اپنے شہر کی چار مشہور چیزیں بتائیں

تفسیر

محفلین
Pictures Self Realization Center Santa Monica

2.jpg

شمشاد

لائبریرین
چاند بابو شہر تو ختم نہیں ہوئے البتہ چیزیں مُک گئی ہیں۔ اب نئی چیزیں بنیں تو یہاں لکھوں۔

راولپنڈی کی مری روڈ سب سے زیادہ مشہور و معروف سڑک ہے۔ اور لمبائی میں بھی یہی سب سے بڑی ہے۔ پنڈی سے اٹھے والی ہر تحریک اسی سڑک سے شروع ہوتی ہے۔
 
تیشہ

:(

پنڈی اسلام آباد تو میرا بھی تو ہیں ،، ۔
مجھے مری روڈ کی جلیبی والی دوکان یاد آرہی ہے '' دی گراٹو ' ' انکے ہاں بہت مزے کی جلیبی ہوتی ہے
میں وہی سے لایا کرتی تھی ۔ اور مری روڈ کی مٹھائی '' فرائسکو مٹھائی ، ،۔ ۔ ۔:(

میرے مری روڈ کے سنیما ۔۔ شبشتان ۔۔۔ گلستان ۔۔۔ موتی محل ، ۔۔ ۔ ۔
اللہ جانے آجکل ان میں کون کون سی فلمیں لگ ہوئی ہیں :confused:
بھانجے ،، ۔۔ آپ کا اگر کبھی گزر ہو مری روڈ سے تو دیکھتے آئیے گا :confused:
 
ساجداقبال

وہاں‌ تو گراٹو جلیبی نامی دسیوں دکانیں کھل چکیں۔ :) فریسکو کا معیار اب وہ نہیں رہا، صوفی کو لوگ پسند کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں جمیل سویٹس۔ موتی محل کہ جگہ غالباً کوئی کمرشل پلازہ بن رہا ہے۔ باقیوں‌ پر اسی قسم کی فلمیں‌ہیں۔ کالاگجر، پیلا گجر، ماٹھا گجر یہ گجر وہ گجر۔ :grin: کچہری روڈ پر البتہ جدید طرز کا سائن پیکس نامی سینما بن گیا ہے۔ جہاں اچھی فلمیں دکھائی جاتی ہیں۔مریڑ‌ اسی مریل حالت میں ہے۔
 
:lol::lol:

بہت شکریہ جناب معلومات دینے کا ،،
مطلب نو سالوں میں سب کچھ بدل چکا ہے :confused: اب کے کبھی گئی تو بہت کچھ نئا دیکھنے کو ملے گا،
سنیما میں ہمیشہ ایسی ہی فنی نام کی فلمیں لگی ہوا کرتیں تھیں :lol::lol: میں جب بھی مری روڈ
سے گزرا کرتی تو ایک نظر ضرور ڈالتی تھی کہ کس سنیما میں کونسی لگی ہوئی ہے ،
امی مجھےبرفی بھیجا کرتیں ہیں اکثر کسی آئے گئے کے ہاتھ اور ڈبہ جمیل سویٹس کا ہی ہوتا ہے
مگر مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ فریسکو اب ختم ہوچکی ہے ،،
 
طالوت

محفلین
گجرات: (ضلعی اعتبار سے)
1۔۔۔ میرا گاؤں لنگڑیال اور اس کے ساتھ بہنے والا برساتی نالہ ارسل
2۔۔۔ میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر (لادیاں)
3۔۔۔ دریائے چناب
4۔۔۔ نت ہاؤس اور اس رہایشی وطن فروش چوہدری برادران

کراچی:
1۔۔۔ نیٹی جیٹی قدیم پل
2۔۔۔ چاینا پوائینٹ
3۔۔۔ مزار قائد
4۔۔۔ اور ہمارے ڈان الطاف بھائی

ریاض:
1۔۔۔مکہ کو جانے والی شاہراہ
2۔۔۔ مملکۃ ٹاور
3۔۔۔ صحرا
4۔۔۔ شاید میں خود۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 
اسد

محفلین
لاہور۔
چڑیا گھر۔ (اصلی چڑیا گھر کے پاس ہی ایک اور عمارت ہے جہاں چڑیا گھر میں رہنے کے مستحقین اپنا سرکس شو کرتے ہیں؂ مال روڈ)
اصلی چڑیا گھر۔ (مال روڈ)
انارکلی۔ (اتوار کو لگنے والا فٹ پاتھی کتاب بازار)
حفیظ سنٹر۔ (کمپیوٹر کی سب سے بڑی مارکیٹ)

یا

چمن آئس کریم۔ (بیڈن روڈ۔ مال روڈ کی طرف)
جالندھری کے موتی چور لڈو۔ (انارکلی، لوہاری کی سمت)
امرتسری کا پتیسہ۔ (بیڈن روڈ۔ مال روڈ کی طرف)
بٹ کے سموسے۔ (بیڈن روڈ؟؟ نزد لکشمی چوک، مکلوڈ روڈ کے پار۔)

