اپنے بارے میں لوگوں کی سچی آراء جانیے

محمد تابش صدیقی نے 'سوفٹویر پر تبصرے' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 29, 2017

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,379
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    عمومی طور پر ہمارے ہاں تنقید سننا زیادہ پسند نہیں کیا جاتا، اور اصلاحی تنقید کرنے والے بھی اسی خدشہ کے پیشِ نظر تنقید سے رک جاتے ہیں کہ کہیں برا نہ مان لیا جائے۔
    تنقید ہی دراصل وہ چیز ہے جو آپ میں، آپ کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کا باعث بنتی ہے۔ جبکہ بے جا تعریف آپ کو غفلت میں مبتلا کر دیتی ہے، اور مزید سیکھنے کا عمل رک بھی سکتا ہے، کہ انسان اپنی خامیوں سے انجان رہ جاتا ہے۔
    یہاں آج ایسے ایک سافٹویر کا تعارف کروا رہا ہوں، جس کے ذریعے آپ اپنے بارے میں لوگوں کی آرا ان کی پہچان کے بغیر جان سکیں گے۔ اس طرح تنقید ی تعریف کرنے والے کو یہ اطمینان ہو گا کہ اس کا نام صیغۂ راز میں رہے گا، اور وہ کھل کر اپنی رائے رکھ سکے گا۔ اور چونکہ آپ خود یہ موقع فراہم کر رہے ہوں گے تو آپ بھی تنقید کو اصلاحی طور پر ہی لیں گے۔
    یہ سافٹویر sarahah کے نام سے ہے، ویب بیسڈ بھی ہے اور اینڈرائڈ اور آئی فون کے لیے ایپس بھی موجود ہیں۔ اکاؤنٹ سیٹ اپ بہت آسان ہے۔ اپنی پروفائل لوگوں سے شئر کیجیے اور اپنے بارے میں لوگوں کی آرا جان کر بہتری لانے کی کوشش کیجیے۔

    یہ میری پروفائل کا لنک ہے، اس پر کلک کریں، دیے گئے ٹیکسٹ باکس میں اپنی رائے لکھیے اور سینڈ کر دیجیے۔
    آپ یہاں میری خامیوں، کوتاہیوں کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ ویسے میں اوپن تنقید سے بھی کبھی ناراض نہیں ہوتا، بلکہ تنقید کرنے والے کو خیرخواہ سمجھتا ہوں۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • معلوماتی معلوماتی × 3
    • زبردست زبردست × 1
  2. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,379
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اس میں ایک اہم بات یہ ہے کہ یہ دو طرفہ کمیونکیشن نہیں ہے، یعنی کسی کی رائے کا جواب نہیں دیا جا سکے گا۔

    ہمارے یہاں عموماً ایسی کاوش مذاق کی نذر ہو جاتی ہیں اور لوگ سنجیدگی سے مثبت استعمال نہیں کرتے۔
    کل اکاؤنٹ بنایا تھا، اور فیس بک پر شئر کیا تھا، ابھی تک کوئی سنجیدہ میسج نہیں ملا ہے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  3. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,173
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ہوسکتا ہے آپ کو جو پیغام ملا ہو بھیجنے والے نے سنجیدگی سے ہی بھیجا ہو
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  4. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,379
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    "کون لوگ ہو تسی؟"
    "وزن والے استاد"
    "پھپھولا جلانے آیا ہوں"

    یہ تین مثالیں ہیں۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 7
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. رانا

    رانا محفلین

    مراسلے:
    2,832
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آپ نے ایپ انسٹال کرکے پروفائل بنایا تھا یا ویب پر؟ کیا مناسب ہے؟
     
  6. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,768
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    اور آپ کو اس پیغام میں کوئی سنجیدگی کا پہلو نہیں ملا رہا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,379
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    پروفائل ویب پربنائی تھی، ایپ بعد میں انسٹال کی۔ چونکہ ایپ دو طرفہ میسیجنگ ایپس کی طرح بہت زیادہ استعمال ہونے والی نہیں ہے، تو محض ویب پر جا کر وزٹ کرتے رہنا بھی کافی ہو گا۔ ایپ انسٹال کرنا بہت ضروری معلوم نہیں ہوتا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,379
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یہی تو فائدہ ہے اس ایپ کا کہ بھیجنے والا کچھ بھی بھیج سکتا ہے، اور آپ جواب نہیں دے سکتے۔ لہٰذا کام کی بات کو سمجھنا اور اپنی بہتری کے لیے کوشش کرنا مکمل آپ کے اختیار میں ہے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. رانا

