اپنے شہر کی چار مشہور چیزیں بتائیں

طالوت

محفلین
کہانی کیا ہے .....مسجد سے نئے جوتے اٹھا لیے ہیں.:eek::eek:.....بس.:grin::hatoff:
چلیں شمشاد سستے میں جان چھوٹی ورنہ اس بد تمیز سوال کے بارے میں گجرات والوں کے جو بد تمیز قسم کے جوابات سامنے آتے ہیں اس پر سوال کرنے والے کو جس شرمندگی سے گزرنا پڑتا ہے :blush: ۔۔۔ ویسے گجرات سے تعلق ہونے کے باوجود مجھے خود بھی اس شرمندگی سے گزرنا پڑا ہے کہ یاہو چیٹ پر اپنے ایک گجراتی بھائی سے پوچھ بیٹھا ، وہ بے نقط سنائی انھوں نے کہ بھاگتے ہی جان چھوٹی ۔۔۔۔۔۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
کہانیاں تو میں نے بھی سُن رکھی ہیں لیکن پھر بھی گجرات والوں کے لیے یہ لقب کچھ اچھا نہیں لگتا۔
 

فاروقی

معطل
پر کیا کیا جائے .......کہ اب تو عادت سی ہو گئی ہے......ارے لقب کی بات کر رہا ہوں ......جوتے چوری کی مت سمجھ لیجیے گا
 

خرد اعوان

محفلین
کراچی

یہاں‌کی دس ملین کی آبادی جس کی وجہ سے دنیا بھر کی میٹرو پولیٹن آبادی کی لسٹ میں‌کراچی بیسویں نمبر پر ہے ۔

نیلگوں‌ سمندر اور ڈاک یارڈ کی مخصوص خوشبو


اپنے اندر سمو لینے کی شکتی جسکی وجہ سے ایک محاورہ کراچی کے بارے میں‌بہت پسندیدہ ہے ۔
" جُل کراچی مچھ کمائیاں‌"

جولائی اگست کا مون سون سیزن
 

طالوت

محفلین
کراچی
یہاں‌کی دس ملین کی آبادی جس کی وجہ سے دنیا بھر کی میٹرو پولیٹن آبادی کی لسٹ میں‌کراچی بیسویں نمبر پر ہے ۔
نیلگوں‌ سمندر اور ڈاک یارڈ کی مخصوص خوشبو
اپنے اندر سمو لینے کی شکتی جسکی وجہ سے ایک محاورہ کراچی کے بارے میں‌بہت پسندیدہ ہے ۔
" جُل کراچی مچھ کمائیاں‌"
جولائی اگست کا مون سون سیزن
آبادی تو ایک محتاط اندازے کے مطابق 15 ملین سے تجاوز کر چکی ہے ۔۔۔۔۔۔ڈاکیارڈ سے کیا تعلق ہے اپکا ؟
وسلام
 

خرد اعوان

محفلین
آبادی تو ایک محتاط اندازے کے مطابق 15 ملین سے تجاوز کر چکی ہے ۔۔۔۔۔۔ڈاکیارڈ سے کیا تعلق ہے اپکا ؟
وسلام

ڈاکیارڈ سے کیا تعلق ہے میرا ؟؟؟؟؟؟ چہ معنی دارد؟؟؟ارے بھئی اس کے پاس سے گزرتے ہوئے جو ایک مخصوص خوشبو آتی ہے یا مہک کہہ لیں اس کی وجہ سے دور سے ہی معلوم ہو جاتا ہے کہ اب ڈاکیارڈ نزدیک ہے ۔میرا نہیں‌کراچی سے ڈاکیارڈ کا بہت گہرا تعلق ہے ۔
 

طالوت

محفلین
جی شکریہ لیکن ڈاکیارڈ کی تو کوئی مخصوص خوشبو نہیں البتہ فشری کی خاصی معروف "خوشبو" ہے ۔۔۔ میں سمجھا آپ ڈاکیارڈ کے ملازم ہیں ۔۔۔ بندہ قریبا تین سالہ تعلقات رکھتا ہے اس سارے ٹکڑے سے اسلیئے بخوبی واقف ہے۔۔۔
اور ڈاکیارڈ کے پاس سے آپ تبھی گزر سکتے ہیب جب آپ کو وہاں جانا ہو کیونکہ ڈاکیارڈ روڈ اس کے مرکزی دروازے پر جا کر ختم ہو جاتا ہے اس سے پہلے کراچی بین الاقوامی کنٹینر ٹرمینل کا دروازہ آتا ہے
وسلام
 

ندیم عامر

محفلین
گجرات ۔ برتن،پنکھے ،3 نشان حیدر،ایک صدر،وزیر اعظم،سوہنی مہینوال،

گجرا ت جو تا چور کے پیچھے ایک کہا نی ہے
وہ کچھ یوں ہے کہ پاکستان بننے سے پہلے پنجاب کی کسی چھوٹی ریا ست کے سکھ راجا کی بیٹی کا نام '' جُوتیِ'' تھا جو بہت خوبصورت تھی گجرات کے علاقے کے کچھ لو گوں نے اس کو اٹھا لیا یعنی اغواہ کر لیا
اس وقت سے اس علاقے کے لوگو ں کو جُوتیِ چور کہتے ہیں
جو بعد میں بگڑ کر '' جتی چور '' یعنی '' جوتا چور '' بن گیا - یہ واقعہ میرے ایک سکول ٹیچر نےہما ری کلا س کو سنا یا تھا---------------------------------
برتن،پنکھے ،3 نشان حیدر،ایک صدر،وزیر اعظم،سوہنی مہینوال،شاہ دولہ دریا ئی دربار،
کانوالی سرکار،وزیر اعلی پنجاب،سروس شوز، وزیر دفاع احمد مختیار، اعتزاز احسن،
ُچوہدری برادران
 
ایک تو ہم خود ہیں ڈسکہ شہر کی مشہوری ہستی
دوسرا ہے ، قصر شیریں ، کشمیر موتی چور، الفیصل ، کی مٹھائیاں،
تاج محل کے برگر، سلطانی کے سموسے،یادگار کی بیکری،افغانیوں کے نان،مبارک کی کھوئے والی قلفی،اور صبح کے وقت ملنے والا مزیدار و لذیذ دہی،کنگ اور تاج محل کے برگر،گوگی کا چکن دابو، اور منچ کا پزا
دروجہ والوں کے دروازے بہت مشہور ہیں، جو کہ بہت خوبصورت ہوتے ہیں۔
 
Top