نیرنگ خیال

لائبریرین

2015 اپنے اختتام کو پہنچا۔ نئے سال کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔ کتنے سالوں سے یہی عادت ہے کہ سالِ نو کے آغاز میں ارادے باندھنا اور سال کے آخر میں ان بوسیدہ منصوبوں کو دفن کر دینا۔ آج بھی ایک ایسا ہی دن ہے۔ کتنے منصوبے دفنا رہا ہوں جو اس سال کے آغاز میں بڑے جذبے سے بنائے گئے تھے۔ اس وقت یوں محسوس ہوتا تھا کہ ان کی تکمیل کرنے میں صرف چند دن کا فاصلہ ہے ۔ یہ چند دن کب چند ہفتے اور پھر مہینے سے ہوتے ہوئے سال میں ڈھل گئے اگر سوچنے بیٹھوں تو شاید کوئی وجہ نہ تلاش کر سکوں۔

چائے کا کپ ہاتھ میں لیے میں ہمیشہ کی طرح طلوع آفتاب کا منتظر ہوں۔اس منظر سے شاید مجھے یوں لگتا ہے کہ نئی صبح آگئی ہے۔ لیکن شام ثابت کرتی ہے کہ " وہ انتظار تھا جس کا، یہ وہ سحر تو نہیں "۔ گزشتہ گزرے دس سالوں میں شاید یہ پہلا یا دوسرا سال ہے کہ میں صادق آباد اپنے امی ابو کے پاس بیٹھا ہوں۔ ابو اپنی عادت کے مطابق روز کی طرح اونچی آواز میں فارسی کے اشعار پڑھ رہے ہیں۔

كريما ببخشاي بر حال ما
كه هستيم اسير كمند هوا
نداريم غير از تو فريادرس
تويي عاصيان را خطا بخش و بس
نگهدار ما را ز راه خطا
خطا در گذار وصوابم نما.....​

میرا ان اشعار سے تعلق بہت پرانا ہے۔ بچپن سے یہ اشعار اسی ترنم سے سنتا آرہا ہوں۔ ابو ان اشعار کا ورد بلند آواز میں بڑی دیر تک کرتے رہتے ہیں۔ خیر بات کدھر نکل گئی۔ میں سوچ رہا ہوں کہ کیا فائدہ اتنے ارادے باندھنے کا، جن کو سال کے آخر میں خود اپنے ہی ہاتھ سے دفنانا ہے۔ یہ سب آنے والے دن تو اس کے کرم کےمتلاشی ہیں۔ ہماری ہستی کا جھونکا کب جانے گزر جائے ۔ بس وہی منصوبے انجام کو پہنچتے ہیں جن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں عمل کے ساتھ اس کریم کی رضا بھی شامل ہو۔ اس کے علاوہ کون ہے جو ہم گناہ کاروں خطاکاروں کی خطائیں بخشے۔ حضرت علی رضہ اللہ تعالیٰ عنہ کرم اللہ وجھہ فرماتے ہیں کہ "میں نے اپنے رب کو اپنے ارادوں کے ٹوٹنے سے پہچانا۔" میں کیسا کوتاہ نظر ہو ں مدتوں سے ارادوں کو دفنا رہا ہوں لیکن رب کو نہیں پہچان رہا۔ اور پہچانوں بھی کیسے کہ مقصود ہی دنیا ہے۔

نہ گزرے شب و روز پر دل گرفتہ ہونے کا ارادہ ہے اور نہ اس سال کے لیے کوئی باقاعدہ منصوبہ ہے۔ اس سال بس دعائیں ہیں کہ رب کریم پہلے سے الجھے معاملات کو سلجھا دے۔ ظالموں کی رسی کو اب اور دراز نہ کرے۔ جو کوئی جس جگہ جس حال و منصب میں ظلم کر رہا ہے۔ اب اس کی پکڑ ہوجائے۔ اب وہ ذلیل و رسوا ہوجائے۔ وہ عناصر جو اس ملک کی جڑیں کاٹنے میں مشغول ہیں ان کی جڑیں خدا اس طرح کاٹ دے کہ وہ بے نام و نشاں ہوجائیں۔ حکمرانوں کو عقل عطا کردے۔ شعور عطا کر دے۔ ان ظالموں کے پالتو کتے جو اپنے ہی وطن کی بیٹیوں کی عصمت دری میں مصروف ہیں۔ ان کے ہاتھ کٹ جائیں۔ میں یہ دعا چاہ کر بھی نہیں کر پا رہا کہ ان کی وکالت کرنے والوں کے خاندانوں کے ساتھ بھی یہی ہو لیکن یہ دعا ضرور ہے کہ وہ احمق و بےشعور لوگ جو آنکھوں دیکھی مکھی نگلتے ہیں۔ وہ جنہوں نے ظلم کے ہاتھ پر بیعت کر رکھی ہے۔ اب بصارت کے ساتھ ساتھ ان پر بصیرت کے راز بھی آشکار کر دے۔ اللہ اس سال ہمارے امیدوں کے چراغوں کو بجھنے نہ دینا۔ ہم کو مایوس کرم نہ کرنا۔ اس صبح کو وہ صبح بنا دینا جس کا انتظار ہے۔ کہ نفس مطمئن ہوجائے۔ راضی بالرضا ہوجائے۔ جو احباب اس سال کچھ منصوبوں کو ترتیب دیے ہیں۔ ان کو کامیابی و کامرانی عطا کرنا۔ ہمارے نفس کو اپنے قابو میں رکھنا کہ ہم اس سرکش گھوڑے کے اچھے سوار کبھی بھی ثابت نہیں ہوئے۔ آمین

