اہلیان محفل جو کہ شہر لاہور اور قرب و جوار کے باسی ہیں کو دعوت عام

کیا آپ اس اجتماع میں شریک ہونگے۔۔؟؟

  • جی ہاں

    Votes: 4 28.6%
  • جی نہیں

    Votes: 10 71.4%

  • Total voters
    14
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

ربیع م

محفلین
رائے شماری میں جی ہاں اور جی نہیں کے درمیان بھی کوئی رائے ہونی چاہیے.
میری رہائش لاہور سے قریب ہی ہے بشرط فرصت ان شاء اللہ کوشش ہو گی شرکت کی.
 
فرقان احمد

محفلین
ویسے یہ اپنی نوعیت کی پہلی رائے شماری معلوم ہوتی ہے کہ جس میں کسی دعوت یا اجتماع میں شرکت نہ کرنے والے بھی جوش و خروش سے رائے دینے میں مصروف ہیں۔ کمال است! :)

Captur_e.jpg
 
ربیع م

محفلین
ایسی معلق رائے فیصل بھیا کے حق میں بہتر ثابت نہ ہو گی کہ جنہوں نے خلوص اور چاہت کے جذبے کے ساتھ دعوت کا انتظام بھی کرنا ہے۔ :)
جی ہاں کا مطلب ہے کہ میں نے حامی بھر لی ہے اب پانچ دن بعد صورتحال مختلف بھی ہو سکتی ہے.
اس لیے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا البتہ کوشش ضرور رہے گی.
 
ماما کباباں والی گلی وہاں سے کتنی دور ہے ؟
یہ عابد مارکیٹ والی سائیڈ ہے بلکہ اگر یہ کہیں کہ جاکا چائے فروش اور عابد مارکیٹ کے درمیان ہے تو زیادہ مناسب ہوگا۔ ٹیمپل روڈ الائیڈ بینک بھی ۱۲۰ ٹیمپل روڈ پر ہی ہے
ماما کباباں والا کی تینوں دکانیں وہاں سے سو میٹر کے قریب ہیں
 
عاطف ملک

محفلین
اسلام آباد میں تو اکثر محفلین سے ملاقاتیں رہتی تھیں۔ اور کھانے کا سلسلہ بھی چلتا ہی رہتا تھا۔ جب سے لاہور آئے ہیں سوائے حسن محمود جماعتی ، (فراز) بھائی اور عاطف بٹ کے شاید ہی کسی سے ملاقات ہوئی ہو۔ عاطف سے ملاقاتیں بھی بس ایسی ہی ہیں کہ موصوف کو جب گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے کا خیال آتا ہے تو ہمارا پوچھ لیتے ہیں۔ اب پتا نہیں مجھے مٹی سمجھتے ہیں یا گونگلو۔ فراز بھائی تو بالکل سائلنٹ پر ہیں اور حسن بھی بس شاپر کروا دیتا ہے۔ حسیب نذیر گِل سے بھی مرزا بھائی کی وجہ سے ملاقات ہوگئی تھی ورنہ تو روز گھر کے باہر سے گزر جاتا ہے۔
ایک دو بار کوشش کی اور کچھ اراکین کو فون بھی کیے مگر بوجوہ ملاقات نہیں ہو سکی۔
محب علوی بھائی سے وعدے کر کے بھی ملاقات نہ ہو سکی۔
اب آپ کوئی منصوبہ بنا رہے ہیں تو سرِ دست وعدہ نہیں کرتا مگر مقدور بھر کوشش کروں گا کہ اس محفل کا حصہ بن سکوں۔ گو کہ صبح کی محافل میں آنا میرے لیے چنداں آسان نہیں۔ ملازمت کے اوقات نے مجھے اوقات میں رکھا ہوا ہے۔
شکر ہے میں نہیں بولا;)
آنے والے ساتھی انتیس جولائی کی تاریخ کو ذہن میں رکھ کر بتائیں کیسا رہے گا ۔ اور وقت کا حل نکال لیتے ہیں کونسا وقت سب کے لیئے مناسب رہے گا ۔۔؟
29 جولائی بہت اچھا رہے گا۔
ان شاء اللہ بھرپور کوشش ہو گی کہ شرکت کر سکوں لیکن ڈیوٹی کے اوقاتِ کار کے باعث وعدہ نہیں کر سکتا۔۔۔۔البتہ رائے شماری میں ایک "جی ہاں" کا اضافہ کر دیا ہے تاکہ باقی مسلمان تحریک پکڑیں:)
 
