اپنے دھاگے کی مشہوری مجھ سے کروائیں

شمشاد

لائبریرین
کچھ کچھ شک تو مجھے بھی پڑنے لگا ہے لیکن اس کی ذات سے پوری امید ہے کہ کوئی نہ کوئی راستہ نکل ہی آئے گا۔
 
بدتمیز

محفلین
ظفری نے کہا:
عبداللہ کا مرض لا علاج ہے ۔۔ کسی اور کے لیئے دعائے خیر کجیئے شمشاد بھائی ۔

اگر آپکو آپ کی زبان میں جواب دیا جائے تو مرض لاعلاج ہو گیا؟ خود اپنی حرکات پر نظر دوڑاتے ہوئے شرم آتی ہے؟ جس زبان میں بات کریں گے جواب اسی میں ملے گا۔ آپ کو اگر شمشاد اور دیگران آپ کی قسم کا جواب نہیں دے سکتے تو ان کی کوئی مجبوری ہو گی۔ مجھے اس قسم کی کوئی مجبوری نہیں۔ لگتا ہے ٹکور زیادہ ہو گئی تھی۔
 
بدتمیز

محفلین
شمشاد مجھے افاقہ نہیں ہو سکا۔ ویسے مجھے سمجھ نہیں آئی یہ اس قسم کی باتیں میرے لئے کیوں؟ ظفری کسی سے کم ہے؟ یا وہ نظر نہیں آتا؟ میں اسی لئے تعلقات نہیں بناتا کہ اس سے انسان میں دوغلا پن آ جاتا ہے اور مروت کے مارے وہ اپنوں کو کچھ کہہ نہیں سکتا۔ ظفری جیسوں کو مجھ سے زیادہ اس قسم کی باتوں کی ضرورت ہے۔ میں اگر چپ ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ کمپنی کی حرکات پر میری نظر نہیں یا میرے علم میں نہیں۔ میں کسی کو سرعام شرمندہ نہیں کیا کرتا۔ اور نہ کسی کی اتنی ہمت بڑھنے دیتا ہوں کہ وہ سرعام کوئی ایسی ویسی حرکت کرنے کی کوشش کرے۔
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
میں نے ابھی ابھی “ زبان کی حفاظت“ کے نام سے ایک دھاگہ مندرجہ ذیل ربط پر کھولا ہے۔

http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=145863#145863

خود بھی پڑھیں اور بچوں کو بھی پڑھائیں۔ ان شاء اللہ فائدہ ہو گا۔

عبد اللہ صاحب خاص آپ کے لیے لکھا ہے اس میں۔ اسے پڑھ کر تو آپ کو ضرور افاقہ ہونا چاہیے۔
ارے شمشاد بھائی، آپ تو خوامخواہ ہی عبداللہ کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ ماشاءاللہ اتنے اچھے تو ہیں۔ آپ جلدی سے امن کے دستخط پر غور فرما لیں، ضرور افاقہ ہو گا۔ :p
 
شمشاد

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
۔۔۔۔۔۔۔ آپ کو اگر شمشاد اور دیگران آپ کی قسم کا جواب نہیں دے سکتے تو ان کی کوئی مجبوری ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

الحمد للہ مجھے کسی قسم کی کوئی مجبوری نہیں ہے۔ اور ویسے بھی میں نے شاکر بھائی کی طرح عمل شروع کیا ہوا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
شمشاد نے کہا:
میں نے ابھی ابھی “ زبان کی حفاظت“ کے نام سے ایک دھاگہ مندرجہ ذیل ربط پر کھولا ہے۔

http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=145863#145863

خود بھی پڑھیں اور بچوں کو بھی پڑھائیں۔ ان شاء اللہ فائدہ ہو گا۔

عبد اللہ صاحب خاص آپ کے لیے لکھا ہے اس میں۔ اسے پڑھ کر تو آپ کو ضرور افاقہ ہونا چاہیے۔
ارے شمشاد بھائی، آپ تو خوامخواہ ہی عبداللہ کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ ماشاءاللہ اتنے اچھے تو ہیں۔ آپ جلدی سے امن کے دستخط پر غور فرما لیں، ضرور افاقہ ہو گا۔ :p

میں نے کبھی بھی یہ نہیں کہا کہ عبد اللہ صاحب اچھے نہیں ہیں۔ اچھے ہی ہوں گے اور ضرور ہوں گے۔ اور وہ دھاگہ تو میں نے ایک عام بات چیت کے طور پر کھولا ہے۔

