انگریزی سے اردو اصطلاحات

فرحت کیانی

لائبریرین
ہماری روزمرہ اور دفتری زندگی میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ کسی لفظ یا اصطلاح پر اٹک جاتے ہیں۔ خصوصا جب معاملہ کسی مخصوص اصطلاح یا لفظ کے اردو متبادل کا ہو۔ جیسے میں کافی دیر سے interactive کے اچھے سے اردو متبادل کے بارے میں سوچ رہی ہوں لیکن ابھی تک کامیابی نہیں ہوئی۔
آپ لوگوں سے مدد کی درخواست ہے۔ اور یہ بھی درخواست ہے کہ یہاں ایسے الفاظ جمع کیے جائیں جن کا اچھا اور بہترین اردو متبادل ڈھونڈنا عمومی طور پر مشکل ہوتا ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین

یاز

محفلین
بہت شکریہ۔ اگر میں نے کسی کو یہ کہنا ہو کہ آپ کا session interactive ہونا چاہیے۔ تو کیسے کہا جائے؟
آج کے اجلاس میں دو طرفہ بات چیت (کی گنجائش) ہونی چاہئے۔
یا آج کا اجلاس ایسا ہونا چاہئے کہ دو طرفہ تبادلہ خیال (بھی) ہو سکے۔
 
یاز

محفلین
ویسے انگریزی اصطلاحات کا اردو ترجمہ کافی کیسز میں عجیب و غریب ہی بن جاتا ہے۔ مجھے یاد ہے کہ فیڈرل بورڈ کے میٹرک یا انٹرمیڈیٹ (یا شاید دونوں) کے امتحانات میں جوابی پرچے یعنی آنسر شیٹ کے پہلے صفحے پہ نام، رول نمبر وغیرہ کے بعد مارکنگ کر کے حاصل کردہ نمبر لکھنے کے لئے بھی خانے بنے ہوتے تھے، اور ان میں انگلش کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی الفاظ لکھے ہوتے تھے۔ obtained marks کے ساتھ اردو میں لکھا ہوتا تھا "محصلہ نشانات"۔
 
ویسے اس کے لیے حاصل کردہ نمبر کی اصطلاح عام ہے
 
Top