آئیے گجراتی سیکھیں આવો ગુજરાતી શીખીએٓٓٓ

نیلم

محفلین
گجراتی کون سی والی ،،،جو انڈیا میں بولی جاتی ہے ؟
اسی طرح کا ایک دھاگہ انگلش سکھانے کا بھی ہونا چایئے :)
 

الف عین

لائبریرین
میں تے تین سال سیفی سکول، اندور میں تعلیم حاصل کی ہے جو بوہرا جماعت خانے سے ملحق سکول تھا۔ تھوڑی گجراتی تو میں بھی سمجھ لیتا ہوں، اور حروف بھی پہچان لیتا ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میں کروم براوزر استعمال کرتا ہوں شاید اس لئے گجراتی کے حروف نہیں دکھ رہے ہیں
میں بھی کروم استعمال کر رہا ہوں۔ لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ دونوں پر ہی درست دکھائی دے رہے ہیں۔ کروم کی ڈیفالٹ انکوڈنگ یونی کوڈ 8 کر دیں، پھر دیکھیں کیا فرق پڑا؟ میرے پاس ونڈوز 7 ہے
 

افضل حسین

محفلین
میں بھی کروم استعمال کر رہا ہوں۔ لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ دونوں پر ہی درست دکھائی دے رہے ہیں۔ کروم کی ڈیفالٹ انکوڈنگ یونی کوڈ 8 کر دیں، پھر دیکھیں کیا فرق پڑا؟ میرے پاس ونڈوز 7 ہے
ڈیفالٹ انکوڈنگ یونی کوڈ 8 ہی پھر بھی کام نہیں بن رہا ہے، شاید ونڈوز ایکس پی استعمال کرتا ہوں اس وجہ سے ایسا ہورہا ہو۔ پہلے تو ہندی بھی نہیں دکھتا تھا اور بنگلہ تو ابھی بھی نہیں دکھتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ڈیفالٹ انکوڈنگ یونی کوڈ 8 ہی پھر بھی کام نہیں بن رہا ہے، شاید ونڈوز ایکس پی استعمال کرتا ہوں اس وجہ سے ایسا ہورہا ہو۔ پہلے تو ہندی بھی نہیں دکھتا تھا اور بنگلہ تو ابھی بھی نہیں دکھتا ہے۔
ونڈوز ایکس پی ہے تو پھر کوشش کیجئے کہ ایشیائی زبانوں کی سپورٹ بھی ان ایبل ہو۔ کنٹرول پینل میں لینگوئج کے سیکشن میں مل جائے گی
 

افضل حسین

محفلین
ایشائی زبانوں کے سپورٹ کی وجہ سے ہی مائکروسافٹ ورڈ ایکسل وغیرہ میں ہندی اور بنگلہ وغیر ہ لکھ پاتا ہوں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آ تو میں گیا ہوں اور مجھے باقاعدہ طالبعلم بھی رہنا ہوگا۔ :) اور شوق بھی ہے۔ تو دیکھتا ہوں کہ کتنا وقت دے پاتا ہوں کہ ہر چیز طالب وقت ہے۔ :)
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک دِن کی غیر حاضری کے لیے معذرت! دراصل گجرات اسٹیٹ ٹیکسٹ بک بورڈ کی دو روزہ میٹنگ میں احمدآباد سے 78 کلو میٹر دور بمقام ڈاکور جانا پڑا تھا۔
کیم چھو؟ (کے+م)(چھو ، بر وزن دو)=کیسے ہیں؟How Are You؟
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
کیم چھو؟
કેમ છો​
جواب دیں گے:
۱۔ مجا ماں چھوٗں(مَ+جا) یعنی مزے میں ہوں۔
۲۔ آنند ماں چھوٗں یعنی پر لطف ہوں۔
۳۔ جلسا کروں چھوں یعنی عیش کر رہا ہوں۔
مخاطب سے سوال کریں گے:
1۔(برابری والے سے)تو کیم چھے؟ (تو)(کے +م)(چھے، بر وزن دے)تو کیسا ہے؟
2۔(قابل احترام بڑوں سے) تمے کیم چھو؟ (ت+مے)(کے +م)(چھو، بر وزن دو)تم کیسے ہو؟ یا آپ کیسے ہیں؟
۔3۔(زیادہ قا بل ِ احترام بڑوں سے) آپ کیم چھو؟ (آ+پ)(کے +م)(چھو، بر وزن دو) یا آپ کیسے ہیں؟
۔3۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
درست ہے، بوہرے گجراتی ہی بولتے ہیں، یہ دوسری بات ہے کہ ان کی لفظیات میں کافی اردو کے الفظ ہوتے ہیں۔​
درست فرمایا، محترم آپ نے، بے شک بوہرے گجراتی بولتے ہیں۔ لیکن ان کی گجراتی کے بارے میں ایک حیرت انگیز انکشاف کرتا چلوں:
وہ یہ کہ سیدنا طاہر صاحب کے ماننے والے رافضی بوہروں کی گجراتی کا رسم الخط عربی کی مانند خط نسخ ہے۔ دیکھنے پر یوں محسوس ہوتا ہے گویا عربی کی کتاب ہو، پڑھنے پر پتا چلتا ہے کہ زبان گجراتی ہے۔
ماہِ رمضان میں رضا لائبریری، رام پور میں حاضری کی سعادت نصیب ہوئی۔ وہاں کے لائبریرین صاحب کو جب یہ معلوم ہوا کہ ہم احمدآباد سے آئے ہیں اور ایک عدد گجراتی لغت بھی ترتیب دے چکے ہیں تو انہوں نے بطورِ خاص ایک قلمی نسخہ ہم سے پڑھوایا، جس کا رسم الخط تو بعینہ عربی کی طرح خط نسخ تھا۔ لیکن زبان گجراتی ہی تھی۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
مجا ما چھوں۔​
:)
(بس یہیں میری گجراتی ختم ہو جاتی ہے۔)​

સાહેબ અહિંથી ખતમ ના કરો બલકે અહિંથી શરૂ કરો મજા પડશે۔
ساہیب ! اہیں تھی ختم نا کرو۔ بلکہ اہیں تھی شرو کرو، مجا پڑشے۔
صاحب ! یہاں سے ختم مت کیجیے، بلکہ یہیں سے شروع کیجیے، بڑا لطف آئے گا۔
 
Top