اہلیان محفل جو کہ شہر لاہور اور قرب و جوار کے باسی ہیں کو دعوت عام

کیا آپ اس اجتماع میں شریک ہونگے۔۔؟؟

  • جی ہاں

    Votes: 4 28.6%
  • جی نہیں

    Votes: 10 71.4%

  • Total voters
    14
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .
میں بھی لاہور میں ہوتا ہوں ۔۔ اگر صبح آٹھ بجے کی شرط نہ ہوتی تو ضرور آتا یعنی اگر لنچ یا ڈنر ہوتا تو ۔۔ اور ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ میں تصاویر نہیں کھنچواتا اسلیئے بھی کتراتا ہوں ۔۔ پر فیصل بھائی کی اس دعوت کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس کاوش کی کامیابی کے لیئے دعا گو ہوں
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
باقی اندازہ ہو رہا ہے کہ ایسا ہونا عملی طور پر تھوڑا مشکل ضرور ہو سکتا ہے ناممکن ہرگز نہیں ۔ میرے علاوہ اب تک کے تمام ووٹ آنے کی مخالفت میں ہیں ۔ لیکن ہم بھی پیوستہ ہیں شجر سے امید بہار ہے۔
اسلام آباد میں تو اکثر محفلین سے ملاقاتیں رہتی تھیں۔ اور کھانے کا سلسلہ بھی چلتا ہی رہتا تھا۔ جب سے لاہور آئے ہیں سوائے حسن محمود جماعتی ، (فراز) بھائی اور عاطف بٹ کے شاید ہی کسی سے ملاقات ہوئی ہو۔ عاطف سے ملاقاتیں بھی بس ایسی ہی ہیں کہ موصوف کو جب گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے کا خیال آتا ہے تو ہمارا پوچھ لیتے ہیں۔ اب پتا نہیں مجھے مٹی سمجھتے ہیں یا گونگلو۔ فراز بھائی تو بالکل سائلنٹ پر ہیں اور حسن بھی بس شاپر کروا دیتا ہے۔ حسیب نذیر گِل سے بھی مرزا بھائی کی وجہ سے ملاقات ہوگئی تھی ورنہ تو روز گھر کے باہر سے گزر جاتا ہے۔
ایک دو بار کوشش کی اور کچھ اراکین کو فون بھی کیے مگر بوجوہ ملاقات نہیں ہو سکی۔
محب علوی بھائی سے وعدے کر کے بھی ملاقات نہ ہو سکی۔
اب آپ کوئی منصوبہ بنا رہے ہیں تو سرِ دست وعدہ نہیں کرتا مگر مقدور بھر کوشش کروں گا کہ اس محفل کا حصہ بن سکوں۔ گو کہ صبح کی محافل میں آنا میرے لیے چنداں آسان نہیں۔ ملازمت کے اوقات نے مجھے اوقات میں رکھا ہوا ہے۔
 
چلیں آئیے گا تو یہ قصہ بھی سنائیے گا۔
محفلین سے گزارش ہے راز کی کوئی بھی بات اس ہستی سے نہ کی جائے۔ ان کی جونہی کچھ عرصے میں توند نکلنا شروع ہوتی ہے۔ یہ پیٹ لوز کرنے کے بہانے بنانا شروع کردیتے ہیں۔ اور بہانے بہانے سے راز اگل دیتے ہیں۔
 
توند نکلے تو راز دفن رہنے چاہییں۔ تسی میٹرک دا ریاضی دوبارہ پڑھو۔ ویسے یہ راز والی بات اوپر والے مراسلے کا تضاد ہے۔ :p

ٹھیک ٹھیک!!! ہفتے اتوار کا شاپر حسن کرواتا ہے۔ وہ بھی میٹرو سے بڑے والا لیکر۔۔۔۔۔
 
اسلام آباد میں تو اکثر محفلین سے ملاقاتیں رہتی تھیں۔ اور کھانے کا سلسلہ بھی چلتا ہی رہتا تھا۔ جب سے لاہور آئے ہیں سوائے حسن محمود جماعتی ، (فراز) بھائی اور عاطف بٹ کے شاید ہی کسی سے ملاقات ہوئی ہو۔ عاطف سے ملاقاتیں بھی بس ایسی ہی ہیں کہ موصوف کو جب گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے کا خیال آتا ہے تو ہمارا پوچھ لیتے ہیں۔ اب پتا نہیں مجھے مٹی سمجھتے ہیں یا گونگلو۔ فراز بھائی تو بالکل سائلنٹ پر ہیں اور حسن بھی بس شاپر کروا دیتا ہے۔ حسیب نذیر گِل سے بھی مرزا بھائی کی وجہ سے ملاقات ہوگئی تھی ورنہ تو روز گھر کے باہر سے گزر جاتا ہے۔
ایک دو بار کوشش کی اور کچھ اراکین کو فون بھی کیے مگر بوجوہ ملاقات نہیں ہو سکی۔
محب علوی بھائی سے وعدے کر کے بھی ملاقات نہ ہو سکی۔
اب آپ کوئی منصوبہ بنا رہے ہیں تو سرِ دست وعدہ نہیں کرتا مگر مقدور بھر کوشش کروں گا کہ اس محفل کا حصہ بن سکوں۔ گو کہ صبح کی محافل میں آنا میرے لیے چنداں آسان نہیں۔ ملازمت کے اوقات نے مجھے اوقات میں رکھا ہوا ہے۔

صبح کی بجائے شام کا پروگرام بن جائے اور "شادی وغیرہ" پر گفتگو کا پروگرام بھی "آن" ہے تو میری طرف سے "ہاں" ہے۔
 
آنے والے ساتھی انتیس جولائی کی تاریخ کو ذہن میں رکھ کر بتائیں کیسا رہے گا ۔ اور وقت کا حل نکال لیتے ہیں کونسا وقت سب کے لیئے مناسب رہے گا ۔۔؟
 
جاسمن

لائبریرین
یاد آوری کا شکریہ
میری جاب اسلام آباد میں ہے
تقریب والے دن گوجرانولہ ہوا تو ضرور شریک ہوں گا فرصت سے مشروط ہے
نیرنگ خیال سے بڑے حساب چکانے ہیں
بھائی! آپ کدھر ہیں؟محفل میں نظر ہی نہیں آتے۔ سب خیریت ہے ناں!
اللہ آپ کو اپنی امان میں رکھے۔آمین!
 
Top