کے لئے 359 رنز بنانے ہیں۔۔


    [​IMG]
     
  9. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    9,830
    جھنڈا:
    Pakistan
    ہیڈنگلے ٹیسٹ میں زبردست ٹوئسٹ آ گیا ہے۔
    انگلینڈ 156/3
    مزید 203 رنز درکار جبکہ وکٹ باقی

    پومی کپتان جو کی جڑ نے وکٹ پکڑ لی ہے۔
    سورج کی تپش نے وکٹ کے سارے بل شل نکال دہے ہیں۔ اکا دُکا حرکت کے علاوہ گیند کافی حد تک سیدھی ہی آرہی ہے ہاں البتہ اسپن کو شاید چوتھے روز زیادہ مدد مل جائے کہ نشان وغیرہ کافی ہیں۔ البتہ گھمسان کا میچ ہوگا آج۔۔
     
  10. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    9,830
    جھنڈا:
    Pakistan
    کمال است، کمال است کمال است !!

    بین "awesome" سٹوکس جی نے کمال شمال اننگ کھیل ڈالی ہے۔

    2 رنز باقی
    1 وکٹ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  11. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    9,830
    جھنڈا:
    Pakistan
    بین جی آپ مہان شہان ترین ہیں کیا ہی عمدہ اننگ کھیلی ہے اور کیا ہی شاندار فتح دلائی ہے پومیز کو۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  12. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,913
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    عبد الرزاق کی جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اننگ یاد آ گئی۔
     
  13. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,144
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    اس میں کوئی شک نہیں کہ بین سٹوکس کی اننگز انتہائی شاندار تھی لیکن اس میں بھی کچھ شک نہیں کہ قسمت اور ایمپائروں نے ورلڈ کپ کی طرح ایک بار پھر انگلینڈ کی یاوری کی ہے اور ساتھ میں آسٹریلیا نے خود:

    -آسٹریلیا کے نا تجربہ کار کپتان نے جیتا میچ گنوا دیا۔ آخری وکٹ پر جب انگلینڈ کو ساٹھ ستر رنز درکار تھے اور بین اسٹوکس کی کوشش تھی کی سارا اوور خود کھیلے، اس وقت آسڑیلیا کے کپتان نے پانچویں بال پر بھی فیلڈ بکھیری رکھی اور ہر اوور کی پانچویں بال پر اسٹوکس کو آرام سے سنگل کرنے دی۔ اور یہی وجہ ہے کہ 11 اوورز کی پارٹنر شپ میں لاسٹ مین نے صرف 17 گیندیں کھیلیں، اس میں بھی ایک ہی اوور کی پانچ گیندیں اتفاق سے۔

    -آسٹریلین فیلڈروں نے دو تین کیچ اور ایک یقینی رن آؤٹ ضائع کر دیا۔

    -آسٹریلین کپتان نے اپنا آخری ریویو ضائع کیا، اندھے کو بھی نظر آ رہا تھا کہ بال لیگ اسٹمپ سے آٹھ انچ باہر گری تھی لیکن ریویو لے کر ضائع کر دیا اور نتیجہ کیا نکلا جب دو رنز درکار تھے اور اسٹوکس صاف ایل بی ڈبلیو تھا اس وقت ان کے پاس ریویو نہیں تھا ورنہ وہ ایک اسکور سے میچ جیت جاتے۔

    -ریویو سسٹم نے ایمپائرنگ کے معیار کو انتہائی ناقص کر دیا ہے۔ ایمپائر اب پریشر لیتے ہی نہیں کہ اگر فیصلہ غلط بھی ہوا تو دوسری ٹیم ریویو لے لی گئی۔ آئی سی سی کو اس مسئلے پر سوچنا چاہیئے، ورلڈ کپ میں کئی ایسے غلط فیصلے ہوئے تھے اور اس میچ میں بھی انتہائی اہم موقعے پر۔ دو رنز درکار تھے، اور اسٹوکس صاف آؤٹ تھا (تینوں لائٹس ریڈ تھیں)، لیکن ایمپائر نے آؤٹ نہیں دیا اور میچ انگلینڈ کا ہو گیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • متفق متفق × 2
  14. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,527
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    "کرکٹ انگلستان میں شروع ہوا جہاں موسم کا یہ حال ہے کہ ایک میچ بھی اچھی طرح نہیں کھیلا جاتا۔"
    شفیق الرحمن
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  15. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    7,269
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    ہم نے اسے پڑھا "بہن جی!!!"
     
  16. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    9,830
    جھنڈا:
    Pakistan
    چوتھے ٹیسٹ کے پہلے روز محض 44 اوورز کا ہی کھیل ممکن ہو سکا۔
    آسٹریلیا 170/3
     
  17. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    9,830
    جھنڈا:
    Pakistan
  18. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    9,830
    جھنڈا:
    Pakistan
    کینگروز نے دوسری اننگ 186/6 پر ڈیکلئیر کر دی ہے۔
    یوں انگلش ٹیم کو 383 جوڑنے ہیں میچ جیتنے کے لئے جس کے اُنکے پاس آج کے چند اوور اور کل کا پورا دن (کم از کم 105 اوورز) ہے۔۔۔


    [​IMG]
     
  19. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    9,830
    جھنڈا:
    Pakistan
    کمنز کی پہلے ہی اوور میں 2 وکٹس۔
    ایشیز جیتنے کی اُمیدیں برقرار رکھنے کے لئے سر بینجامن "بیون ٹنگا لارا لکشمن" جی کو کمال شمال اننگ کھیلنی ہوگی۔۔۔
     
  20. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    9,830
    جھنڈا:
    Pakistan

اس صفحے کی تشہیر