ان باکس کا متبادل لفظ

عثمان

محفلین
اگر آپ نے محفل میں دستیاب زبان "اردو جدید" کو منتخب کر رکھا ہے تو "ان باکس" کی جگہ "مکالمات" نظر آنا چاہیے۔ :)
اب آپ نے یہ جو قصہ چھیڑا ہے تو لگے ہاتھوں فورم ، لائبریری ، اور ڈاؤنلوڈ وغیرہ کے تراجم بھی کرتے چلیں۔ :)
 

حسان خان

لائبریرین
فورم = بیٹھک
لائبریری = مکتب
رپورٹ = شکایت
ڈاؤنلوڈ = :idontknow:

ڈاؤنلوڈ کے لیے 'تنزیل' کیسا رہے گا؟ ترکی میں ڈاؤنلوڈ کے لیے 'اِیندِرمک' کہتے ہیں جس کا مطلب ہے نیچے اتارنا یا نیچے لانا۔ میرے خیال سے اردو میں تنزیل یہی مطلب دیتا ہے۔

لائبریری کے لیے کتبخانہ زیادہ مناسب ہے کیونکہ 'مکتب' سکول کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔
 

عثمان

محفلین
ڈاؤنلوڈ کے لیے 'تنزیل' کیسا رہے گا؟ ترکی میں ڈاؤنلوڈ کے لیے 'اِیندِرمک' کہتے ہیں جس کا مطلب ہے نیچے اتارنا یا نیچے لانا۔ میرے خیال سے اردو میں تنزیل یہی مطلب دیتا ہے۔

لائبریری کے لیے کتبخانہ زیادہ مناسب ہے کیونکہ 'مکتب' سکول کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔
اگر ڈاؤنلوڈ کو تنزیل کر دیا تو اردو محفل کی جگہ اردو ویکیپڈیا لکھنا پڑے گا کہ الفاظ کا لفظی حشر نشر کرنے کی روایت انہی کے ہاں ہے۔ کچھ اور ہی سوچنا پڑے گا کہ معنویت بھی رہے اور لفظ کا لطف بھی برقرار رہے۔ :):)
کتابخانہ درست ہے۔ :)
 

عثمان

محفلین
ڈاؤنلوڈ کو ویسے ہی رکھنا پڑے گا جیسے کمپیوٹر کو کمپیوٹر ہی کہتے ہیں۔ اردو متبادل کچھ بھی کر دیں ، وہ اپنی معنویت کھو دے گا۔ :)
 

حسان خان

لائبریرین
ڈاؤنلوڈ کا اگر لفظی معنی کیا جائے تو یہ ہو گا نیچے کا وزن، وزن نیچے کرنا وغیرہ۔۔۔ یہ بھی کمپیوٹری معنویت سے شاید اتنا ہی دور ہے جتنا تنزیل یا اس جیسا کوئی اور لفظ۔۔۔
 

حسان خان

لائبریرین
باقی میں آپ کی اس بات سے متفق ہوں کہ ڈاؤنلوڈ جیسی اصطلاحوں کو مشرف بہ اردو کرنے کا خاطر خواہ فائدہ نہیں ہو گا، کیونکہ یہ عوام کی زبان پر نہیں چڑھیں گی۔ پھر بھی زبان کی پاک سازی اور غنی سازی کی کوششیں جاری رکھنی چاہییں۔
 

عثمان

محفلین
ڈاؤنلوڈ کا اگر لفظی معنی کیا جائے تو یہ ہو گا نیچے کا وزن، وزن نیچے کرنا وغیرہ۔۔۔ یہ بھی کمپیوٹری معنویت سے شاید اتنا ہی دور ہے جتنا تنزیل یا اس جیسا کوئی اور لفظ۔۔۔
عصر حاضر میں "ڈاؤنلوڈ" کے دو معنی بن چکے ہیں۔ ایک وہ جو آپ نے ابھی بتایا، دوسرا وہ جو کمپیوٹر کی اصطلاح میں معروف ہے۔ اسے بدلنا ایک لاحاصل مشق ہوگی۔
بالفرض اگر ہم اوپر ڈاؤنلوڈ کو تنزیل سے بدل بھی دیں تو بھی اراکین بالخصوص نئے اراکین کو سمجھنے میں کافی دشواری ہوگی کہ اس سے کیا مراد ہے۔ جبکہ "خروج" اور "مکالمات" وغیرہ فوری سمجھ آجاتے ہیں باوجود اس کے کہ ہم روزمرہ زندگی میں خروج کی بجائے "سائن آؤٹ" ہی استعمال کریں گے۔ دراصل تفریح اور رواج کے درمیان ایک توازن رکھنا ہوگا۔ تبھی لفظ اپنی جگہ بنا پائے گا۔ :)

ویسے تنزیل کے معنی پر غور کریں تو یہ کسی چیز کا درجہ نیچے کرنے یا کسی چیز کو نیچے سرکانے سے معنی رکھتا ہے۔ نیچے لادنے کے تصور کو پورا نہیں کرتا۔ باالفاظ دیگر متوازن معنی کے ساتھ ساتھ ، منسلک تصور کا تقاضا پورا کرنا بھی ضروری ہے۔ :)
 

عثمان

محفلین
بات تو آ پ کی سولہ آنےدرست ہے (باجود اس کے کہ اب ”آنے“ متروک ہوچکے ہیں :D )
پر ۔۔۔ یہ اصطلاح تو پہلے سے ہی مروج ہے ۔۔۔ کیا مروجہ الفاظ میں ترمیم و اضافہ کی تجویز بھی زیر غور ہے؟
دراصل سعود بھائی کا اصرار ہے کہ لفظ مختصر ہو تاکہ صفحہ کی پیشانی میں باآسانی جگہ پا سکے۔ اسی لئے ہمارا بتایا گیا مرکب لفظ پیغام دان ، کوڑے دان کی نظر ہوچکا ہے۔ :)
 
Top