باقی جہاں تک امن کے دستخط کی بات ہے تو وہی تو کر رہا ہوں۔
 
امن ایمان

محفلین
ہیںںںںںںں یہ کیا۔۔۔۔۔ :)

ماوراء دستخط میں نے اپنی ذبان بند رکھنے کے لیے رکھے ہیں۔۔۔ :) ۔۔آج کل بہت چلنے لگی تھی۔۔۔اور میں اس ذبان کے ہاتھوں مجبور ہوکر خوامخوہ دوسروں کے بارے میں اندازے لگانے لگی تھی اور پھر سمجھانے لگی تھی۔۔ :oops: ۔۔۔اس لیے اب جب بھی کچھ لکھنے لگتی ہوں پہلی نظر اس پر پڑتی ہے۔۔اور پھر۔۔۔۔چپ ہو جاتی ہوں۔ :p

ویسے آپس کی بات ہے۔۔کبھی کبھی پتہ نہیں کس طرح اتنی عقلمندی کی بات میرے ذہن میں آجاتی ہے۔ : )

شمشاد چاء۔۔>>> نرخ ورخ تو آپ نے بتائے نہیں۔۔۔وہ پتہ چلیں تو ہی آگے کچھ ہوگا نا۔
 
شمشاد

لائبریرین
نرخ کام کے حساب سے، پہلے کام بتائیں پھر اسی حساب سے نرخ بھی بتا دیئے جائیں گے۔

ویسے تمہارے دستخط بہت ہی اچھے ہیں۔ بس سمجھنے کی بات ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
شمشاد مجھے افاقہ نہیں ہو سکا۔ ویسے مجھے سمجھ نہیں آئی یہ اس قسم کی باتیں میرے لئے کیوں؟ ظفری کسی سے کم ہے؟ یا وہ نظر نہیں آتا؟ میں اسی لئے تعلقات نہیں بناتا کہ اس سے انسان میں دوغلا پن آ جاتا ہے اور مروت کے مارے وہ اپنوں کو کچھ کہہ نہیں سکتا۔ ظفری جیسوں کو مجھ سے زیادہ اس قسم کی باتوں کی ضرورت ہے۔ میں اگر چپ ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ کمپنی کی حرکات پر میری نظر نہیں یا میرے علم میں نہیں۔ میں کسی کو سرعام شرمندہ نہیں کیا کرتا۔ اور نہ کسی کی اتنی ہمت بڑھنے دیتا ہوں کہ وہ سرعام کوئی ایسی ویسی حرکت کرنے کی کوشش کرے۔

مجھے افسوس ہے عبد اللہ صاحب کہ ابھی آپ کو کوئی افاقہ نہیں ہو سکا۔ افاقہ ہوتے ہوتے وقت لگتا ہے۔ اب دیکھیں ناں ڈاکٹر یا حکیم کی دوائی بھی اثر کرتے کرتے ہی کرتی ہے ناں۔

اور دوسری بات یہ کہ میں کسی کا کسی سے مقابلہ تو کر نہیں رہا جو آپ ظفری کا حوالہ دے رہے ہیں۔
 
بدتمیز

محفلین
شمشاد میرے خیال سے آپ میری جتنی فکر کر سکتے تھے کر چکے۔ اب مزید کرنا بند کردیں۔ اتنی محبت کا شکریہ۔ میں غلط ہوں تو میرے آگے آئے گا۔ صیح ہوں تو مجھے کسی کی پرواہ نہیں۔
اتنا ضرور کہونگا کہ آپ کو کس نے کہہ دیا کہ آپ درست ہیں؟ یا کسی کے اخلاق اور کردار پر اتھارٹی ہیں؟ اشارہ دیا تھا شائد غور کرنے کی فرصت نہیں ملی۔
جس اسلام اور احادیث کے حوالے دئے جا رہے ہیں میں بھی پیش کر سکتا ہوں۔ لیکن اسلام کو اپنے مقصد کے لئے استعمال کرنا مجھے پسند نہیں۔
وسلام
 