یا

(خواتین کے لئے)
لبرٹی مارکیٹ۔
انارکلی۔
اچھرہ بازار۔
ٹاؤن شپ بازار۔

ایبٹ آباد
پاکستان ملیٹری اکیڈمی۔ (کاکول)
الیاسی مسجد۔ (مولویوں کے قبضے سے پہلے)
شملہ پہاڑی۔ (لاہور کی تمام شملہ پہاڑیوں کی مجموئی اونچائی سے اونچی۔)
جھگیاں۔ (نام نہاد سمگلنگ کے سامان کی مارکیٹ)
 
طالوت

محفلین
لگتا ہے آپ اس جگہ سے واقف ہیں۔ ویسے پاکستان چوک "پریس ورلڈ" کہلاتا ہے۔ یہ نشر و اشاعت اور کتابت و طباعت کا شہر کا سب سے بڑا مرکز ہے۔
ڈی جے سائینس کالج اور اس کے بغل میں ایس ایم آرٹس کالج ، بائیں طرف جنگ پریس اور میکلو روڈ ، دائیں طرف برنس روڈ ، وحید کے کباب ، دہلی والوں کی ربڑی ، پنجاب لسی ہاوس ، مغرب کی طرف پپیر مارکیٹ، ایس ایم سائنس کالج ، شمال مغرب بولٹن مارکیٹ ، ڈینسو ہال ، مشرق کی طرف صدر سند سیکریٹیریٹ ، سندھ اسمبلی، کالج فار وومن ، اردو بازار ، صدر :hatoff:
کافی آنا جانا رہا ہے ان راستوں پر ایک مبہم سا نقشہ اب بھی تیار کر سکتا ہوں ، ممکن ہے سمتوں میں غلطی ہو رہی ،،،،
وسلام
 
وجی

لائبریرین
میرے گھر کے سامنے واقع ایک قدیم کالج

ڈی جے سائنس کالج، کراچی، (سنہ تعمیر 1893عیسوی)
2307236172_d58ce26829.jpg

2413252710_54af36e52a.jpg

418008601_3ffd47f158.jpg
ماشاءاللہ کافی اچھی تصویریں ہیں اور ابو کاشان صاحب اس پرس ورلڈ سے کچھ تعلق ہمارا بھی ہے
اور بچپن سمجھیں اسی علاقے میں گزرہ ہے
 
فاروقی

معطل
میرے شہر گجرات کی چار مشہور چیزیں

1:::::پنکھے

2::::مٹی کے برتن

3:::جوتاچور...............کڑوی حقیقت

4::لڑاکے جوان
 
جیا راؤ

محفلین
میرے گھر کے سامنے واقع ایک قدیم کالج

ڈی جے سائنس کالج، کراچی، (سنہ تعمیر 1893عیسوی)
2307236172_d58ce26829.jpg

2413252710_54af36e52a.jpg

418008601_3ffd47f158.jpg

اگر میں غلطی نہیں کر رہی تو پاکستان میں سب سے پہلے "خرد حیاتیات" (Microbiology) کا ڈگری پروگرام (بی ایس سی) ڈی جے سائنس کالج کراچی نے شروع کیا تھا۔۔۔ :hatoff:
 
ابو کاشان

محفلین
ڈی جے سائینس کالج اور اس کے بغل میں ایس ایم آرٹس کالج ، بائیں طرف جنگ پریس اور میکلو روڈ ، دائیں طرف برنس روڈ ، وحید کے کباب ، دہلی والوں کی ربڑی ، پنجاب لسی ہاوس ، مغرب کی طرف پپیر مارکیٹ، ایس ایم سائنس کالج ، شمال مغرب بولٹن مارکیٹ ، ڈینسو ہال ، مشرق کی طرف صدر سند سیکریٹیریٹ ، سندھ اسمبلی، کالج فار وومن ، اردو بازار ، صدر :hatoff:
کافی آنا جانا رہا ہے ان راستوں پر ایک مبہم سا نقشہ اب بھی تیار کر سکتا ہوں ، ممکن ہے سمتوں میں غلطی ہو رہی ،،،،
وسلام

بہت خوب، بالکل صحیح نقشہ پیش کیا ہے۔
 
ابو کاشان

محفلین
ماشاءاللہ کافی اچھی تصویریں ہیں اور ابو کاشان صاحب اس پرس ورلڈ سے کچھ تعلق ہمارا بھی ہے
اور بچپن سمجھیں اسی علاقے میں گزرہ ہے
اس کا مطلب ہے کہ آپ سے ملاقات ہو سکتی ہے۔
Famous کے پاس ہی رہتا ہوں۔
اور بچپن یہیں گزرہ سے تو کنوئیں والی گلی بھی یاد ہوگی نا جہاں رمضان کی راتوں میں نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ہوتا تھا۔
 
Top