انگریزی اردو لغت کو برقیانا

حجاب

محفلین
محب علوی نے کہا:
حجاب نے کہا:
محب میں نے آپ کو کہا تھا کہ جب میں بتاؤں کہ میں لکھ سکوں گی تو آپ اعلان کیجیئے گا :roll:
مگر آپ کو جلدی ہوتی ہے ، تو جناب محب صاحب میری معذرت قبول کرلیں ، کیونکہ آج کل اتنی زیادہ لائٹ جا رہی ہے کہ میں نہیں لکھ سکوں گی۔ایک بار پھر معذرت۔ :cry: :cry:

حجاب تمہیں بھی بہت جلدی ہے میں نے کب کہا کہ ابھی سے شروع ہو جاؤ ٹھیک ہے لائٹ جا رہی ہے تو آ بھی رہی ہوگی اور کچھ دن اور ٹھہر جاؤں گا۔

اسے لیے تمہاری معذرت قبول نہیں کی گئی ہے۔

میں نے معذرت کر لی ہے قبول کرنا یا نہ کرنا آپ کا کام ہے ، لائٹ آ ضرور رہی ہے ، جس ٹائم لائٹ آتی ہے دن میں مجھے اور کام ہوتے ہیں، میں بزی ہوں آج کل گھر میں کام ہو رہا ہے کچھ ، لہٰذا آپ ٹھہریں نہیں خود لکھ لیں ، میں کسی اور پروجیکٹ میں حصّہ لے لوں گی ۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ خواتین تو کورا جواب دینے میں ذرا لحاظ نہیں رکھتیں۔ ادھر جیہ نے گولی مارکہ جواب دیا اور اب انہوں نے ہتھوڑا مارکہ جواب دے دیا۔
:( :( :cry: :cry:
 

ماوراء

محفلین
واہ، حجاب اتنا صاف جواب۔ :p

محب، کیا ہر کسی کے آگے منتیں کرتے رہتے ہو۔ lol۔ ویسے میں فارغ ہو کر کچھ مدد کروا دوں گی۔ اب یہ نہ پوچھنا کہ فارغ کب ہو رہی ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
محب میری مانیں تو آپ ان کو کہیں ہی ناں۔ میں خود ہی دیکھ لوں گا، اور ویسے بھی اب کام ہی کتنا رہ گیا ہے؟
 

حجاب

محفلین
ماوراء میں نے محب کو پہلے بھی منع کیا تھا م س ن پر ، مجھے پہلی بات تو یہ کہ جو فائل محب نے بھیجی اُس میں اردو نظر نہیں آ رہی کیونکہ میرا پی سی ایکس پی نہیں ہے، اور دوسرا لائٹ کا مسئلہ ، تیسرا میں بزی ہوں کچھ، تو معذرت کر لی اور بس، اب یہ ہتھوڑا مار جواب سمجھا جائے تو ٹھیک :cry: :cry:
 
شمشاد نے کہا:
محب میری مانیں تو آپ ان کو کہیں ہی ناں۔ میں خود ہی دیکھ لوں گا، اور ویسے بھی اب کام ہی کتنا رہ گیا ہے؟
ٹھیک کہتے ہیں شمشاد بھائی! :cry: اب کام ویسے بھی اتنا زیادہ تو نہیں ہے۔ جہاں دو مہینے لگنے تھے، وہاں چار لگ جائیں گے۔۔۔! :(
:oops:
 

شمشاد

لائبریرین
ان شاء اللہ چار ماہ سے پہلے ہی ختم ہو جائے گا۔
میرا حرف “ آر “ پر کام جاری ہے۔ یہ تو جلد ہی ختم ہو جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کیا عمار بھائی آپ نے بھی نوٹ نہیں کیا اور محب بھی بھول گئے۔

شگفتہ آپ کہاں تک پہنچی ہیں؟ اور کب تک N کے ختم ہونے کا امکان ہے؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم شمشاد بھائی

