آئیے گجراتی سیکھیں આવો ગુજરાતી શીખીએٓٓٓ

اصلاحی صاحب ! اردو محفل کا یہی تو فائدہ ہے کہ اسٹوڈنٹ نہ ہو تب بھی آپ درس و تدریس کا کام کر سکتے ہیں۔
استاد، اپنی فرصت سے درس پیش کر دے، طلبہ اپنی فرصت سے سبق لے لیں۔ یہ تو صاحب ایک ایسے گلوبل کلاس روم کی طرح ہے جس کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں ہوتااور پھر ابھی تو ہم نے شروع ہی کیا ہے۔
نہ وقت کا اعلان کیا، نہ فیس کا، نہ درسی کتاب کا، نہ اصولوں اور ضابطوں کا۔ کیونکہ یہ کلاس روم ان سب چیزوں سے بے نیاز ہے۔ اور پھر طلبہ جمع کرنے کا ذمہ تو خود قیصرانی صاحب نے لیا ہے، ہمیں اس کی کیا فکر؟
اور اگر کوئی نہیں تو آئیے آپ ہی ہمارے کلاس میں شامل ہو جائیے کہ سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، حضور کا فرمان عالی شان ہے: اطلبو العلم من المھد الی اللحد(یعنی پالنے سے قبر تک علم حاصل کرو) اور یہ بھی تو فرمایا کہ
کلمۃ الحکمۃ ضالۃ المومن فحیث وجدھا فھو احق بھا۔ یعنی علم وحکمت کی باتیں مومن کی گم شدہ میراث ہیں پس وہ جہاں کہیں اسے پائے سب سے زیادہ وہی اس کا حق دار ہے۔

ہہہہ:) وہ تو ٹھیک ہے لیکن میں آج کل ترکی سیکھ رہا ہوں ۔مجھ سے اب زیادہ بوجھ برداشت نہیں کیا جا دسکے گا۔
 

حسان خان

لائبریرین
بوہریوں کی گجراتی کے بارے میں ایک اور دلچسپ بات:
وہ اپنی زبان کو لسان الدعوۃ کہتے ہیں۔ ان کی گجراتی دستوری لحاظ سے تو گجراتی ہے، مگر اُس میں زیادہ تر الفاظ سنسکرت کے بجائے عربی/فارسی کے ہیں۔ یوٹیوب پہ کسی بوہری داعی کا وعظ سنیے، آپ کو اُن کی زبان کا تھوڑا اندازہ ہو جائے گا۔ اور اگر کراچی والے کو کسی بوہری کی گجراتی سننی ہو تو وہ بوہری بازار پہنچ جائے۔
اس کے علاوہ یہاں کراچی میں کھوجا برادری بھی گجراتی بولتی ہے، اور اُن کے دو گجراتی اخبارات بھی تاحال شایع ہوتے ہیں۔
 
بھائی کوئی اسٹوڈنٹ تو ہے ہی نہیں :):):):)
گجرات فسادات کے کئی کیسوں کی سماعت صرف اس وجہ سے نہیں ہو سکی ہے کہ گجراتی زبان میں ڈاکومنٹ ہیں اور اس کا انگریزی میں ترجمہ کرنے والوں کی تعداد کم ہے ابھی کچھ دنوں قبل غالبا ایک نامور وکیل نے یہ بات دہلی انڈین اسلامک کلچر سینٹر میں خطاب کے دوران بتائی تھی۔

میرے خیال میں آپ نے چند طالب علموں کے جوابات ملاحظہ نہیں کیے۔ :)
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
میمن قوم کو باعتبار زبان دو مختلف زمروں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:
1۔ حالائی میمن 2۔ کچھی میمن
1۔ حالائی مین گجراتی زبان بولتے ہیں۔
2۔ کچھی میمن سندھی سے متاثر کچھی بولی بولتے ہیں جو گجراتی سے قطعی مختلف ہوتی ہے۔ گجراتی دانوں کو جلدی سمجھ میں نہیں آتی۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
محترم محمد خلیل الرحمن صاحب، محترم قیصرانی صاحب، محترم افضل حسین اور محترم محب علوی صاحب !
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محمدعلم اللہ اصلاحی صاحب کے مراسلے نے چند ساعات کے لیے ہمیں مایوس ہی کر دِیا تھا، لیکن قدرے غور و فکر کے بعد ہم نے جو جواب اُنہیں دیا، اُسے پسند فرماکر اِس ناتواں کی حوصلہ اَفزائی کے لیے آپ حضرات کا بے حد شکر گزار ہوں۔ اَب خواہ ایک بھی طالب علم نہ ہو ہم یہ سلسلہ اِس اُمید پر جاری رکھیں گے کہ ایک دِن صبح ضرور ہوگی، علم کا سورج نکلے گا اور کوئی نہ کوئی سیکھنے والا ضرور سیکھے گا۔
 
