اُردو نہیں لکھی جا رہی ۔۔

عمر سیف

محفلین
عشیل کہہ رہی ہیں کہ وہ محفل پر اردو لکھ نہیں پا رہیں۔
quick reply میں بھی نہیں لکھ پا رہیں اور آئکن پہ کلک بھی نہیں ہو رہا اور اگر پیغام لکھنا ہو کوئی تو نہیں لکھی جا رہی۔ پی سی میں اردو فانٹس بھی انسٹال ہیں۔
منتظمین ذرا اس طرف بھی دھیان دے اور بتائیں کہ کیا کیا جائے ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے عیشل کو میسج لکھا ہے کہ اگر وہ انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کر رہی ہیں تو کنٹرول پریس کرکے براؤزر ریفریشن کریں اور دیکھیں کہ اس سے کچھ فرق پڑا یا نہیں؟
 

دوست

محفلین
اگر سسٹم میں‌ اردو سپورٹ‌ انسٹال ہے اور اس میں‌ اردو منتخب‌ کررکھی ہے تب بھی ویب پیڈ‌ اردو نہیں‌ لکھنے دیتا۔
 

الف عین

لائبریرین
کیا فائر فاکس استعمال کر رہی ہیں عیشل؟
اس میں اردو پیڈ عموماً کام کرتا ہے لیکن ونڈوز کا اردو کی بورڈ کام نہیں کرتا۔ لیکن میرے ذاتی لیپ ٹاپ پر الٹا حساب ہے، یعنی نہ کنٹرول سپیس سے زبان دلتی ہے نہ انگریزی کی بورڈ کے رہتے اردو ٹائپ کر پاتا ہوں۔ حالانکہ یہہاں بھی لیٹیسٹ ورژن ہے بلکہ رات کو ہی ف ف نے اپ گریڈ کیا ہے خود کو۔ یہ کچھ ف ف کی اپنی خاصیت ہے شاید۔
ف ف سے مراد فائر فاکس، اگر نہ معلوم ہو تو۔
 

میم نون

محفلین
میں تو صرف فائرفوکس استعمال کرتا ہوں، مجھے تو ایسی کوئی مشکل درپیش نہیں آئی۔
کیا آپ نے اپنے براؤزر کا ڈیٹا کلیئر کیا ہے؟ اگر نہیں تو کیجیئے اور پھر بتایئے۔
 

حجاب

محفلین
عیشل تمہاری پرابلم ٹھیک ہوئی کہ نہیں؟؟؟ یہاں جو مشورے لکھے ہوئے ہیں اُن پر عمل کرکے چیک کرو یقیناً ٹھیک ہوجائے گی۔کدھر غائب ہو؟؟؟؟
 

عمر سیف

محفلین
نبیل عیشل آئی۔ ای ۔ ہی یوز کر رہی ہیں اور جیسا آپ نے کہا کہ کنٹرول پریس کرکے ریفریش کریں تو وہ کر چکی ہیں۔ پر پرابلم ویسے ہی ہے ؟؟ نا کیوک ریپلائے کام کر رہا ہے اور نہ اردو لکھی جا رہی ہے۔

اچانک سے یہ کیا ہوگیا کہ رات میں تو محفل پہ صحیح پوسٹ ہو رہی تھیں اور اگلے دن نہیں۔ عیشل آپ کو پی ایم بھی کر چکی ہیں پر آپ نے کوئی نوٹس نہیں لیا اس کا۔
نبیل کے علاوہ کوئی اور منتظم بھی اگر ہیلپ کرنا چاہئے تو ضرور بتائے اس پرابلم کا حل ۔۔ شکریہ ۔۔
 

فرضی

محفلین
اردو کیسے واپس آئی؟ کیا پرابلم تھی؟ اگر یہاں بتا دی جاتی تو اگر کسی دوسرے رکن کو ایسی پرابلم ہوتی تو اسے حل کرنے میں بھی آسانی ہوتی۔

شکریہ
 

عیشل

محفلین
یہ تو مجھے بھی نہیں پتہ کہ کیسے واپس آئی بس میں نے کوکیز اور ہسٹری ڈیلیٹ کی اور ریفرش کیا اسکے 5 منٹ بعد چیک کیا تو لکھ سکتی تھی،،جیسے گئی تھی ویسے ہی واپس آگئی اردو۔
 

زیک

مسافر
عزیز اپنے براؤزر میں کوکیز اور کیش ڈیلیٹ کر کے چیک کریں۔ دوسرے یہ بھی چیک کریں کہ براؤزر میں جاواسکرپٹ enabled ہے۔
 

زیک

مسافر
جب آپ یہاں جواب میں اردو لکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟ کیا انگریزی لکھی آتی ہے یا کچھ نہیں لکھا نظر آتا؟
 
Top