    رانا محفلین

    مراسلے:
    2,832
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    خاکسار نے پروفائل بنایا ہے۔ محفلین تجربہ شروع کریں لیکن سنجیدگی کے ساتھ۔ :)
     
    آخری تدوین: ‏اگست 29, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  10. عائشہ صدیقہ

    عائشہ صدیقہ محفلین

    مراسلے:
    620
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Twisted
    کوئی بندہ آئی لو یو لکھ دے تابش بھائی اور آپ جواب دینے کے لیے تڑپتے رہ جائیں
     
    • پر مزاح پر مزاح × 7
  11. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,768
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آپ لوگ کس چکر میں پڑ گئے ہیں ۔اگر آپ اپنے بارے میں محفلین کی رائے سے آگہی چاہتے ہیں تو لڑی بنالیتے ہیں اور خود کو محفلین کے سامنے پیش کردیتے ہیں بسلسلہ الٹراساؤنڈ کے لیے۔لوگ ڈھونڈ ڈھونڈ کر آپ کی خامیوں کےجراثیم آپ کے سامنے پیش کردے گے۔:)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  12. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,173
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    میں نے بھی وہاں پروفائل بنا لیا ہے ۔ لوگ میرے بارے میں بھی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔
    Laique76.sarahah.com
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. رانا

    رانا محفلین

    مراسلے:
    2,832
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    :rollingonthefloor:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  14. رانا

    رانا محفلین

    مراسلے:
    2,832
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    تابش بھائی کے پہلے مراسلے کی پہلی سطر کا نصف آخر پڑھیں۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  15. رانا

    رانا محفلین

    مراسلے:
    2,832
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    تنقید ویسے وہی بہتر ہے جو شخص متذکرہ کے سامنے کی جائے۔ سافٹوئیر والی تنقید پھر ہمارے ہاں لوگ اسی طرح لیتے ہیں جیسے تابش بھائی کو وصول ہوئیں۔ اس بارے میں چند دن قبل ڈان نیوز پر بھی ایک خبر پڑھی تھی کہ پاکستان میں لوگوں نے اس مفید ایپ کو تفریح کا ذریعہ بنالیا ہے۔ اس ایپ میں ظاہر ہے کہ کچھ جھول ہیں مثلا ایک ہی بندہ آپ کو پچاس میسج کرکے ڈی گریڈ کرنا شروع کردے اب کوئی یہ سمجھ کر حوصلہ ہی نہ ہار بیٹھے کہ اتنے لوگ تنقید کررہے ہیں۔ بہرحال تنقید براہ راست ہو تو اس کا نعم البدل سافٹوئیر تو بہرحال نہیں ہوسکتے۔
     
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,379
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یہ صرف محفلین کے لیے نہیں ہے۔
    بلکہ عموماً پروفیشنل اداروں میں نامعلوم ای میل کا رواج ہوتا ہے، کہ ایک ای میل ایڈریس اور اس کا پاسورڈ سب سے شئر کیا ہوتا ہے، جس کو مینیجمنٹ سے کوئی شکایت ہو، وہ اس ای میل کو استعمال کرتا ہے۔
    یہ ایپ اس کا بہترین متبادل ہے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  17. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,768
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    رانا صاحب میں نے پڑھا ہے ۔میرا مقصد یہ ہے کہ تابش بھائی کیطرح جو اپنے بارے میں محفلین کی رائے سے لینا چاہتا ہے وہ آجائے میدان میں ۔بس پابندی یہ ہے کہ رائے کا احترام کرے اور اپنی صفائی پیش مت کرے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  18. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    5,088
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    مجھے تو سمجھ نہیں آئی کرنا کیا ہے؟؟
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  19. رانا

    رانا محفلین

    مراسلے:
    2,832
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ویسے تجویز آپ کی اچھی ہے۔ دھاگا کھول لیں۔ :)
     
    • متفق متفق × 2
  20. رانا

    رانا محفلین

    مراسلے:
    2,832
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    یہی اس ایپ کا درست فائدہ نظر آتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2

اس صفحے کی تشہیر