آئیے گجراتی سیکھیں આવો ગુજરાતી શીખીએٓٓٓ

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
آئیے گجراتی سیکھیں:​
۱۔ گجراتی زبان بھی انگریزی ہی کی مانند بائیں سے دائیں لکھی جاتی ہے۔​
۲۔ اس کے رسم الخط کا نام دیوناگری ہے۔​
۳۔ یوں تو ہندی کا رسم الخط بھی دیو ناگری ہے، بس دونوں میں فرق یہ ہے کہ ہندی میں ہر حرف کے سر پرایک افقی خط کھنچا ہوتا ہے، جسے شرو ریکھا (شِ+رو+رے+کھا) کہتے ہیں۔​
گجراتی
ک ક
کھ
گ
گھ
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
یاد رکھیے:
گجراتی زبان میں ق نہیں ہوتا۔ دونوں آوازوں کو ایک ہی حرف
سے واضح کیا جاتا ہے۔
لکھنے کی مشق کرنے کے لیے پہلے انگریزی کا

S
لکھیں اس کے بعد اس کے عین وسط میں ایک چھوٹا سا ترچھا خط کھینچ دیں۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
محترم قیصرانی صاحب ! آپ ہی کی حوصلہ افزائی پر یا یوں کہیے کہ آ پ ہی کے بل بوتے ہم نے یہ دھاگہ شروع کیا ہے۔
اب گجراتی سیکھنے والوں کو جمع کرنا، دھاگے کا اعلان کرنا، اور بوقت ضرورت رہنمائی اور تعاون دینا یہ آپ کا کام ہے۔ توقع ہے کہ ناامید نہیں کریں گے۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
آپ اردو دائیں سے بائیں لکھتے ہیں۔
یاد رکھیے: گجراتی زبان، اُردو کے بر خلاف انگریزی کی مانند بائیں سے دائیں (
Left to Right
) لکھی اور پڑھی جاتی ہے۔
ک =
کھ =
گ =
گھ =
 
بہت خوب ،
یہ سلسلہ جاری رکھیں اور مشق کے لیے کوئی آنلائن سائٹ کا بھی بتائیں تاکہ حروف تہجی اور پھر دو حرفی اور سہ حرفی الفاظ وہاں لکھ کر مشق کی جا سکے اور دہرائی کے ساتھ انہیں پکا کیا جائے۔

قیصرانی کا شکریہ کہ اس نے ٹیگ کیا۔
 
Top