اہل محفل کا تعارف

خوش آمدید:)
میرا نام نیلم ہے،باقی کچھ خاص نہیں ہےبتانےکو:)
عام سےلوگ ہیں عام سی باتیں ہیں ہماری ،،،میں آپ کو بڑا ساچشمہ لگائے حکاتیں اور نصیحتیں سُناتی ہوئی ملوں گی محفل پہ:)
شکریہ بڑی آپی:-o

ہمارے لیے بھی کوئی قصہ، کوئی حکایت، نصیحت ارسال فرمائیں۔

ایک بات کی سبھی نے قسم کھائی ہے اور جو کچھ مرضی کر لو پر تعارف نہیں کرانا:cool:
 
نیلم

محفلین
شکریہ بڑی آپی:-o

ہمارے لیے بھی کوئی قصہ، کوئی حکایت، نصیحت ارسال فرمائیں۔

ایک بات کی سبھی نے قسم کھائی ہے اور جو کچھ مرضی کر لو پر تعارف نہیں کرانا:cool:

آپ کابھی بہت شکریہ
اور کتنی تعریف کریں اپنی کر تودی:D
اچھا تو پھر نصیحت حاضرہے:)
کسی بھی سوال کے جواب میں " میں نہیں جانتا " کا استعمال کسی طور بھی باعث شرمندگی نہیں ۔۔۔۔ مگر اس کے بعد ۔۔ اس سوال کا جواب جاننے کا عمل شروع کر دینا چاہئیے !!!
 
خوش آمدید بھیا!
میں قرۃالعین اعوان ہوں
اور محفل میں اکثر کسی بھی وقت پائی جاتی ہوں
بزمِ سخن اور محفل کا پنڈ میرے خاص ڈیرے ہیں۔۔۔ ۔!!
شکرا
سسٹر قرۃ العین!
بزم سخن تو میں جا ہی نہیں سکتا باقی محفل دا پنڈ ڈھونڈتا ہوں:rolleyes:
 
آپ کابھی بہت شکریہ
اور کتنی تعریف کریں اپنی کر تودی:D
اچھا تو پھر نصیحت حاضرہے:)
کسی بھی سوال کے جواب میں " میں نہیں جانتا " کا استعمال کسی طور بھی باعث شرمندگی نہیں ۔۔۔ ۔ مگر اس کے بعد ۔۔ اس سوال کا جواب جاننے کا عمل شروع کر دینا چاہئیے !!!
واہ نیلم آپی!
زبردست۔ زندگی میں کام آنے والی بات۔
غالبا حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول بھی اسی قسم کا مفہوم دیتا ہے!

اچھا پہلی تو یاد کر لی اب اگلی:!:
 
نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی ہم نے آواز دی۔

نظامی!
میں حاضر محترم بھائی
نظامی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ابو اسحاق شامی کی زندہ کردہ وہ صدا ئے پرنور جو خواجہ معین الدین چشتی ۔ قطب الدین بختیار کاکی ۔ بابا فرید الدین گنج شکر ۔ خواجہ نظام الدین اولیاء کی زبان مبارک سے پھیلی اور دوریش خدا مستوں تک پہنچی اور یہ درویش روح روشن کے حامل ہوتے " نظامی " کہلائے ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
میں حاضر محترم بھائی
نظامی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ابو اسحاق شامی کی زندہ کردہ وہ صدا ئے پرنور جو خواجہ معین الدین چشتی ۔ قطب الدین بختیار کاکی ۔ بابا فرید الدین گنج شکر ۔ خواجہ نظام الدین اولیاء کی زبان مبارک سے پھیلی اور دوریش خدا مستوں تک پہنچی اور یہ درویش روح روشن کے حامل ہوتے " نظامی " کہلائے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
جی جی بالکل وہی۔۔۔۔
خواجہ نصیر الدین چراغ دہلوی اور تاجدار خسروی خواجہ احمد میروی۔۔۔۔۔۔۔
اور آج وہی صدا ہمارے لیے منارہ نور ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
میرے محترم بھائی
اللہ تعالی آپ کو سدا اس صدائے حق پر لبیک کہنے کی توفیق سے نوازے ۔ آمین
دعوی عشق کرنا بہت آسان مگر " پسر " کے گلے پر چھری چلانے پر آمادہ ہونا آسان کہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسی بزرگ نے سچ ہی کہا ہے کہ
درویشا درویشی بڑی دور اے
اچی لمی کھجور اے
چڑھ گئے تے بیڑا پار
ورنہ سب کج چکناچور اتے
 
زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
صاحب آپ نے شارٹ کٹ اختیار کیا :) تعارف والے زمرے کا مطالعہ کیجئے اس میں کافی معلومات مل جائے گی:)
ویسے میں ایک عام پاکستانی ہوں جس کے خواب اورخیالات ذرا مختلف سے ہیں :)
ملک اورمذہب پربحث پسند نہیں کرتا کہ یہ عمل کے متقاضی ہیں مباحثے کے نہیں
محفل میں اکثروبیشتر اپنے دوستوں کے دھاگوں میں پایا جاتا ہوں
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ کابھی بہت شکریہ
اور کتنی تعریف کریں اپنی کر تودی:D
اچھا تو پھر نصیحت حاضرہے:)
کسی بھی سوال کے جواب میں " میں نہیں جانتا " کا استعمال کسی طور بھی باعث شرمندگی نہیں ۔۔۔ ۔ مگر اس کے بعد ۔۔ اس سوال کا جواب جاننے کا عمل شروع کر دینا چاہئیے !!!
نیلم ان کو حکایتوں والے دھاگے کی راہ دکھلاؤ۔ ٌ :) :)
اور فوراً ہی نصیحت نہ کر دیا کرو۔ بعض دفعہ کسی مجھ سے معصوم آدمی (اگر کسی نے شک کیا تو مہ جبین اپیا کو آواز دی جائے گی:p ) نے ایویں لکھا ہوتا ہے۔ :ROFLMAO:
 
ہیں آپ جیسااور معصوم ،،،متضاد باتیں ہیں دونوں
میں کیاکروں میں بہت رحم دل ہوں کسی کی بات نہیں ٹالتی:D
 
نیلم

محفلین
واہ نیلم آپی!
زبردست۔ زندگی میں کام آنے والی بات۔
غالبا حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول بھی اسی قسم کا مفہوم دیتا ہے!

اچھا پہلی تو یاد کر لی اب اگلی:!:
ہیں اب اگلی بھی،،،چلیئےاچھےبچےکی طرح اسکول جائے،،،اگلا سبق وہاں ملےگا،،
اُردو محفل کا اسکول میں
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہیں آپ جیسااور معصوم ،،،متضاد باتیں ہیں دونوں
میں کیاکروں میں بہت رحم دل ہوں کسی کی بات نہیں ٹالتی:D
ہمیں معلوم تھا کہ حاسدین آواز ضرور اٹھائیں گے۔ اسی لیئے آواز دی گئی تھی اپیا کو :)
رحم دلی کا بات ٹالنے سے کیا تعلق۔ وہ تو مروت میں بات نہیں ٹالی جاتی۔ :p
 
ہیں اب اگلی بھی،،،چلیئےاچھےبچےکی طرح اسکول جائے،،،اگلا سبق وہاں ملےگا،،
اُردو محفل کا اسکول میں
ایں ایں میں نے نہیں جانا:cry:
ہر روز ہی سکول بھیجتی ہیں
ایں ایں:cry:
خود تو کبھی جاتی نہیں مجھے روزانہ ہی بھیج دیتی ہیں۔ :frustrated:
 
Top