اپنا پروفائل مکمل کریں

عدیل منا

محفلین
میرے پرفائل کا بھی 80٪ کام مکمل ہے، مگر میں نے ابھی تک اپنا تعارف پیش نہیں کیا ہے، :D بس اَب یہ کام بھی سوچ رہا ہوں کہ کر ہی لوں۔ کیونکہ پوسٹیں تو 100 سے ویسے ہی زیادہ ہو ہی چکی ہیں۔;)
جی ہاں اب آپ کرا ہی دیں اپنا تعارف۔ کب تک یوں اجنبی بنے رہیں گے اپنوں کے درمیان۔
ویسے یا حیرت! آپ کی جوائیننگ 2010 کی ہے اور ابھی تک آپ شمشاد بھائی سے بچے ہوئے ہیں۔ ہمارا تو جینا دوبھر کردیا تھا۔ جہاں ہم جاتے، شمشاد بھائی وہیں پہنچ جاتے، تعارف مانگنے کیلئے۔
 

علی خان

محفلین
جی ہاں اب آپ کرا ہی دیں اپنا تعارف۔ کب تک یوں اجنبی بنے رہیں گے اپنوں کے درمیان۔
ویسے یا حیرت! آپ کی جوائیننگ 2010 کی ہے اور ابھی تک آپ شمشاد بھائی سے بچے ہوئے ہیں۔ ہمارا تو جینا دوبھر کردیا تھا۔ جہاں ہم جاتے، شمشاد بھائی وہیں پہنچ جاتے، تعارف مانگنے کیلئے۔

عدیل بھائی۔ میری طرف سے عمرہ کی ادائیگی بہت بہت مبارک ہوں، اور اللہ تعالٰی اپکے اس نیک عمل (عمرہ) کو اپنے دربار میں قبول فرمائیں۔
باقی میرے خیال سے میں نے پہلے والی پوسٹیں کچھ کچھ سیریس اور کام کی یہاں پوسٹ کی تھیں، اسکے لئے شمشاد بھائی ان میں مشغول ہوئے، اور ادھر ہم بچ گئے۔ باقی وضاحت شمشاد بھائی ہی اچھی طرح سے کر سکیں گے۔
 

کامل خان

محفلین
منتظم اعلی نبیل بھائ سے درخواست ہے کہ وہ بھی اپنا پروفائل مکمل کر ہی ڈالیں۔ اپنی نہیں تو کسی حسینہ کی تصویر سے کام چلا لیں۔:)
 

عین عین

لائبریرین
مجھے تو ایسا کوئی پیغام نہیں ملا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ معلوم نہیں کہاں رہ گیا۔ اور ویسے بھی تیکنیکی امور سے ناواقفیت کم از کم مجھے تو ایسے کاموں کی طرف مائل ہی نہیں کرتی۔ اقتدا، عدم اقتدا وغیرہا۔۔۔۔۔۔کچھ پلے نہیں پڑتا کہ کدھر جاؤن۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جو کیا وہ ہو گیا یا نہیں ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاں ایک بات ہے کہ نبیل شمشاد و دیگر موجود ہیں پوچھا جائے تو مدد بھی کرتے ہیں مگر کاہلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کون پوچھے
 

bilal260

محفلین
میری تصویر کیسی ہے۔ میری مستقبل کی اردو ویب کی یوزر میں نے اٹھائی ہوئی ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم،
فورم میں ایک نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے جس کی رو سے فورم کے ممبران کی فعالیت اور شمولیت میں اضافہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس نظام کا طریقہ کار یہ ہے کہ فورم کے ممبران کو ایک نوٹس کی شکل میں چند مراحل کی تکمیل کی نشاندہی کی جاتی ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

View attachment 1206

اس کے ساتھ ساتھ ہی فورم کی سائیڈ بار پر ان مراحل کی تکمیل کی پیشرفت بھی دکھائی جاتی ہے جیسے کہ ذیل کی تصویر میں نظر آ رہا ہے۔

View attachment 1207

بالا کا نوٹس اس وقت تک نظر آتا رہے گا جب تک تمام مراحل مکمل نہیں ہو جائیں گے۔ جو دوست پہلے سے ہی ان تمام مراحل سے گزر چکے ہیں انہیں صرف ایک اطلاع موصول ہوگی کہ ان کا پروفائل مکمل ہو چکا ہے، اس لیے حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ :)
والسلام
مجھے بھی ایک اطلاع ملی تھی میں حیران تو ہوا تھا اب حیرانی ختم ہوگی ہے
 
مگر اس میں تو کوئی انسانی شکل نمودار نہیں ہو رہی۔ محض ایک ڈمی امیج سلیکٹ کیا ہے نبیل بھائی نے۔
یہ ان کی ذاتی پسند اور ترجیح کا معاملہ ہے۔ انسانی شکل ہونا کوئی ضروری تو نہیں۔ کئی لوگ مختلف النوع تصاویر لگاتے ہیں، مثلاً کوئی لوگو، کوئی سینری، بچوں کی تصاویر، تتلی، پھول، آبشار اور جانے کیا کچھ۔ :)
 

اشتیاق علی

لائبریرین
یہ ان کی ذاتی پسند اور ترجیح کا معاملہ ہے۔ انسانی شکل ہونا کوئی ضروری تو نہیں۔ کئی لوگ مختلف النوع تصاویر لگاتے ہیں، مثلاً کوئی لوگو، کوئی سینری، بچوں کی تصاویر، تتلی، پھول، آبشار اور جانے کیا کچھ۔ :)
ٹھیک ہے سعود بھائی ۔ ہم نہیں اب کہیں گے کہ کوئی تصویر لگاؤ۔ مگر اس لوجک کی کچھ سمجھ نہیں آئی۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
کون سی لاجک سمجھ میں نہیں آئی؟ یہی کہ آپ کے نمائندہ تصویر سے بھی کوئی انسانی شبیہ نمودار نہیں ہو رہی؟ :) :) :)
وہ لاجک یہ ہے کہ نبیل بھائی نے ایسی کوئی بھی چیز پروفائل فوٹو کے طور پر استعمال نہیں کی۔ اوتار میں جو تصویر لگائی ہے وہ ایسے ہے جیسے یہ پیغام دے رہی ہو کہ یہاں کوئی تصویر لگائیے۔ خیر یہ نبیل بھائی کا ذاتی معاملہ ہے ۔ ہم اس پر مزید کچھ نہیں کہہ سکتے۔ نبیل بھائی اگر برا لگا ہو تو چھوٹا سمجھ کر معاف کر دیجئے گا۔
 
Top