بدتمیز

محفلین
بات مقابلے کی نہیں۔ آپ ظفری سے ہمیشہ دبے دبے سے نظر آتے ہیں۔ ظفری کو بھی جس چیز کی شکائت ہے کہ ان کو ان کی زبان میں جواب دیا تھا جو کہ آج تک یہاں ان کو کوئی نہیں دے سکا۔ ان کو شائد علم نہیں کہ زندگی میں بہت کچھ پہلی دفعہ ہوتا ہے۔
آپ کو کس بات پر شکائت ہے؟ میں‌ نے کئ دفعہ مختلف مقامات پر آپ کو تسلی بخش جوابات دئے لیکن آپ ہیں کہ مانتے نہیں۔ کیا برا نام رکھنا کاؤنٹر کرنے کو کافی ہے؟ آپ اپنے انداز کو راہبر کے انداز سے ہی مقابل کر کے دیکھ لیں۔
میں نے کبھی کسی کو کسی تیسرے شخص کے ساتھ معرکہ آرائی پر کاؤنٹر نہیں کیا۔ یہ ان کی بات چیت ہے وہ شخص خود نبٹے میں اس کا بڑا کیوں بنوں؟
آپ کہتے ہیں تقابل نہیں لیکن میں نے نوٹ کیا ہے آپ پیچھے پڑے ہیں اور کسی صورت بیک اینڈ ہونے کی کوشش نہیں کرتے۔ ظفری کا اس لئے کہا کہ ظفری بھی کچھی ایسی ہی حرکات میں ملوث ہیں میں نے کہیں آپ کو نہیں دیکھا کہ اس کو کہا ہو کہ ایسے صیح نہیں۔ الٹا ظفری بھائی ظفری بھائی کر رہے ہوتے ہیں۔ ظفری میرے خیال سے آپکے ہم عمر ہیں یا آپ نے عمر کم کرنے کے شوق میں ان کو ایک دو سال بڑا کر دیا ہو گا۔ تبھی دوستی نبھائی جا رہی ہے۔
 
تیشہ

محفلین
mood-emoticons-smileys12.gif
 
ماوراء

محفلین
امن ایمان نے کہا:
ہیںںںںںںں یہ کیا۔۔۔۔۔ :)

ماوراء دستخط میں نے اپنی ذبان بند رکھنے کے لیے رکھے ہیں۔۔۔ :) ۔۔آج کل بہت چلنے لگی تھی۔۔۔اور میں اس ذبان کے ہاتھوں مجبور ہوکر خوامخوہ دوسروں کے بارے میں اندازے لگانے لگی تھی اور پھر سمجھانے لگی تھی۔۔ :oops: ۔۔۔اس لیے اب جب بھی کچھ لکھنے لگتی ہوں پہلی نظر اس پر پڑتی ہے۔۔اور پھر۔۔۔۔چپ ہو جاتی ہوں۔ :p
امن، تمھارے دستخط سے مجھے بھی فائدہ ہو رہا ہے۔ :p :D
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے کبھی بھی ایسا دعویٰ نہیں کیا کہ میں کسی کے اخلاق اور کردار پر اتھارٹی ہوں بلکہ ایسا دعویٰ کرنا ہی حماقت ہو گی۔

اور مزید یہ کہ میں نے اسلام کو بھی کبھی اپنے ایسے مقصد کے لیے جو آپ سمجھ رہے ہیں، استعمال نہیں کیا۔ میں اول تو اسلام پر بات ہی نہیں کرتا کہ میرا علم بہت ہی محدود ہے اور عمل تو محدود تر ہے لیکن جب کبھی بھی بھولے بھٹکے بات کرنا ہی پڑی ہے تو مکمل سیاق و سباق کے ساتھ کی ہے کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ اوروں کو اس کا علم ہو یا نہ ہو فوراً حوالہ مانگنا شروع کر دیں گے۔

اتنی محبت کا شکریہ۔ آپ کے ان الفاظ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

برسبیل تذکرہ میں نے محفل کے لیے ایک چھوٹی سی کتاب “ قرآن پر عمل “ ٹائپ کر کے پوسٹ کی تھی۔ کبھی فرصت ملے تو ضرور پڑھیے گا۔

ربط یہ رہا :