میں تھوڑا سا کیا ہے ابھی تو۔ مجھے ایکسل کی ککھ سمجھ نہیں۔ میں صرف یہ کیا ہے کہ آپ کی یہاں بھیجی ہوئی ایک فائل ڈاؤنلوڈ کی ہے اور اسی میں آفلائن تھوڑا تھوڑا لکھنا شروع کیا ہے ورنہ یہ ایکسل کے ڈبے مجھے سمجھ ہی نہیں آتے :(

ختم کرنے کی اگر کوئی حتمی تاریخ ہے تو اسی دن تک ختم کرلوں گی ورنہ آہستہ آہستہ کرتے رہنا ہے۔
 

دوست

محفلین
ماشاءاللہ ماشاءاللہ۔
احباب ہمیشہ کی طرح ہمارا شروع کیا ہوا ایک پراجیکٹ کتنی کامیابی سے چلا رہے ہیں۔ :D
بی جو ہمارے ذمہ ہے امید ہے مل جائے گا اس کے ساتھ علی پور کا ایلی والا حال نہیں ہوگا۔ لیکن کچھ انتظار۔ ابھی ہمارے پرچے ہیں۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

اگر آپ کے پاس فائل اپلوڈ کرنے کی سہولت موجود ہے تو یہیں فائل اپلوڈ کر دیں، دوسری صورت میں محب کو ای-میل سے بھجوا دیں۔

آئیندہ کس حرف پر کام کرنے کو تیار ہیں؟

اور شاکر بھائی ہمیں معلوم ہے کہ بی مل بھی جائے گا اور مل بھی جائے گی۔ :wink: ایک محفل کو ایک آپ کو۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
و علیکم السلام

اگر آپ کے پاس فائل اپلوڈ کرنے کی سہولت موجود ہے تو یہیں فائل اپلوڈ کر دیں، دوسری صورت میں محب کو ای-میل سے بھجوا دیں۔

آئیندہ کس حرف پر کام کرنے کو تیار ہیں؟

اور شاکر بھائی ہمیں معلوم ہے کہ بی مل بھی جائے گا اور مل بھی جائے گی۔ :wink: ایک محفل کو ایک آپ کو۔

السلام علیکم
جی میں نے محب علوی کو ای-میل کر دی تھی۔ اور ابھی جون میں میری مصروفیت بہت بڑھ جائے گی تبھی میں نے یہ کام پہلے ختم کیا۔۔ جون کے بعد بھی اگر کسی حرف پر کام رہتا ہوا تو بشرطِ زندگی ۔۔مجھے کام کر کے خوشی ہو گی۔ انشاءاللہ :)
 
شگفتہ باجی! بہت بہت معذرت میری بھول پر۔ میں نے کچھ پیغامات پڑھے تھے لیکن اس میں کہیں ذکر نہ ملا کہ حروف N پر آپ کام کررہی ہیں اس لئے وہ شامل ہونے سے رہ گیا۔
باقی یہ کہ جن کو ایکسل پر کام کرنے میں مشکل ہورہی ہے، ان کے لئے ایکسس کا بنا بنایا فارمیٹ بہترین ہے (جو کہ شاید الف نظامی صاحب نے بنایا تھا) اور اس کی فائل اسی دھاگے کے ابتدائی چند صفحات میں موجود ہے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے۔ اس کو استعمال کرنے سے انگریزی الفاظ اور ان کے اردو معنی کا اندراج بے حد آسان ہوجاتا ہے۔ (آزما کر دیکھئے۔۔۔)
میں جلد ہی باقی رہ جانے والے حروف کی فہرست دوبارہ مرتب کرتا ہوں۔۔۔
اور فرحت کیانی (صاحبہ؟؟؟) کی طرف سے V کے اندراجات پورا ہونے کی خوشخبری پر مبارکباد۔۔۔۔ اور ڈھیروں شکریہ!
 

شمشاد

لائبریرین
عمار بھائی ایکسس کا ربط ہی دے دینا تھا یا پھر اس کو ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ دیں۔
 
Top