انگریزی سے اردو اصطلاحات

محمد وارث

لائبریرین
لیکن رسمی تراجم کے لیے اگر ایسی اصطلاح ہو جس میں عربی فارسی ہندی وغیرہ کے ایسے الفاظ ہوں جو بہت زیادہ اجنبی اور تکلف آمیز نہ ہوں انہیں رواج دینا بھی اردو زبان کے لیے مفید ہوگا۔ جیسے فرقان بھائی کی مثالیں شفاف تہہ سازی وغیرہ۔
سید صاحب محترم مسئلہ یہ ہے کہ ہم اکثر نامانوس اور بھاری بھر کم (یا جناتی) تراجم کر دیتے ہیں جو اور معیوب لگتے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
ویسے انگریزی اصطلاحات کا اردو ترجمہ کافی کیسز میں عجیب و غریب ہی بن جاتا ہے۔ مجھے یاد ہے کہ فیڈرل بورڈ کے میٹرک یا انٹرمیڈیٹ (یا شاید دونوں) کے امتحانات میں جوابی پرچے یعنی آنسر شیٹ کے پہلے صفحے پہ نام، رول نمبر وغیرہ کے بعد مارکنگ کر کے حاصل کردہ نمبر لکھنے کے لئے بھی خانے بنے ہوتے تھے، اور ان میں انگلش کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی الفاظ لکھے ہوتے تھے۔ obtained marks کے ساتھ اردو میں لکھا ہوتا تھا "محصلہ نشانات"۔

مارکس کے لیے اکثر میں نے یہ لفظ ہی لکھا دیکھا ہے۔
نشانات
 
جاسمن

لائبریرین
مسائل کو انگریزی میں problems کہتے ہیں۔ لیکن دینی معاملات سے متعلق جب علماء بات کرتے ہیں تو یہ لفظ اکثر استعمال ہوتا ہے۔ "لوگ مسائل دریافت کرتے ہیں۔"
اس لفظ کا یہ خصوصی استعمال ہے۔ اسے ہم انگریزی میں کیا کہیں گے؟
 
فہد اشرف

محفلین

مسئلہ کے لیے لفظ issue بھی استعمال ہوتا ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
مسائل کو انگریزی میں problems کہتے ہیں۔ لیکن دینی معاملات سے متعلق جب علماء بات کرتے ہیں تو یہ لفظ اکثر استعمال ہوتا ہے۔ "لوگ مسائل دریافت کرتے ہیں۔"
اس لفظ کا یہ خصوصی استعمال ہے۔ اسے ہم انگریزی میں کیا کہیں گے؟
دراصل یہ سوالات ہوتے ہیں اور ہم اُردو میں ان کو مسائل کی ذیل میں رکھتے ہیں۔ کوسچن اور کیوری چل سکتے ہیں۔
 
عرفان سعید

محفلین
مسائل کو انگریزی میں problems کہتے ہیں۔ لیکن دینی معاملات سے متعلق جب علماء بات کرتے ہیں تو یہ لفظ اکثر استعمال ہوتا ہے۔ "لوگ مسائل دریافت کرتے ہیں۔"
اس لفظ کا یہ خصوصی استعمال ہے۔ اسے ہم انگریزی میں کیا کہیں گے؟
religious questions ہی زیادہ فطری محسوس ہوتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
اصل میں ایک تحقیق میں کسی کا جواب انگریزی میں لکھنا ہے تو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کیا لکھوں۔
Religious issues
تو میں نے لکھا ہے لیکن اطمینان نہیں ہورہا۔
اور میں نے یہ چیز خود کے علاوہ بھی دیکھی ہے کہ ہمیں مذہبی اصطلاحات اکثر ہی نہیں آتیں۔:) ہم ایسی کتابیں انگیزی میں نہیں پڑھتے شاید اس لئے۔ مجھے بھی اردو میں پڑھنے میں سہولت محسوس ہوتی ہے۔:)
 
اب ہوا یا نہیں؟
 
Top