محمد وارث

لائبریرین

محفل میں باز خوش آمدید ڈاکٹر صاحب۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میرے عزیز ہم محفلو۔۔!
قوم کا فیصلہ ہمارا فیصلہ۔ اب یہ میٹنگ طے ہو چکی ہے کہ ان شاء اللہ ۲۹ جولائی بروز اتوار کو ہوگی۔ اور اس میں شامل ہونے والے ساتھی ذپ پر رابطہ کر کے اپنا نمبر شیئر کریں تاکہ وقت اور دیگر تفاصیل پر کام کیا جا سکے ۔ اگر کسی وجہ سے آپ اپنا نمبر شیئر نہیں کرنا چاہتے تو اتوار ۲۹ جولائی صبح کتنے بجے آپ آسانی سے تشریف لا سکتے ہیں اس سے مطلع فرمائیں تاکہ دیگر ساتھیوں سے گفتگو کر کے فائنل کیا جا سکے۔ اب تک میرے سمیت چار ساتھی ہو چکے ہیں ۔ لہذا اب اگلا سٹیپ لیا جائے تاکہ وقت فائنل کر کے سب کی ملاقات طے کی جا سکے۔ اتوار ۲۹ جولائی فائنل ہو چکا۔ اب وقت کے متعلق اپنی رائے دیں شکریہ
 
نیرنگ خیال

مکالمہ ملاحظہ کیجیے۔ :)
 
تو جی ملاقات طے ہوئی۔ اتوار صبح آٹھ سے نو کے درمیان ہم لوگ ۱۲۰ ٹیمپل روڈ لاہور بمقام یاسر الیکٹرونکس اکٹھے ہونگے ان شاء اللہ آنے والے حضرات سے درخواست ہے کہ وقت کی پابندی کا خیال رکھیں اور کل شام تک مجھ سے ذاتی پیغام میں رابطہ فرما لیں۔ حسب وعدہ اگر ایک بندہ بھی ہوا تو میٹنگ ہوگی ۔ یعنی کوئی نہ آیا تو میں خود تو ہوں ہی اور میرے پاس میرا رابطہ نمبر موجود ہے۔ اگر کسی اور نے آنا ہے تو آج اور کل کا دن ہےسوچنے کے لیئے۔ شکریہ
 
ان شاء اللہ حاضری ہوگی۔ میں آٹھ بجے کا وعدہ نہیں کرتا۔ مگر میری کوشش ہوگی کہ میں نو سے پہلے پہنچ جاؤں۔ کچھ دفتری مصروفیات آٹھ بجے والے وقت میں شامل ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
تو جی ملاقات طے ہوئی۔ اتوار صبح آٹھ سے نو کے درمیان ہم لوگ ۱۲۰ ٹیمپل روڈ لاہور بمقام یاسر الیکٹرونکس اکٹھے ہونگے ان شاء اللہ آنے والے حضرات سے درخواست ہے کہ وقت کی پابندی کا خیال رکھیں اور کل شام تک مجھ سے ذاتی پیغام میں رابطہ فرما لیں۔ حسب وعدہ اگر ایک بندہ بھی ہوا تو میٹنگ ہوگی ۔ یعنی کوئی نہ آیا تو میں خود تو ہوں ہی اور میرے پاس میرا رابطہ نمبر موجود ہے۔ اگر کسی اور نے آنا ہے تو آج اور کل کا دن ہےسوچنے کے لیئے۔ شکریہ
تصاویر لینا نہ بھولیے گا فیصل صاحب چاہے آپ اکیلے ہی کیوں نہ ہوں۔ :)
 
اکمل زیدی

محفلین
تو جی ملاقات طے ہوئی۔ اتوار صبح آٹھ سے نو کے درمیان ہم لوگ ۱۲۰ ٹیمپل روڈ لاہور بمقام یاسر الیکٹرونکس اکٹھے ہونگے ان شاء اللہ آنے والے حضرات سے درخواست ہے کہ وقت کی پابندی کا خیال رکھیں اور کل شام تک مجھ سے ذاتی پیغام میں رابطہ فرما لیں۔ حسب وعدہ اگر ایک بندہ بھی ہوا تو میٹنگ ہوگی ۔ یعنی کوئی نہ آیا تو میں خود تو ہوں ہی اور میرے پاس میرا رابطہ نمبر موجود ہے۔ اگر کسی اور نے آنا ہے تو آج اور کل کا دن ہےسوچنے کے لیئے۔ شکریہ
فیصل بھائی ہمارے لیے ممکن ہوتا تو ہم ضرور پہنچتے ۔۔۔کونکہ یہ ہے پائے کا معاملہ۔۔۔:whistle:
 
Top