انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

ثابت کریں کہ عربی اردو کا حصہ ہے۔
ثابت عربی کا لفظ ہے ۔:laughing:
’’ حصہ ‘‘ بھی عربی کا لفظ ہے ۔
لہٰذا ثابت ہوا کہ عربی اردو کا حصہ ہے، البتہ اس کی خاطر دلیل طلب کرنے کا عمل عجیب محسوس ہوا۔:)
 
آخری تدوین:
اپنے عزیز دوست رئیس عباس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، ان کی فراہم کردہ معلومات من و عن درج کر رہا ہوں:

خرد لغت نامه دهخدا
خرد. [ خ ُ ] (ص ) کوچک که در مقابل بزرگ است . (از برهان قاطع). ضد بزرگ . (از غیاث اللغات ) (از انجمن آرای ناصری ) (از آنندراج ). صغیر. صُغار. (بحر الجواهر). کوچک . کم جثه . (از ناظم الاطباء). مقابل کلان . (یادداشت مؤلف ) : مرعش ، جذب دو شهرک است خرم و آبادان و خرد. (حدود العالم ). کولان ، ناحیتی خرد است و بمسلمانی پیوسته و اندر او کشت و برز است . (حدود العالم ).

خرد فرهنگ فارسی معین
(خُ) [ په . ] (ص .) 1 - کوچک . 2 - کم سال ، کودک .

خرد فرهنگ لغت عمید
(صفت) [پهلوی: xvart] (xord) ۱. ریز؛ کوچک. ۲. (اسم) هر‌چیز تقسیم‌شده به قسمت‌های کوچک‌تر و اندک‌تر: پول خُرد. ۳. خردسال. ۴. (اسم) ریزۀ هر‌چیز؛ خرده؛ ریزریز. ۵. [قدیمی، مجاز] بی‌اهمیت. ۶. [قدیمی] زیردست. ⟨ خرد کردن: (مصدر متعدی) ۱. ریز کردن. ۲. کوبیدن و نرم ‌کردن.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
جب حروف اور صوتیات کے تناظر میں بات ہو گی تو اسے ’’غیرناطق‘‘ کہیں گے۔
بہت بہتر۔۔۔
اور ۔۔۔ ۔۔
جب بات صنفِ ’’نازک‘‘ کی ہو تو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ یہ ’’محض بے معنی‘‘ ہے! ;)
:cautious: یہ تو الزام ہے معصوم جانوں پر۔۔۔
 
x boy

محفلین
بہت اچھی لڑی ہے کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے
عربی زبان بہت ہی خوبصورت اور کامل زبان ہے
اس میں جدید اور پرانے دور دونوں ہی پائے جاتے ہیں
 
بہت بہتر۔۔۔

:cautious: یہ تو الزام ہے معصوم جانوں پر۔۔۔

یعنی؟ ’’نازک ‘‘ہونا الزام ہے؟ آپ کی بات ہے توو قابلِ توجہ!!! ۔ :worship:

ایک سدابہار مقولہ: ’’ایک جگہ تین خواتین بہم تھیں اور تنیوں خاموش تھیں‘‘۔
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین

فرحت کیانی

لائبریرین
سید قاسم محمود مرحوم نے ایک بہت بڑا کام شروع کیا تھا: ’’انسائیکلوپیڈیا معلومات‘‘ نام تھا اس سلسلے کا؛ یہ ماہانہ قسط وار شائع ہوتا تھا۔ اردو زبان میں تیار ہونے والا یہ کام دنیا کی کسی بھی زبان کے مقابلے میں پورے اعتماد کے ساتھ رکھا جا سکتا تھا۔
ادھر ’’ آ‘‘ کی پٹی مکمل ہوئی، ادھر سید صاحب کا عرصہء حیات پورا ہو گیا۔ اس کے بعد کام ٹھپ!
میں اس کا باضابطہ خریدار تھا۔ میرے پاس جو پرچے آ چکے تھے، میں نے ان کو ایک جلد میں باندھا اور اپنی یونیورسٹی کی لائبریری کو دے دیا۔ ستم ظریفی دیکھئے کہ سال بھر یا اس سے زیادہ عرصہ تک اس کا کہیں اندراج ہی نہیں ہوا، قارئین تک کیسے پہنچتا! وہ تو شکر ہے، ادھر ادھر نہیں ہو گیا۔ ایک دن اتفاق سے میں نے وہ مکمل جلد لائبریرین صاحب کے دفتر میں دیکھ لی، پتہ نہیں کتنے دنوں کی گرد اُس پر جم چکی تھی۔ میں نے اصرار کر کے اُس کا اندراج کرایا اور اس کے کوئی دس پندرہ دن بعد وہ مجھے قارئین والے ایک رَیک میں پڑا دکھائی دیا۔
ہمارے رویے ایسے ہوں گے تو پھر ہمارے ساتھ ہو گا بھی ایسا ہی۔
یہ انسائیکلو پیڈیا پاکستانیکا والے سید قاسم محمود ہیں؟
میں نے ان کے بارے میں کہیں پڑھا تھا کہ انہوں نے فیروزسنز کے ساتھ اردو انسائیکلوپیڈیا پر ایڈیٹر کے طور پر کام کیا تھا اور انہوں نے اور سید سبط حسن نے اس انسائیکلوپیڈیا کو مکمل کیا تھا جو بعد میں فیروزسنز نے چھاپا بھی تھا۔
 
سید قاسم محمود تو وہی ایک ہیں اس میدان میں۔ دیگر باتیں جو آپ نے لکھیں وہ میرے علم میں نہیں۔
 
Top