اپنے ہومیو پیتھی تجربات شئیر کریں!

محمد وارث

لائبریرین
جب ہماری جان پر بنی ہوئی تھی اس وقت نہ کسی کا مذہب ذہن میں تھا نہ لادینیت نہ کچھ اور۔۔۔
مسئلہ صرف بچے کی صحت یابی کا تھا۔۔۔
ایلو پیتھی آزما لی تھی۔۔۔
اگر ہومیو پیتھی سے فائدہ نہ ہوتا تو کسی اور علاج کو آزماتے!!!
لیکن اس طرح ایک تجربے سے کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی۔ میں ایسے کئی لوگوں (اپنے خاندان ہی میں) کو جانتا ہوں کہ جو برسوں حکیموں وغیرہ سے علاج کرواتے رہے لیکن کچھ افاقہ نہ ہوا اور کسی ایلو پیتھک ڈاکٹر کی ایک ہی خوراک سے صحت مند ہو گئے۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ایسی مثالیں تو عام روزمرہ کے مشاہدے کی ہیں!
 
فہد اشرف

محفلین
طبِ یونانی والے اب تو کچھ کہہ نہیں سکتا لیکن اکثر پرانے حکما حد درجے کے مذہبی ہوتے تھے۔ دوسری طرف پرانے علماء کی طرف دیکھیں تو طب انکی ایک اضافی کوالیفیکشن ہوتی تھی، مثال کے طور پر مولانا اشرف علی تھانوی علیہ الرحمہ صاحب!
ہمارے یہاں مدارس کے طالب علموں کو (جو وہاں سے عالمیت اور فضیلت وغیرہ کر چکے ہوتے ہیں) ایک سال ’پری طب‘ کا کورس کرا کے BUMS (Bachelor of Unani Medicine and surgery) میں داخلہ دیا جاتا ہے۔
 
سید عمران

محفلین
لیکن اس طرح ایک تجربے سے کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی۔ میں ایسے بیسویں لوگوں (اپنے خاندان ہی میں) کو جانتا ہوں کہ جو برسوں حکیموں وغیرہ سے علاج کرواتے رہے لیکن کچھ افاقہ نہ ہوا اور کسی ایلو پیتھک ڈاکٹر کی ایک ہی خوراک سے صحت مند ہو گئے۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ایسی مثالیں تو عام روزمرہ کے مشاہدے کی ہیں!
ہر طریقہ صرف علاج کرنے کی کوشش کرتا ہے۔۔۔
صحت دینے کا کوئی دعویٰ نہیں کرسکتا!!!
 
محمد وارث

لائبریرین
ہمارے یہاں مدارس کے طالب علموں کو (جو وہاں سے عالمیت اور فضیلت وغیرہ کر چکے ہوتے ہیں) ایک سال ’پری طب‘ کا کورس کرا کے BUMS (Bachelor of Unani Medicine) میں داخلہ دیا جاتا ہے۔
مطلب یہ کہ مذہب اور حکمت کے ڈانڈے ملتے ضرور ہیں اور شاید اسی وجہ سے مختلف تجربات بھی پڑھنے کو مل رہے ہیں!
 
ایک بات اور ، احادیث میں علاج کے لئے بہت سے طریقے بتائے گئے ہیں اور لامحالہ مذہبی ذہن والا انسان ان تعلیمات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا۔
 
سید عمران

محفلین
مطلب یہ کہ مذہب اور حکمت کے ڈانڈے ملتے ضرور ہیں اور شاید اسی وجہ سے مختلف تجربات بھی پڑھنے کو مل رہے ہیں!
طب یونانی یعنی ہربل ادویات ۔۔۔
ہربل ادویات چائنا اور کوریا میں بھی عام ہیں۔۔۔
البتہ مسلمانوں میں دین دار لوگوں کا اس کی طرف خاصا رجحان دیکھنے کو ملتا ہے!!!
 
فہد اشرف

محفلین
طب یونانی یعنی ہربل ادویات ۔۔۔
ہربل ادویات چائنا اور کوریا میں بھی عام ہیں۔۔۔
البتہ مسلمانوں میں دین دار لوگوں کا اس کی طرف خاصا رجحان دیکھنے کو ملتا ہے!!!
مذہبی ہندو بھی آیورویدا کو سب سے اچھا طریقۂ علاج مانتے ہیں
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
سلام
ابن سعید کی وڈیو کے بعد بھی بحث جاری ہے. وہ کیا کہتے ہیں کمال است وغیرہ
میرا تجربہ
میری بہن ہومیوپیتھک ڈاکٹر تھی جب میں چھوٹا تھا تو اسنے مجھ پر بہت تجربے کئے. مجھے میٹھی گولیاں بہت پسند تھیں
پھر جب میں آٹھویں میں تھا تو اسکی شادی ہوگئی
جب سے میں ڈاکٹر بنا ہوں میری بہن اور اسکے بچے کبھی ڈاکٹر کے پاس نہیں گئے وہ مجھ سے ہی مشورے لیتے رہتے ہیں
بہن نے مکمل توبہ کرلی ہے
یہ ہے میرا تجربہ اور مجھ پر ہونے والا تجربہ
 
یہی عرض ہے...
سب اپنے اپنے تجربات و مشاہدات کے مطابق عمل کریں...
لیکن اپنی رائے منوانے کے لیے کسی دوسرے پر جبر نہ کریں!!!
 
زیک

مسافر
یہی عرض ہے...
سب اپنے اپنے تجربات و مشاہدات کے مطابق عمل کریں...
لیکن اپنی رائے منوانے کے لیے کسی دوسرے پر جبر نہ کریں!!!
آپ بےشک یہ کہیں کہ زمین چپٹی ہے سورج شمال سے نکلتا ہے اور نیلا تھوتا ہی آپ کی لمبی عمر کا راز ہے ہم تو پھر بھی آپ پر جبر نہیں کریں گے
 
ابھی دھاگے میں (بلکہ فریقین میں :) ) دم ہے ۔۔۔
میں تو آدھے دھاگے میں ہی سمجھا تھا کہ مقابلہ ختم ۔ :) :) :)
فی الحال تو نظر آرہا ہے کہ مذہبی رجحان رکھنے والوں کی رائے ہے کہ طریقہ ایلوپیتھی ہو یا ہومیو یا یونانی بلکہ کوئی بھی اگر شفا ملتی ہے تو استعمال کرنے میں کوئی ہرج نہیں جبکہ فریق مخالف کی رائے میں اصل طریقہ علاج ایلوپیتھی ہی ہے اور کسی اور طریقے سے آپ کو شفا ملی تو یہ غالبا آپ کا وہم تھا ۔
 
میرا خیال ہے کہ ہومیو پیتھی کی حمایت کرنے والے کسی دوسرے طریقۂ علاج کی مخالفت نہیں کررہے۔۔۔
لیکن مجھے اس سوال کا عقلی جواب چاہیے کہ اگر ایلوپیتھی سے شفا نہ ملے تو کیا کیا جائے۔۔۔
ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھا جائے یا دیگر ذرائع دریافت کیے جائیں؟؟؟
 
پیر کے پاس جانے میں کیا حرج ہے؟
 
Top