اپنے ہومیو پیتھی تجربات شئیر کریں!

رانا

محفلین
محفلین سے ایک بار پھر گذارش ہے کہ اگر ان کے پاس اپنے سچے واقعات ہومیوپیتھی کے حوالے سے ہیں تو انہیں شئیر کریں۔ ابتدا میں ہی پھر ایک واقعے سے کردیتا ہوں۔
جن ڈاکٹر صاحب کا ابتدائی مراسلے میں ذکر کیا کہ ان سے کھانسی کی تکلیف کا ذکر کیا تھا۔ انہی کا سنایا ہوا ہے۔ جب خاکسار یہاں آیا تو دوست احباب جو جانتے تھے کہ خاکسار آئی ٹی کی فیلڈ سے تعلق رکھتا ہے ان میں سے کئی نے ایک صاحب کا نام لے کر جو ہمارے ان دوستوں کے مشترکہ دوست تھے تذکرہ کیا کہ وہ بھی کراچی کے ہی ہیں، کیا آپ انہیں جانتے ہیں۔ ہم نے کہا کہ نہیں۔ بہرحال ان کا نام اس لئے یاد ہوگیا کہ کم از کم تین چار دوستوں نے ان کا ذکر کیا۔ پھر جب ان ڈاکٹر صاحب کے پاس کھانسی کے لئے گئے تو یہ جان کر کہ ہم بھی کراچی سے ہیں بڑی گرم جوشی سے ملے اور انہی صاحب کا ذکر کردیا کہ وہ بھی کراچی کے ہیں کیا آپ جانتے ہیں۔ ہم نے انکار کیا۔ تو بتانے لگے کہ انہیں کینسر ہوگیا تھا۔ اور کسی کے مشورے پر یہاں علاج کے لئے آئے تھے اور کچھ عرصہ مستقل زیر علاج رہے اور اب کینسر کا کہیں نام و نشان بھی نہیں رہا۔ خاکسار ان صاحب سے اب تک ملا تو نہیں لیکن امید ہے کہ جلد ہی ملاقات ہوجائے گی۔ پھر انشاءاللہ ان سے ان کی بیماری کی ہسٹری اور علاج کی تفصیل ان کی زبانی معلوم کرنے کی کوشش کروں گا۔

اب دیگر محفلین بھی اپنے واقعات شئیر کریں۔
 
فاتح

لائبریرین
آپ کہیں گے کہ جو اثر ہوتا ہے وہ پلا سیبو ایفیکٹ ہے۔ تو پلاسیبو کے تحت ٹھیک ہونے والے مرض کی سائنسی وضاحت درکار ہے کہ کونسا مادہ اس کی وجہ بنا؟ آپ کا دیا گیا لنک تو پلاسیبو کی تعریف بیان کررہا ہے یہ تو بتاہی نہیں رہا کہ ماتھے کا گومڑ جس کا فزیکل وجود تھا وہ کس طرح غائب ہوگیا۔ بغیر کسی سائنسی وجہ کے آپ مانتے ہیں کہ کوئی فزیکل چیز خودبخود ختم یا ٹھیک ہوجائے؟ یہ تو تعویذ گنڈے کرنے والے مانتے ہیں۔ تو کیا پلاسیبو تعویذ گنڈوں کا دوسرا نام ہے؟
آپ کے لنک کے اقتباس دوبارہ نیچے دے رہا ہوں یہ بتائیں کہ اس میں اس سوال کا جواب کہاں چھپا ہے۔

پلیسیبو کیا ہے؟
پلیسیبو سے مراد کوئی بھی ایسی شے ہو سکتی ہے جو بظاہر حقیقی طبی علاج لگے لیکن حقیقت میں نہ ہو۔ یہ کوئی گولی، شاٹ، یا دیگر جعلی علاج ہو سکتا ہے۔ تمام پلیسیبو میں ایک قدر مشترک ہے کہ ان میں صحت پر اثر انداز ہونے والا کوئی فعال مادہ شامل نہیں ہوتا۔

