اُمید افزا اور ہمت بڑھانے والے اشعار

جاسمن

لائبریرین
کھِلا کھِلا ہو یہ جہاں،دھُلا دھُلا سماج ہو
تیری زمیں پہ اے خدا،محبتوں کا راج ہو
 

جاسمن

لائبریرین
جو زخم دل پہ آئے ہیں،وہ اس سے کیوں چھپا نہ لوں
میں خار خار انگلیوں میں کچھ گلاب لے چلوں
 

جاسمن

لائبریرین
حسین تر ہیں شکستیں کہ ہر شکست کے بعد
ہم اپنے آپ میں کیا کیا سنورتے رہتے ہیں
 

جاسمن

لائبریرین
اس خیال سے گذری ہے شامِ درد اکثر
کہ درد حد سے بڑھے گا تو میں مسکرا دوں گا
تُو آسمان کی صورت ہے گر پڑے گا کبھی
زمیں ہوں میں مگر تُجھ کو آسرا دوں گا
محسن نقوی
 

جاسمن

لائبریرین
نہیں ہے یوں کہ مقدّر پہ اپنے پچھتائیں...
بساط بھر ہی سہی، دشمنوں سے لڑ جائیں
― سعد اللہ شاہ
 

جاسمن

لائبریرین
اگر رہنا ہے گلشن میں تو اپنے آشیانے کی
کبھی تخریب بھی ہوگی،کبھی تعمیر بھی ہوگی
یہ ہم جانتے ہیں،زندگی اک خواب ہے افسر
مگر اس خواب کی آخر کوئی تعبیر بھی ہوگی
 
Top