آئیے گجراتی سیکھیں આવો ગુજરાતી શીખીએٓٓٓ

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
800px-Alpendohle.jpg
ز
کوّا ہی کو فارسی میں زاغ اور عربی میں غُراب بولا جاتا ہے۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
کوّا
کوّے ہیں سب دیکھے بھالے
چونچ بھی کالی ، پر بھی کالے
کالی کالی وردی سب کی
اچھی خاصی اُن کے ڈھب کی
کالی سینا کے ہیں سپاہی
ایک سی صورت ایک سیاہی
لیکن ہے آواز بُری سی
کان میں لگتی ہے چُھری سی
یوں تو ہےکوّاحرص کا بندہ
کچھ بھی نہ چھوڑے پاک اور گندہ
اچھی ہے پر اُس کی عادت
بھائیوں کی کرتا ہے دَعوت
کوئی ذرا سی چیز جو پالے
کھائے نہ جب تک سب کو بُلا لے
کھانے دانے پر ہے گرتا
پیٹ کے کارن گھر گھر پھرتا
دیکھ لو! وہ دِیوار پہ بیٹھا
غلّے کی ہے مار پہ بیٹھا
کیوں کر باندھوں اُس پہ نشانہ
بے صبرا ، چوکنّا ، سیانا
کائیں کائیں پنکھ پسارے
کرتا ہے یہ بھوک کے مارے
تاک رہا ہے کونا کھترا
کُچھ دیکھا تو نیچے اُترا
اُس کو بس آتا ہے اُچھلنا
جانے کیا دو پاؤں سے چلنا
اُچھلا ، کُودا ، لپکا، سُکڑا
ہاتھ میں تھا بچے کے ٹکڑا
آنکھ بچا کر جھٹ لے بھاگا
واہ رے تیری پُھرتی کاگا!
ہا ہا کرتے رہ گئے گھر کے
یہ جا وہ جا چونچ میں بھر کے

از
اِسمٰعیل میرٹھی
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
گجراتی کہاوت ہے:
કાગ ડોળે રાહ જોવી۔
کاگ ڈوڑے راہ جو وی۔ یعنی بے چینی سے انتظار کرنا۔

۔દુનિયાભરના બજારો મોટી જાહેરાતની કાગ ડોળે રાહ જોઇ રહ્યા છે રાહ.
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
ઉમેદવારોની કાગડોળે રાહ જોતા ચૂંટણી અધિકારીઓ



اُمّےدوارو نی کاگ ڈوڑے راہ جوتا چونٹنی ادھیکاری۔او
یعنی امیدواروں کا بے چینی سے انتظار کرتے الکشن آفیسرس
 

محمد اسلم

محفلین
بوہریوں کی گجراتی کے بارے میں ایک اور دلچسپ بات:
وہ اپنی زبان کو لسان الدعوۃ کہتے ہیں۔ ان کی گجراتی دستوری لحاظ سے تو گجراتی ہے، مگر اُس میں زیادہ تر الفاظ سنسکرت کے بجائے عربی/فارسی کے ہیں۔ یوٹیوب پہ کسی بوہری داعی کا وعظ سنیے، آپ کو اُن کی زبان کا تھوڑا اندازہ ہو جائے گا۔ اور اگر کراچی والے کو کسی بوہری کی گجراتی سننی ہو تو وہ بوہری بازار پہنچ جائے۔
اس کے علاوہ یہاں کراچی میں کھوجا برادری بھی گجراتی بولتی ہے، اور اُن کے دو گجراتی اخبارات بھی تاحال شایع ہوتے ہیں۔
یہ ایک بڑا ثبوت ہے ،،مسلمانوں کے راہ دعوت سے دور پڑ جانے کا،،،، آج صرف الفاظ ہی رہ گئے ہیں،،، اور ان کی بھی لاج ختم ہوگئی۔
کوئی اپنی زبان کو لسان الدعوہ کہتا ہے اور صرف قومی ،علاقائی و رسمی حدود میں قید کر دیتا ہے،،،، دعوہ غائب۔
کوئی عجیب و غریب ،، کمیونٹی،سوشل،وغیرہ کے کاموں کو دعوت سمجھ لیتا ہے۔
خیر موضوع سے ہٹ کر بات کرنے اور دوسروں کو ہٹانے کی لئے معافی چاہتا ہوں،،، کافی اچھا سلسلہ ہے ،،، جاری رکھیں۔
 
Top