پلیسیبو ایفیکٹ (اثر) کیا ہے؟
بسا اوقات کسی شخص پر پلیسیبو کا رد عمل بھی ظاہر ہو سکتا ہے۔ یہ رد عمل مثبت بھی ہو سکتا ہے اور منفی بھی۔ مثال کے طور پر اس شخص کی علامات بہتر ہو سکتی ہیں۔یا کسی شخص کا رد عمل ایسا ہو سکتا ہے گویا اس پر اس علاج کا سائڈ ایفیکٹ ظاہر ہوا ہے۔
یہ ردعمل پلیسیبو ایفیکٹ (اثر) کے طور پر جانا جاتا ہے۔

رہی بات عثمان کی تعویذ گنڈوں کی مانند تو بہت وضاحت سے عرض کیا تھا کہ وہ شریعت والی روحانیت کا ذکر کرتے ہیں کوئی سائنس درمیان میں نہیں۔ جبکہ یہاں جسم کا ردعمل عین سائنس کے اصولوں کے مطابق بیان کیا جاتا ہے۔ صرف اس بات میں تنازع ہے کہ یہ ردعمل جسم نے کیسے دکھایا جبکہ مادہ تو موجود ہی نہیں تھا۔ اثر آپ بھی مانتے ہیں صرف اسے نام پلاسیبو کا دیتے ہیں۔
آپ کےمراسلوں سے ایک بات تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ پلیسیبو ایفیکٹ سے نہ تو واقف ہیں اور نہ ہی شاید اس کے متعلق پڑھنا اور جاننا چاہتے ہیں۔ ایک کام کر لیں کہ زیک نے جو روابط دیے ہیں انھیں ایک مرتبہ پڑھ لیں (آپ انگریزی سے اتنے نا بلد بھی نہیں ورنہ انٹرمیڈیٹ سے لے کر بیچلر اور ماسٹر تک کے تمام کورسز بھی انگریزی میں ہی تھے جو آپ نے پڑھے اور پاس کیے) اور اس ایفیکٹ پر ہومیوپیتھی کے نتائج کو پرکھیں۔ :)
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
ہومیوپیتھی میں کیونکہ دوا کا اثر مریضوں پر نظر آتا ہے اور ہر دوا کا اثر اس کی علامات رکھنے والے مریضوں میں یکساں نظر آتا ہے۔ اس لئے اس طریق علاج کی افادیت کے ہومیوپیتھ قائل ہیں۔
یہ دعویٰ کہ ہر دوا کا اثر اس کی علامات رکھنے والے مریضوں میں یکساں نظر آتا ہے، اس کی کیا شرح ہے؟ نیز اس کی کنٹرولڈ سائنٹفک سٹڈیز کی کوئی رپورٹس بتائیں جن میں مروجہ طریق کار کے مطابق نصف مریضوں کو خالی گولیاں یا چینی کی گولیاں دی گئی ہوں اور نصف کو اصل دوا والی گولیاں اور ان دونوں قسم کے مریضوں پر اثرات کی شرح نکالی گئی ہو۔ ایسی سٹڈیز کنٹرولڈ ماحول میں کی جاتی ہیں جہاں یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ مریض نے اس مرض کے لیے نہ تو پہلے کوئی ادویات استعمال کی ہیں اور نہ اس سٹڈی کے دوران۔
مستند سائنٹفک پیپرز اور جرنلز کے روابط دیجیے گا۔
آپ نے جیسے فرمایا کہ پہلا حصہ روحانی ہے اور اس حصے کے سائنسی ثبوت نہیں دیے جا سکتے تو میں صرف اس حصے کے سائنسی ثبوت مانگ رہا ہوں جسے آپ خود سائنسی قرار دے رہے ہیں یعنی نتائج۔ :)
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
اسی لئے پوچھا تھا کہ عدم سے مادے (یا توانائی) کے وجود میں آنے کی سائنس انکاری ہے تو پھر اس کائنات میں موجود مادے یا توانائی کی سائنس کیا وضاحت کرتی ہے؟ کیا یہ تمام مادہ صرف ایک دھوکا ہے؟
Initial singularity - Wikipedia
سائنس تو نام ہی مسلسل جستجو اور سیکھنے کے عمل کا ہے۔
آپ جو بات کر رہے ہیں اس کی مثال کچھ ایسی ہی ہے کہ جیسے کہا جائے کہ "آپ کے محلے کے فلاں دس لوگ آپ کے اصل باپ ہیں" اور جب آپ ثبوت مانگیں تو جواباً كہا جائے کہ "ابھی سائنس اس مقام تک نہیں پہنچی کہ ان دس کو آپ کا باپ ثابت کر سکے لیکن سائنس کے پاس تو اور بہت سی چیزوں کی وضاحت بھی موجود نہیں، پس ثابت ہوا کہ یہی دس مرد آپ کے باپ ہیں"۔
 