نیرنگ خیال نے بھی اس دھاگے پر سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ :)

کیا بنگالی بھی ملتی جلتی ہے کیونکہ یہ "چھو" کا لفظ ان کی زبان میں بھی کافی ہوتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محترم محمد خلیل الرحمن صاحب، محترم قیصرانی صاحب، محترم افضل حسین اور محترم محب علوی صاحب !
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محمدعلم اللہ اصلاحی صاحب کے مراسلے نے چند ساعات کے لیے ہمیں مایوس ہی کر دِیا تھا، لیکن قدرے غور و فکر کے بعد ہم نے جو جواب اُنہیں دیا، اُسے پسند فرماکر اِس ناتواں کی حوصلہ اَفزائی کے لیے آپ حضرات کا بے حد شکر گزار ہوں۔ اَب خواہ ایک بھی طالب علم نہ ہو ہم یہ سلسلہ اِس اُمید پر جاری رکھیں گے کہ ایک دِن صبح ضرور ہوگی، علم کا سورج نکلے گا اور کوئی نہ کوئی سیکھنے والا ضرور سیکھے گا۔
تشکر :)
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
ہمیں بھی داخلہ دیا جائے۔
ہم تو ہمہ وقت طالب علم ہیں
کچھ سیکھ پائیں یا نہ لیکن طالب علم تو ہیں
وقت ملنے پر چلے آیا کریں گے۔ان شاء اللہ
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
سوال : اُردو زبان کی سب سے بڑی خوبی کیا ؟
یا یوں دریافت کیا جائے کہ اردو زبان کی نمایاں شناخت کیا ہے؟
جواب: ا۔ اردو زبان دائیں سے بائیں لکھی اور پڑھی جاتی ہے۔ یہ تو ہم پہلے ہی بتا چکے ہیں۔
۲۔ اردو زبان کی ایک نمایاں خوبی یہ ہے کہ اس کا کوئی بھی لفظ حرف ساکن سے شروع نہیں ہوتا۔
انگریزی کے جو لفظ حرف ساکن سے شروع ہوتے ہیں یا تو ان کے پہلے حرف کومتحرک کر لیا جاتا ہے یا اس سے قبل الف کا اضافہ کر لیا
جاتا ہے۔ مثلا: SCHOOLاِسکول،HOSPITAL ہاسپٹل، Station اَسپتال۔
نوٹ: برخلا ف اُردو کے گجراتی میں لفظ کی شروعات حرفِ ساکن سے بھی ہو تی ہے۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
السلام علیکم​
ہمیں بھی داخلہ دیا جائے۔​
ہم تو ہمہ وقت طالب علم ہیں​
کچھ سیکھ پائیں یا نہ لیکن طالب علم تو ہیں​
وقت ملنے پر چلے آیا کریں گے۔ان شاء اللہ​
خوش آمدید ! موجو صاحب! آپ کے نام سے ہی ظاہر ہوتا ہے کہ آپ بڑے من موجی قسم کے آدمی ہیں۔ اور ہم پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ اس کلاس میں وقت کی کوئی قید نہیں۔ جس کا جب جی چاہے منہ اُٹھائے چلا آئے۔ جی نہیں یہ تو طنز ہو گیا۔ یہاں کچھ حساس اور نازک دِل لوگوں کا بھی گزر ہوتا ہے، میری مراد سر اُٹھائے چلا آئے۔ آپ اپنی فرصت سے، اپنی مرضی سے جب دِل چاہے تشریف لا سکتے ہیں۔ اور جس قدر بآسانی ہضم ہو سکے یہاں سے اخذ کر سکتے ہیں۔ اگر مواد کم لگے تو اور طلب کر سکتے ہیں۔ ہم بہت بہت تھوڑا تھوڑا، آہستہ آہستہ پیش کریں گے۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
પ્રશ્ન(پرشن یعنی سوال)، બ્રાહ્મણ(برہمن )،ભ્રાતા(بھراتا یعنی بھائی)، ભ્રષ્ટાચાર(بھرشٹاچار یعنی کرپشن)
 
Top