اپنی اپنی ملازمت یا کاروبار کا مختصر تعارف کروائیں

مختصر تعارف کے ساتھ جس میں آپ اپنے شہر اور ملک کا نام
اگر آپ مناسب سمجھیں تو اپنی جاب یا کاروبار کے بارے میں بتائیں ۔
اگر کوئی ملازمت کرتے ہیں تو آپ کی کیا پوسٹ ہے ؟
 
سب سے پہلے میں خود ہی اپنا تعارف کروادیتا ہوں ۔ میں ایک گورنمنٹ کے ادارے میں کلرک کی جاب کرتا ہوں۔
اور میں کراچی پاکستان کا رہائشی ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
راولپنڈی کا رہائشی ہوں۔ ریٹائرڈ لائف گزار رہا ہوں۔
بہت عرصہ ملازمت کر لی۔ گزشتہ تیس سال سے فارغ ہوں۔
اب کچھ کرنے کا سوچ رہا ہوں، سوچ رہا ہوں کہ کیا کروں۔
 
راولپنڈی کا رہائشی ہوں۔ ریٹائرڈ لائف گزار رہا ہوں۔
بہت عرصہ ملازمت کر لی۔ گزشتہ تیس سال سے فارغ ہوں۔
اب کچھ کرنے کا سوچ رہا ہوں، سوچ رہا ہوں کہ کیا کروں۔
آپ نے سوچنے میں تیس سال گزار دئیے !
آپ نے سابقہ جاب کے بارے میں بتایا ہی نہیں
 
آخری تدوین:
Top