فاتح

لائبریرین
بغیر سوچے سمجھے آپ نے ایسی بات کردی جس پر پوری سائنس ہی سوڈو ثابت ہوتی ہے۔ اکثر صورتوں میں سائنس نتائج کو دیکھ کر پھر اس کی وجوہات جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ کتنے ہی صدیوں سے آزمودہ طبی نسخوں کی افادیت کا دیکھ کر سائنس نے ان کے پیچھے جاکر وجہ جاننے کی کوشش کی ہے۔
اگر آپ کو مستند ویب سائٹوں کے روابط دیے جائیں تو آپ کہتے ہیں کہ یہ انگریزی میں ہیں اور اپنے الفاظ میں بتائیں۔۔۔ اور جب کوئی بے چارہ اپنے الفاظ میں بتانے کی کوشش کرتا ہے تو آپ کہتے ہیں کہ "بغیر سوچے سمجھے ایسی بات کر دی"۔۔۔ جائیں تو جائیں کہاں :laughing:
یہ لیجیے اس "بغیر سوچے سمجھے کی جانے والی بات" کے حوالے۔۔۔ یہاں سے آپ خود سوڈو سائنس کی تعریف اور سائنس کے ساتھ اس کا موازنہ پڑھ لیں اور پھر انھی تعریفوں اور موازنوں کی روشنی میں بتائیے گاکہ ہومیوپیتھی کہاں فال کرتی ہے
Pseudoscience - Wikipedia
Science versus Pseudoscience
science VS pseudoscience skeptic
science-VS-pseudoscience-skeptic.jpg
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
محفلین سے ایک بار پھر گذارش ہے کہ اگر ان کے پاس اپنے سچے واقعات ہومیوپیتھی کے حوالے سے ہیں تو انہیں شئیر کریں۔
اب دیگر محفلین بھی اپنے واقعات شئیر کریں۔
برادرم، میں نے جو لگاتار ایک سال تک بے شمار ہومیوپیتھک ادویات کے استعمال کے واقعات بیان کیے، کچھ ان پر بھی تبصرہو جائے۔ :laughing:
 
شاہد شاہ

محفلین
(آپ انگریزی سے اتنے نا بلد بھی نہیں ورنہ انٹرمیڈیٹ سے لے کر بیچلر اور ماسٹر تک کے تمام کورسز ہی انگریزی میں تھے جو آپ نے پڑھے اور پاس کیے) اور اس ایفیکٹ پر ہومیوپیتھی کے نتائج کو پرکھیں۔
یہ تو ایکزیکٹ ڈگری والا چکر لگ رہا ہے۔ ;)
 