قرآن پر عمل
 
شمشاد

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
بات مقابلے کی نہیں۔ آپ ظفری سے ہمیشہ دبے دبے سے نظر آتے ہیں۔ ظفری کو بھی جس چیز کی شکائت ہے کہ ان کو ان کی زبان میں جواب دیا تھا جو کہ آج تک یہاں ان کو کوئی نہیں دے سکا۔ ان کو شائد علم نہیں کہ زندگی میں بہت کچھ پہلی دفعہ ہوتا ہے۔
آپ کو کس بات پر شکائت ہے؟ میں‌ نے کئ دفعہ مختلف مقامات پر آپ کو تسلی بخش جوابات دئے لیکن آپ ہیں کہ مانتے نہیں۔ کیا برا نام رکھنا کاؤنٹر کرنے کو کافی ہے؟ آپ اپنے انداز کو راہبر کے انداز سے ہی مقابل کر کے دیکھ لیں۔
میں نے کبھی کسی کو کسی تیسرے شخص کے ساتھ معرکہ آرائی پر کاؤنٹر نہیں کیا۔ یہ ان کی بات چیت ہے وہ شخص خود نبٹے میں اس کا بڑا کیوں بنوں؟
آپ کہتے ہیں تقابل نہیں لیکن میں نے نوٹ کیا ہے آپ پیچھے پڑے ہیں اور کسی صورت بیک اینڈ ہونے کی کوشش نہیں کرتے۔ ظفری کا اس لئے کہا کہ ظفری بھی کچھی ایسی ہی حرکات میں ملوث ہیں میں نے کہیں آپ کو نہیں دیکھا کہ اس کو کہا ہو کہ ایسے صیح نہیں۔ الٹا ظفری بھائی ظفری بھائی کر رہے ہوتے ہیں۔ ظفری میرے خیال سے آپکے ہم عمر ہیں یا آپ نے عمر کم کرنے کے شوق میں ان کو ایک دو سال بڑا کر دیا ہو گا۔ تبھی دوستی نبھائی جا رہی ہے۔

آپ کو میرے متعلق شدید قسم کی غلط فہمی ہو گئی ہے۔ آپ نے یہ کیسے سمجھ لیا کہ میں ظفری سے دبتا ہوں یا عمروں کو آپ نے ایشو سمجھ لیا۔ اور بھائی تو میں سب کو ہی لکھتا ہوں صرف ظفری ہی کو تو نہیں لکھتا۔ ظفری کو مجھ سے یا مجھے ظفری سے کچھ لینا دینا تو ہے نہیں، بس یہی ہے کہ یہاں محفل میں گپ شپ ہو جاتی ہے اور بس۔ اور جو دوستی میں ظفری سے نبھا رہا ہوں وہی دوستی میں محفل کے باقی اراکین سے بھی نبھاتا ہوں، ہاں یہ مانتا ہوں کہ کسی سے بےتکلفی تھوڑی زیادہ ہے تو کسی سے کم۔ مجھے مان ہے کہ میں ظفری، محب، رضوان کو کچھ بھی کہہ لوں، مجھے اس سے بھی زیادہ اچھے لب و لہجے میں جواب ملتا ہے جس سے میں ہی نہیں باقی اراکینِ محفل بھی لطف اندوز ہوتے ہے۔ لیکن یہ انداز ہر ایک کے ساتھ نہیں ہے۔
 
جناب میرے دل میں بھی آپکی بہت عزت و احترام ہے ۔ چاہے کسی کے دل میں ہو یا نہ مگر میں یہاں سب سے زیادہ آپکو قابلِ احترام سمجتی ہوں ۔ یہ الگ بات آپ سے مذاق کر لیتی ہوں ۔ لڑ سنا بھی لیتی ہوں پر آپکی جگہ دل میں بہت عزت ہے ۔ :)
باقیوں کا مجھے پتا نہیں ۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
اشتہار کی قسط نمبر 2

اردو محفل کا نیا سکول کھل گیا ہے۔
پہلے آئیں پہلے پائیں۔
داخلے جاری ہیں۔

کیا بات ہے یہ طالبعلم ادھر کیوں نہیں آ رہے؟
0026.gif
 
شمشاد بھائی! میں سچے دل سے بہت بہت بہت معذرت خواہ ہوں کہ میری وجہ سے اتنی بحث کی نوبت آئی۔ اگر میں نے وہ ایک خط نہ لکھا ہوتا تو شاید اتنی گرما گرمی نہ ہوتی۔ ہوسکے تو مجھے معاف کیجئے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
راہبر بھائی معذرت کی کوئی ضرورت نہیں اور نہ ہی کوئی گرما گرمی ہوئی۔ آپ ایسا کیوں سمجھتے ہیں کہ یہ سب آپ کی وجہ سے ہوا۔ اور ہاں ایسی ذرا ذرا سی باتوں پر آپ نے محسوس کرنا شروع کر دیا تو ہو چکا گزارہ۔
 
Top