31 دسمبر 2013 کو لکھی گئی تحریر" کہروا"
2 جنوری 2015 کو لکھی گئی تحریر "سال رفتہ"
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
مختصر اور جامع تجزیہ،دعا،تمنا،خلاصہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ کرے کہ سب ایسا ہی ہو! اللہ کرے! اللہ یہ دعائیں ضرور بہ ضرور قبول کرے۔ آمین! ثم آمین!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آمین ثم آمین
جزاک اللہ ۔ ان احساسات اور خوبصورت دعاؤں میں شریک کرنے پر۔

بہت خوبصورت ....الہی آمین ...

آمین ثم آمین
بہت خوب بھائی جزاک اللہ

آمین ثم آمین
بہت دعائیں

مختصر اور جامع تجزیہ،دعا،تمنا،خلاصہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ کرے کہ سب ایسا ہی ہو! اللہ کرے! اللہ یہ دعائیں ضرور بہ ضرور قبول کرے۔ آمین! ثم آمین!

آمین ثم آمین
جیتے رہیئے خوش رہیئے

آمین یا رب العالمین..
عمدہ تحریر..

تمام احباب کی محبتوں اورحوصلہ افزائی کے لیے شکرگزار ہوں۔ اللہ کریم اپنے کرم کے معاملات رکھے۔ آمین۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
آمین!!
نینی بھیا ہیشہ کی طرح اپنے احساسات کو عمدگی سے تحریر میں ڈھالا ہے....
خدا کرے کہ اس نئے سال ہم خود نئے ہوجائیں...
ہر طرح سے نئے..!!
اجلی اجلی...نکھری نکھری شخصیت کے ساتھ نئے سال کے اختتام کا سورج دیکھیں تو روح ایسے مضمحل نہ ہو ...
ان کہے بوجھ تلے دل ڈوبتا محسوس نہ ہو..!!
 

محمدظہیر

محفلین
اس کا مطلب کیا ہوتا ہے؟
اللہ اس سال کو ہمارے امیدوں کے چراغوں کو بجھنے نہ دینا۔ ہم کو مایوس کرم نہ کرنا۔ اس صبح کو وہ صبح بنا دینا جس کا انتظار ہے۔ کہ نفس مطمئن ہوجائے۔ راضی بالرضا ہوجائے۔ جو احباب اس سال کچھ منصوبوں کو ترتیب دیے ہیں۔ ان کو کامیابی و کامرانی عطا کرنا۔ ہمارے نفس کو اپنے قابو میں رکھنا کہ ہم اس سرکش گھوڑے کے اچھے سوار کبھی بھی ثابت نہیں ہوئے۔ آمین
آمین
 

نایاب

لائبریرین
بہت شکریہ
ہندوستان سے ہوں لیکن ہندی کے اس لفظ سے واقف نہیں ۔ خود پر تعجب ہے : )
کہیں پڑھا تھا کہ سنسکرت میں مستعمل ہے ۔
انسانی زندگی کے مختلف ادوار بیان کرتا ہے
نوین اوستھا ۔۔۔۔۔۔۔ نوعمری ۔ نوجوانی
کنیا اوستھا ۔۔۔۔۔۔۔ بال پن ۔ لڑکپن
تینوں اوستھا ۔۔۔۔۔۔۔ زندگی کے تین دور " بچپن جوانی بڑھاپا "
بہت دعائیں
 

محمدظہیر

محفلین
کہیں پڑھا تھا کہ سنسکرت میں مستعمل ہے ۔
انسانی زندگی کے مختلف ادوار بیان کرتا ہے
نوین اوستھا ۔۔۔۔۔۔۔ نوعمری ۔ نوجوانی
کنیا اوستھا ۔۔۔۔۔۔۔ بال پن ۔ لڑکپن
تینوں اوستھا ۔۔۔۔۔۔۔ زندگی کے تین دور " بچپن جوانی بڑھاپا "
بہت دعائیں
سانسکرت اتنی کٹھن بھاشا ہے کہ بعض الفاظ بالکل بھی سمجھ نہیں آتے ۔ بہر حال معلومات میں اضافہ کرنے کے لیے آپ کا ممنون ہوں :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آمین!!
نینی بھیا ہیشہ کی طرح اپنے احساسات کو عمدگی سے تحریر میں ڈھالا ہے....
خدا کرے کہ اس نئے سال ہم خود نئے ہوجائیں...
ہر طرح سے نئے..!!
اجلی اجلی...نکھری نکھری شخصیت کے ساتھ نئے سال کے اختتام کا سورج دیکھیں تو روح ایسے مضمحل نہ ہو ...
ان کہے بوجھ تلے دل ڈوبتا محسوس نہ ہو..!!
شکریہ عینا۔۔۔۔ تمہاری حوصلہ افزائی مجھ جیسوں کو کچھ بہتر کرنے پر مہمیز کرتی ہے۔ آمین

اور ہاں یہ تو بتاؤ کہ تم اور مقدس ملی بھگت سے واپس آئی ہو کہ اکھٹی ہی نظر آنا شروع ہوئی ہو۔ ویسے تو حضرت سیدہ شگفتہ کو بھی میں نے کہیں چہل قدمی کرتے دیکھا ہے۔ :)
 
Top