فاتح

لائبریرین
یہ تو ایکزیکٹ ڈگری والا چکر لگ رہا ہے۔ ;)
نہیں، ایسا بھی نہیں۔۔۔ رانا بھائی کی تعلیمی استعداد اور اپنی فیلڈ میں ان کی مہارت سے تو مجھ سمیت تمام اردو محفل واقف ہے۔ یہاں مسئلہ ایگزیکٹ کا نہیں بلکہ تجاہل عارفانہ کا ہے۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
تو بتانے لگے کہ انہیں کینسر ہوگیا تھا۔ اور کسی کے مشورے پر یہاں علاج کے لئے آئے تھے اور کچھ عرصہ مستقل زیر علاج رہے اور اب کینسر کا کہیں نام و نشان بھی نہیں رہا۔
یہ توملٹی بلین ڈالر انڈسٹری کا وجود ختم کر سکتی ہے۔ صرف گذشتہ دس سالوں میں ٹرِلین ڈالرز سے زائد رقم کینسر ڈرگز پر خرچ ہوئی ہے، اگر ہومیوپیتھک ادویات سے یہ ممکن ہے تب تو اگلے دس سالوں کے لیے ایک ٹرلین کا فگر دس ہزار پر آ سکتا ہے اور اس 10 ہزار میں سے بھی 9 ہزاز لیبلز پرنٹنگ اور شیشیوں کا خرچ ہو گا۔
 
اور ادھر مجھے شوکت خانم کینسر ہسپتال کی فکر کھائے جا رہی کہ انہیں اب ڈونیشن کون دیگا :nailbiting:
 
فاتح

لائبریرین
برادرم فاتح کے تازہ ترین مراسلے کی رو سے اب ان کو عطیہ جات کی ضرورت ہی کیا رہ گئی ہے۔ بلکہ ان کی اپنی ضرورت بھی مفقود ہے۔
یہ برادرم فاتح کے مراسلے کی رُو سے نہیں بلکہ محض اور محض برادرم رانا کے مراسلے کی رُو سے ممکن ہو پایا۔ یہ کریڈٹ رانا بھائی سے مت چھینیں۔۔۔ :sneaky:
 
فاتح

لائبریرین
خیر، ایک مرتبہ پھر ہم آتے ہیں ہومیوپیتھی کے ذاتی تجربات شیئر کرنے کی جانب۔۔۔ کل رات کا تازہ ترین تجربہ پیش خدمت ہے:
کل رات ہماری بیگم صاحبہ نے ایک ہومیوپیتھک دوا بایو پلاسجن نمبر 21 کی شیشی منگوائی ہے کیونکہ ہماری بیٹی 9 ماہ کی ہونے کو آئی ہے لیکن ابھی تک اس نے دانت نکالنا شروع نہیں کیے۔ حالانکہ ہماری ساس صاحبہ (یعنی بیگم کی والدہ صاحبہ) نے کئی مرتبہ کہا کہ "یہ اپنے بڑے ماموں کی طرح ایک سال کی ہو کر نکالے گی دانت" لیکن بیگم نے ہومیوپیتھک منگوا لی ہے۔
Bioplasgen-Teeting-Troubles.jpg

اب دانت تو اس کے دو اڑھائی ماہ میں ویسے بھی نکل ہی آئیں گے لیکن ہومیوپیتھی پر بیگم کا ایمان قوی ہو جائے گا کہ دیکھا، کیسا اثر دکھایا ہومیوپیتھی نے اور آپ کہتے تھے کہ یہ نری بکواس ہے۔ اور اتنے پختہ اور بیّن ثبوت کے بعد میری دیگر لاجکس بھی بیگم کی نظروں میں صفر ہو جائیں گی۔ :laughing:
 
