ان باکس کا متبادل لفظ

نیرنگ خیال

لائبریرین
کیا ہم محفل میں ان باکس کے لیئے کوئی متبادل اردو لفظ نہیں ڈھونڈ سکتے۔ اسکو "ذاتی پیغامات" یا کسی اور مناسب لفظ میں بھی تو ڈھالا جا سکتا ہے
 
عدیل منا

محفلین
اردو میں استعمال کرنے کیلئے اس کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ ان باکس ہی کہا جاتا ہے۔ اگر آپ اردو بولنے پر زیادہ اصرار کرتے ہیں تو پھر اس کو ایسے بھی کہہ سکتےہیں "ذاتی پیغام وصول کرنے کا صندوق" اردو میں چونکہ عربی کے بہت سارے الفاظ ہیں تو اس لفظ کو مختصر کرنے کیلئے اسے بھی عربی سے لے لیتے ہیں۔ عربی میں "البرید الوارد۔"
 
ذوالقرنین

لائبریرین
اِن اور آؤٹ کے لیے داخل ،خارج اور درآمد، برآمد استعمال کر سکتے ہیں۔ اور باکس کے لیے ڈبہ اور خانہ استعمال کر سکتے ہیں۔
اب مناسب لفظ کیا ہوگا؟:confused: ذرا سوچنا پڑے گا۔
کچھ متبادل:
داخلی خانہ، خارجی خانہ
درآمد ڈبہ، برآمد ڈبہ
وغیرہ وغیرہ:)
 
رانا

دوسری زبان کے الفاظ کا لفظی ترجمہ کی بنیاد پر متبادل ہر جگہ مناسب نہیں لگتا۔ اور ایسے الفاظ کے لفظی ترجمہ سے تو خاص طور پر بچنا چاہئے جو دوسری زبان میں بھی لفظی معنوں کی بنیاد پر استعمال نہ کئے گئے ہوں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
رانا صاحب کی بات بالکل بجا ہے کہ ہمیشہ لفظی ترجمے سے گریز کرنا چاہیے کہ بسا اوقات یہ جملے کا اثر زائل کر دیتا ہے۔ ضروری نہیں کہ ہوبہو انہی الفاظ کا اردو ترجمہ کیا جائے۔ مقصد تو ذاتی پیغامات کے اظہار کے لیئے کوئی رمز تلاش کرنا ہے نہ کہ مفاہیم میں الجھنا۔ میری تو اک رائے ہی تھی۔ نہ کہ میں اسکو نافذ کرنے چلا ہوں۔ ارباب اختیار اسے زیر غور لانے اور نہ لانے پر قدرت رکھتے ہیں۔ آپ احباب کی مشاورت انہیں کچھ بہتر تلاش کرنے میں مددگار ہو سکتی ہے۔
 
انباکس کے لئے کوئی ایسا متبادل چنا جائے جو عام فہم ہو اور آسانی سمجھ آسکے. ورنہ تو اردو سمجھنے والے بھی کسی درجہ دھوکہ کھا سکتے ہیں.
ذاتی پیغامات,
آپ کے مکالمے
یا صرف لفظ "پیغامات" پر بھی اکتفا کیا جاسکتا ہے.
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے مجھے ذاتی طور پر "نامہ" اور "سندیسہ" جیسے لفظ اچھے لگتے ہیں اگر ان سے اریب قریب کوئی اصطلاح مل جائے تو کیا ہی بات ہے۔
 
ہمارا خیال ہے کہ اس کو "مکالمات" کیا جا سکتا ہے۔ کیوں کہ حقیقت یہ ہے کہ وہ فقط ان باکس نہیں بلکہ اس میں تمام شرکائے مکالمہ کے پیغامات موجود ہوتے ہیں، جو کہ ای میل جیسے در آمدی و برامدی پیغامات کے بجائے مکالماتی لڑی کی شکل میں ہوتے ہیں۔ مکالمات کہنا اس لئے بھی کافی ہوگا کہ اس سے معنویت واضح ہو جاتی ہے اور فقرہ بھی طویل نہیں۔ واضح رہے کہ مینو بار میں طویل فقروں کا استعمال مناسب نہیں ہوتا کیوں کہ بعض لوگوں کے کمپیوٹر کی اسکرین اتنی بڑی نہیں ہوتی کہ ڈھیر سارے ٹیب کی مجموعی چوڑائی کو سمو سکیں، لہٰذا ڈیزائن کا ستیاناس ہو جاتا ہے۔ :)
 
arifkarim

معطل
یہ کیا مصیبت میں ڈالاہوا ہے سب کو۔ ان باکس کا سیدھا سادھا مطلب ہے "اندرونی ڈبہ" یا "داخلی صندوق" ۔ ہم نے اردو کو اردو کی بجائے فارسی، عربی اور نہ جانے کیسی کیسی زبانوں میں ڈھال کر اسکا ستیا ناس کر دیا ہے۔ وکی پیڈیا پر انٹرنیٹ کا ترجمہ ’’جالبین‘‘ کیا گیا ہے جبکہ اصل ترجمہ تو ”بین الاقوامی جال“ یا ”بین جال“ ہونا چاہئے۔ اسکے باوجود بے تکا ترجمہ جالبین کے نام سے اسکو وکی پیڈیا پر عام کروانے کی کوشش کی جار ہی ہے۔ حالانکہ فارسی اور عربی دونوں مضامین میں اصل اصطلاح انٹرنیٹ ہی استعمال ہوئی ہے۔ یہ صرف ہم اردو دانوں کو ہر انگریزی اصطلاح کا اردو میں غلط ترجمہ کرنے کا بھوت سوار ہے! :)
 
بھیا ایسی بھی کیا بے زاری ہے؟ :) جہاں اردو محفل پر اتنی ساری اردو اصطلاحات مثلاً پڑھیے، آگے بڑھیے، تدوین۔ پیغامات اور اطلاعات موجود ہیں ایک اور سہی۔ :D

پھر ڈاک یا نئی ڈاک جیسے الفاظ نہ تو نئے ہیں اور نہ ہی نامانوس۔
 
یوسف-2

محفلین
اردو محفل کے ”ان باکس“ کی جگہ تو ”مکالمات“ ہی مناسب ہے۔
لیکن
لگے ہاتوں اگر ہم ای میل وغیرہ کی اصطلاح ”ان باکس“ کا بھی عام ترجمہ کر ڈالیں تو اسے پھیلایا جاسکتا ہے جیسے
آمد نامہ
وصول شدہ ڈاک
یا
ڈاک آمد (ان باکس)
ڈاک رفت (آؤٹ باکس)
وغیرہ وغیرہ
 
اگر آپ نے محفل میں دستیاب زبان "اردو جدید" کو منتخب کر رکھا ہے تو "ان باکس" کی جگہ "مکالمات" نظر آنا چاہیے۔ :)
 
Top