مشہور شعرائے کرام کے ایسے اشعار پیش کریں جن میں کوئی ایک حرف بکثرت آیا ہو۔
جیسے غالب کے اس شعر میں ”م“ آٹھ بار آیا ہے:
مملکتِ کمال میں ایک امیرِ نامور
عرصۂ قیل و قال میں، خسروِ نامدار ایک


اور جیسے علامہ اقبال کے اس شعر میں ”ق“ چار بار آیا ہے:
نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسم شبیری
کہ فقر خانقاہی ہے فقط اندوہ و دلگیری


اور جیسے ہمارے محترم فاتح صاحب کے اس شعر میں ”ر“ آٹھ بار ہے:
اک چہرۂ ابر آسا اترا مرے صحرا پر
ہاتھوں کے کٹورے میں اک جھیل اتر آئی
 
آخری تدوین:
ابن انشا کے اس شعر میں ”س“ سات بار آیا ہے:
ساون بھادوں ساٹھ ہی دن ہیں، پھر وہ رت کی بات کہاں
اپنے اشک مسلسل برسیں اپنی سی برسات کہاں
 
ایک ظریفانہ شعر کہیں سُنا تھا، شاعر کا نام معلوم نہیں۔ لفظ 'نہیں' اور حرف 'ن' متعدد بار آتے ہیں

نہ کر نہیں نہیں، یہ وقت نہیں نہیں کا
تیرے نہیں نہیں نے، چھوڑا نہیں کہیں کا
 

MD MUBARAK ANSARI

محفلین
پل پل تسرتے تھے جس پل کے لیے
وہ پل بھی آیا کچھ پل کے لیے
سوچا اس پل کو روک لوں ایک پل کے لیے
پر وہ پل نہ رکا ایک پل کے لیے۔
 

زوجہ اظہر

محفلین
اک یاد رہ جانے والا شعر کچھ یوں تھا
قسم تم کو مرے سرکی مرے پہلو سے مت سرکو
اگر سرکو تو یوں سرکو قلم کردو مرے سر کو

سات مرتبہ میم
سات مرتبہ سین
نو مرتبہ واو
نو مرتبہ رے
 

سیما علی

لائبریرین
جتنے موتی گرے آنکھ سے جتنا تیرا خسارا ہوا
دست بستہ تجھے کہہ رہے ہیں وہ سارا ہمارا ہوا
 

سیما علی

لائبریرین
یہ الگ اس مرتبہ بھی پشت پر خنجر لگا
یہ الگ پھر زخم پچھلے زخم کے اندر لگا مجھ سے لپٹی جا
 

سیما علی

لائبریرین
بنا گلاب تو کانٹے چبھا گیا اک شخص
ہوا چراغ تو گھر ہی جلا گیا اک شخص


تمام رنگ میرے اور سارے خواب میرے
فسانہ تھے کہ فسانہ بنا گیا اِک شخص
عبید اللّہ علیم
 

سیما علی

لائبریرین
سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں
سو اس کے شہر میں کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں
 

سیما علی

لائبریرین
ہم ترستے ہی ترستے ہی ترستے ہی رہے
وہ فلانے سے فلانے سے فلانے سے ملے

کیف بھوپالی
 

سیما علی

لائبریرین
چلے ہو عرب کو خرامه خرامه
یہاں کی ضرورت ہے تازہ اقامہ

مسافر کا خالو نہ پھو پا نه ماما
اقامه اقامه اقامه اقامه
نعیم جاوید​
 
Top