شاہد شاہ

محفلین
اور اتنے پختہ اور بیّن ثبوت کے بعد میری دیگر لاجکس بھی بیگم کی نظروں میں صفر ہو جائیں گی۔ :laughing:
بیگم کے آگے شوہر جیسی مضبوط شے نہیں ٹکتی، یہ سائنس اور لاجک کہاں ٹھہرنے والی ہے۔ کم از کم اس ہومیو دوائی کا یہ اطمینان تو رہے گا کہ فائدہ ہو نہ ہو نقصان بہرحال نہیں ہے۔ اسکی اوورڈوز کا مشاہدہ تو آپ اپنی جوانی میں خود کر چکے ہیں
 
نقصان کس چیز کا ہو گا؟ چینی کا؟ دو گولیوں میں قابل نقصان چینی نہیں ہو سکتی۔ :)
ڈبی پر اصل فارما کولوجی اصطلاحات بھی لکھی ہوئی ہیں: :laughing:
Side Effects: None known to date.
Interactions with other substances: None known to date.
لو، کر لو بات۔۔۔ کوئی بتائے کہ سائڈ ایفیکٹ اور دیگر مادوں سے تعامل (انٹریکشن) کس چیز کا ہو گا جب کوئی چیز ہے ہی نہیں اس میں۔ :rollingonthefloor:
 
شاہد شاہ

محفلین
نقصان کس چیز کا ہو گا؟ چینی کا؟ دو گولیوں میں قابل نقصان چینی نہیں ہو سکتی۔ :)
ڈبی پر اصل فارما کولوجی اصطلاحات بھی لکھی ہوئی ہیں: :laughing:

لو، کر لو بات۔۔۔ کوئی بتائے کہ سائڈ ایفیکٹ اور دیگر مادوں سے تعامل (انٹریکشن) کس چیز کا ہو گا جب کوئی چیز ہے ہی نہیں اس میں۔ :rollingonthefloor:
مضحکہ خیز طور پر خود ہی اعلان کر رہے ہیں کہ انکی میٹھی گولیاں کسی شے پر کوئی اثر نہیں رکھتی۔
 
وجی

لائبریرین
خیر، ایک مرتبہ پھر ہم آتے ہیں ہومیوپیتھی کے ذاتی تجربات شیئر کرنے کی جانب۔۔۔ کل رات کا تازہ ترین تجربہ پیش خدمت ہے:
کل رات ہماری بیگم صاحبہ نے ایک ہومیوپیتھک دوا بایو پلاسجن نمبر 21 کی شیشی منگوائی ہے کیونکہ ہماری بیٹی 9 ماہ کی ہونے کو آئی ہے لیکن ابھی تک اس نے دانت نکالنا شروع نہیں کیے۔ حالانکہ ہماری ساس صاحبہ (یعنی بیگم کی والدہ صاحبہ) نے کئی مرتبہ کہا کہ "یہ اپنے بڑے ماموں کی طرح ایک سال کی ہو کر نکالے گی دانت" لیکن بیگم نے ہومیوپیتھک منگوا لی ہے۔
Bioplasgen-Teeting-Troubles.jpg

اب دانت تو اس کے دو اڑھائی ماہ میں ویسے بھی نکل ہی آئیں گے لیکن ہومیوپیتھی پر بیگم کا ایمان قوی ہو جائے گا کہ دیکھا، کیسا اثر دکھایا ہومیوپیتھی نے اور آپ کہتے تھے کہ یہ نری بکواس ہے۔ اور اتنے پختہ اور بیّن ثبوت کے بعد میری دیگر لاجکس بھی بیگم کی نظروں میں صفر ہو جائیں گی۔ :laughing:
یہ دوا اس وقت دی جاتی ہے جب دانت نکل رہے ہوں اور بچے کو تکلیف ہوتی ہو۔ ہمارا تجربہ تو یہ کہتا ہے
دانت نہ نکلنے کی کوئی دوا نہیں ہے بس دعا ہے۔
مگر یہ سمجھانے میں فاتح صاحب مشکل لگ رہا ہے کہ آپ فاتح ہوں۔
 
یاز

معلوماتی و متفق و پرمزاح وغیرہ
 
Top