نبیل

تکنیکی معاون
شہزاد، آپ نے کوشش کیے بغیر ہی بلاگ کا خاتمہ کردیا۔ :(
آپ کو ٹیمپلیٹ اپلوڈ کرنے میں کیا مسئلہ پیش آ رہا تھا؟
 

عین لام میم

محفلین
نبیل بھائی آپ کو پتا ہے میرے بلاگ میں ابھی تک کمنٹس نہیں ہو سکتے۔۔۔۔!
اب تو میں نے اردو ٹیک پہ بھی بنا لیا ہے، اس لیے آپ کو زحمت نہیں دی دوبارہ۔۔۔
 

عین لام میم

محفلین
:happy:
روزدیکھتا تھا نہیں ہوتے تھے کمنٹس۔ ۔ ۔ آج دوبارہ شکوہ کیا ہی تھا کہ دیکھا تو کمنٹس بھی آگئے۔ ۔ ۔
آپ کا ایک بار پھر شکریہ۔ ۔ ۔
 

شہزاد وحید

محفلین
شہزاد، آپ نے کوشش کیے بغیر ہی بلاگ کا خاتمہ کردیا۔ :(
آپ کو ٹیمپلیٹ اپلوڈ کرنے میں کیا مسئلہ پیش آ رہا تھا؟
ارے نہیں جناب ہم خود بہت بڑے سائنس دان ہیں۔ مسلہ ٹمپلیٹ کا نہیں‌تھا۔ میں ویسے ہی اس ٹائپ کا بندہ نہیں‌ہوں۔ اردو محفل پر حاظری دیتا ہوں بس۔ یہی بڑی بات ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے لئیے:)
 

شازل

محفلین
بالاخر میں نے بھی باقاعدہ طور پر بلاگنگ شروع کردی ،
میرے بلاگ میں کچھ مشاہدات کو آپ ملاحظہ کرسکیں گے اگر آپ مجھ سے اتفاق نہیں کرتے تو تبصرے کے زریعے میرے خیالات کو تبدیل کرسکتے ہیں کیونکہ ہو سکتا ہے میں کچھ آپ لوگوں سے سیکھ سکوں تو کیا خیال ہے
 

میرا یہ بلاگ کوئی عام سا نہیں بلکہ بہت منفرد اور خاص ۔ اسے میں نے اس لیے بنایا ہےکہ میں اس پر وہ سب کچھ دکھا سکوں ۔جو مجھے پسند ہے۔ جو میں کرنا چاہتا ہوں وہ دوسروں کےسامنےآئے۔ میرے تقریبآ ہر پسندیدہ چیز آپ کو اس بلاگ پر ملے گی۔ میرے پسندیدہ سافٹ وئیرز، ویب سائٹس ، لنکس، اور بہت کچھ ۔
یہ صرف ایک بلاگ ہی نہیں ہو گا بلکہ یہ ایک ٹیچر کا کردار بھی ادا کرے گا۔ اردو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کے لیے۔ انشاء اللہ۔
میں ایک بہت ہی خوبصورت اور پیارے سے انگلش تھیم کا اردو ترجمہ کیا ہے۔ آپ بلاگ پر تشریف لائیں اور یہاں آ کر اپنے تاثرا ت کا اظہار ضرور کریں۔ اردو ترجمہ کیےجانے والے تھیم کے متعلق اور بلاگ کے متعلق اپنی رائے دیں۔
 
مرزا یاسر عمران کا بلاگ

مرزا یاسر عمران کا بلاگ

میرا بلاگ ملاحظہ کریں
میں خبر یں ، کالمز ، کمپوٹر سائنس کے بارے میں پوسٹس کرتا ہون
اس کے علاوہ تصاویر اور اپنے پراجیکٹس کے بارے میں بھی لکھتا ہون
ربط یہ ہے
 

دوست

محفلین
اردو ٹرانسلیشنز انگریزی اردو آرٹیکلز اور تحاریر کو ایک دو زبانی محفوظے میں جمع کرنے کی ایک کوشش ہے۔ اس میں سائنس، ٹیکنالوجی، نیوز، حالات حاضرہ اور دوسرے ایسے آرٹیکل شامل کیے جائیں گے۔ بنیادی مقصد انگریزی دستاویزات کا اردو ترجمہ مہیا کرنا ہے تاہم اردو دستاویزات کا انگریزی ترجمہ بھی مہیا کیا جاسکتا ہے۔ آپ true.friend2004 [at] gmail.com پر رابطہ کرکے کسی آرٹیکل یا تحریر کا ترجمہ کرنے کی درخواست کرسکتے ہیں۔ آپ کی آراء اور تجاویز کا احترام کیا جائے گا۔
www.urdutranslations.mshakir.com
 

الف نظامی

لائبریرین
اردو ٹرانسلیشنز انگریزی اردو آرٹیکلز اور تحاریر کو ایک دو زبانی محفوظے میں جمع کرنے کی ایک کوشش ہے۔ اس میں سائنس، ٹیکنالوجی، نیوز، حالات حاضرہ اور دوسرے ایسے آرٹیکل شامل کیے جائیں گے۔ بنیادی مقصد انگریزی دستاویزات کا اردو ترجمہ مہیا کرنا ہے تاہم اردو دستاویزات کا انگریزی ترجمہ بھی مہیا کیا جاسکتا ہے۔ آپ true.friend2004 [at] gmail.com پر رابطہ کرکے کسی آرٹیکل یا تحریر کا ترجمہ کرنے کی درخواست کرسکتے ہیں۔ آپ کی آراء اور تجاویز کا احترام کیا جائے گا۔
www.urdutranslations.mshakir.com
بہت خوب!!!
 

سیفی خان

محفلین


السلام علیکم

ممبران ! یہ میرا اردو بلاگ ہے ۔ ۔ ۔ بلاگ کے بارے میں میں کچھ زیادہ نہیں جانتا بس دل چاہ رہا تھا کہ میں بھی کوئی اپنا بلاگ بناؤں اور پسوڑی ڈالوں اور آج اردو محفل میں اسے شئیر کرنے کی جسارت کر رہاہوں ۔ ۔ ۔ یہ بلاگ میں نے پاک ۔ نیٹ کے ممبر بھائی یاسر علی کی رہنمائی میں یہ بنایا ہے اور پاک نیٹ سے ہی اپنی شئیر شدہ تحاریر ابھی یہاں پوسٹ کی ہیں ۔ ۔ ۔

اگر شوق قائم رہا تو کچھ مزید بھی لکھوں گا ورنہ پھر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

صدائے قلندر
 

عمر ثالث

محفلین
لوجی بلاگز کی لمبی فہرست میں ہم بھی ایک بلاگ شامل کروائے دیتے ہیں۔
میں اس بلاگ کا ٹیکنیکل معاون ہوں۔ اردو شاعری پر مشتمل ہے۔ اسلامی رزمیہ شاعری پر زیادہ انحصار کیا گیا ہے۔ ساتھ میں آڈیوز اور ویڈیوز بھی موجود ہیں۔
اردو اشعار: آواز اور کلام
 

نورمحمد

محفلین
اب مجھ سے جاہل کو بھی برداشت کیجئے گا ۔ ۔ ۔ ہاں جی ۔ ۔ میں نے بھی دوست واحباب کو پریشان کر کر کے ایک بلاگ بنا ہی لیا ہے ۔ :):)
http://noon-meem.blogspot.com/ اب دیکھتے ہیں کتنے دن اس میداں میں زندہ رہ پاتے ہیں
 
Top