لارڈز ٹیسٹ ڈرا


IMG-20190818-232417.jpg
 
ہیڈنگلے ٹیسٹ

پومیز شدید مشکلات میں 56/7
25 اوورز
ٹرائل 123 رنز

لگتا ہے ایشیز پھسل گئی ہے ہوم ٹیم کے ہاتھ سے۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
چائے کے وقفے پر آسٹریلیا کی لیڈ 194 رنز اور سات وکٹیں باقی ہیں۔ آسٹریلیا نہ صرف اس ٹیسٹ پر بلکہ سیریز پر بھی ناقابلِ شکست کی گرفت کی طرف رواں دواں۔
 
ہیڈنگلے ٹیسٹ میں زبردست ٹوئسٹ آ گیا ہے۔
انگلینڈ 156/3
مزید 203 رنز درکار جبکہ وکٹ باقی

پومی کپتان جو کی جڑ نے وکٹ پکڑ لی ہے۔
سورج کی تپش نے وکٹ کے سارے بل شل نکال دہے ہیں۔ اکا دُکا حرکت کے علاوہ گیند کافی حد تک سیدھی ہی آرہی ہے ہاں البتہ اسپن کو شاید چوتھے روز زیادہ مدد مل جائے کہ نشان وغیرہ کافی ہیں۔ البتہ گھمسان کا میچ ہوگا آج۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اس میں کوئی شک نہیں کہ بین سٹوکس کی اننگز انتہائی شاندار تھی لیکن اس میں بھی کچھ شک نہیں کہ قسمت اور ایمپائروں نے ورلڈ کپ کی طرح ایک بار پھر انگلینڈ کی یاوری کی ہے اور ساتھ میں آسٹریلیا نے خود:

-آسٹریلیا کے نا تجربہ کار کپتان نے جیتا میچ گنوا دیا۔ آخری وکٹ پر جب انگلینڈ کو ساٹھ ستر رنز درکار تھے اور بین اسٹوکس کی کوشش تھی کی سارا اوور خود کھیلے، اس وقت آسڑیلیا کے کپتان نے پانچویں بال پر بھی فیلڈ بکھیری رکھی اور ہر اوور کی پانچویں بال پر اسٹوکس کو آرام سے سنگل کرنے دی۔ اور یہی وجہ ہے کہ 11 اوورز کی پارٹنر شپ میں لاسٹ مین نے صرف 17 گیندیں کھیلیں، اس میں بھی ایک ہی اوور کی پانچ گیندیں اتفاق سے۔

-آسٹریلین فیلڈروں نے دو تین کیچ اور ایک یقینی رن آؤٹ ضائع کر دیا۔

-آسٹریلین کپتان نے اپنا آخری ریویو ضائع کیا، اندھے کو بھی نظر آ رہا تھا کہ بال لیگ اسٹمپ سے آٹھ انچ باہر گری تھی لیکن ریویو لے کر ضائع کر دیا اور نتیجہ کیا نکلا جب دو رنز درکار تھے اور اسٹوکس صاف ایل بی ڈبلیو تھا اس وقت ان کے پاس ریویو نہیں تھا ورنہ وہ ایک اسکور سے میچ جیت جاتے۔

-ریویو سسٹم نے ایمپائرنگ کے معیار کو انتہائی ناقص کر دیا ہے۔ ایمپائر اب پریشر لیتے ہی نہیں کہ اگر فیصلہ غلط بھی ہوا تو دوسری ٹیم ریویو لے لی گئی۔ آئی سی سی کو اس مسئلے پر سوچنا چاہیئے، ورلڈ کپ میں کئی ایسے غلط فیصلے ہوئے تھے اور اس میچ میں بھی انتہائی اہم موقعے پر۔ دو رنز درکار تھے، اور اسٹوکس صاف آؤٹ تھا (تینوں لائٹس ریڈ تھیں)، لیکن ایمپائر نے آؤٹ نہیں دیا اور میچ انگلینڈ کا ہو گیا۔
 

فہد اشرف

محفلین
"کرکٹ انگلستان میں شروع ہوا جہاں موسم کا یہ حال ہے کہ ایک میچ بھی اچھی طرح نہیں کھیلا جاتا۔"
شفیق الرحمن
 
کینگروز نے دوسری اننگ 186/6 پر ڈیکلئیر کر دی ہے۔
یوں انگلش ٹیم کو 383 جوڑنے ہیں میچ جیتنے کے لئے جس کے اُنکے پاس آج کے چند اوور اور کل کا پورا دن (کم از کم 105 اوورز) ہے۔۔۔


FB-IMG-1567877353096.jpg
 
کمنز کی پہلے ہی اوور میں 2 وکٹس۔
ایشیز جیتنے کی اُمیدیں برقرار رکھنے کے لئے سر بینجامن "بیون ٹنگا لارا لکشمن" جی کو کمال شمال اننگ کھیلنی ہوگی۔۔۔
 
Top