انٹرویو انٹرویو وِد سیدہ شگفتہ

تیشہ

محفلین
نہیں بھئی مجھے تو پسند نہیں :p آپ لوگوں کی ہی آپس میں سپیرا بین بھینس چل رہی ہے ۔ تو پوچھا ۔ :p
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
دلچسپ بدتمیز اور ماوراء آپ کی رائے دعا کے بارے میں

ماوراء مجھے کچھ سوال بھی ہیں ذہن میں آپ کی پوسٹ پڑھ کر

بدتمیز، آپ نے کم لکھا دعا کے حوالے سے ، کچھ اور بھی لکھیں
 

زیک

مسافر
خدا خدا کر کے خدا کی بحث ختم ہوئی۔ اب اپنا سوال دوبارہ کرتا ہوں کہ بحث کے نیچے دب گیا تھا۔

زکریا نے کہا:
شگفتہ بہت عمدہ۔ مائیکروبیالوجی اور ادب! یہ بتائیں کس میں آپ کا زیادہ interest ہے؟

Microbiology کو آپ نے کیوں چنا اور اس فیلڈ میں آپ کو کیا اچھا لگتا ہے؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اچھا ٹھیک ہے ابھی سوال نہیں ابھی صرف جواب :oops:

ماوراء میں سوال بعد میں کروں گی اگر یادداشت باقی رہی :p
 

بدتمیز

محفلین
شگفتہ : عرض ہے کہ “خدا خدا کر کے خدا کی بحث ختم ہوئی“ :twisted:

زکریا: اگر آپ اس بحث سے پہلے والی حالت دیکھیں تو شگفتہ کو چونکہ قبل از مسیح سے سوالات کئے جا رہے ہیں تو وہ ترتیب سے جوابات دے رہی تھیں آپ تھوڑا مزید انتظار کریں۔
 

ماوراء

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
اچھا ٹھیک ہے ابھی سوال نہیں ابھی صرف جواب :oops:

ماوراء میں سوال بعد میں کروں گی اگر یادداشت باقی رہی :p
شگفتہ، ابھی تو میں اپنے سوالوں کے جوابات تلاش کرنے کے چکر میں ہوں۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں کسی سوال کا جواب دینے کے قابل ہوں۔ لیکن میں یہ ضرور جاننا چاہوں گی کہ آپ کا سوال کیا ہے۔ :)
 

امن ایمان

محفلین
بدتمیز نے کہا:
شگفتہ : عرض ہے کہ “خدا خدا کر کے خدا کی بحث ختم ہوئی“ :twisted:

زکریا: اگر آپ اس بحث سے پہلے والی حالت دیکھیں تو شگفتہ کو چونکہ قبل از مسیح سے سوالات کئے جا رہے ہیں تو وہ ترتیب سے جوابات دے رہی تھیں آپ تھوڑا مزید انتظار کریں۔

:)

قصور قبل از مسیح والوں کا نہیں۔۔شگفتہ کی speed کا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
زکریا نے کہا:
خدا خدا کر کے خدا کی بحث ختم ہوئی۔
دعا پر بات ہو رہی تھی۔ :?
273_nahi2_1.gif
273_pata_nahi_2.gif
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
لیں اب آپ کو بھوک لگ رہی ہے اور کوفتے یاد آرہے ہیں تو اس میں میرا کیا قصور۔۔چلیں میں اب انہیں شگفتہ ہی کہا کروں گی۔ :)

شمشاد بھائی۔ منع نہیں کریں امن کو۔ امن نے غلط نہیں کہا بلکہ شکفتے دراصل میرے نام کا فارسی تلفظ ہے اور چند نام ہیں جو مجھے شکفتے کہہ کے مخاطب کرتے ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
بدتمیز نے کہا:
شگفتہ : عرض ہے کہ “خدا خدا کر کے خدا کی بحث ختم ہوئی“ :twisted:

زکریا: اگر آپ اس بحث سے پہلے والی حالت دیکھیں تو شگفتہ کو چونکہ قبل از مسیح سے سوالات کئے جا رہے ہیں تو وہ ترتیب سے جوابات دے رہی تھیں آپ تھوڑا مزید انتظار کریں۔

:)

قصور قبل از مسیح والوں کا نہیں۔۔شگفتہ کی speed کا ہے۔

بدتمیز ، امن

آپ سچ تو نہیں بولیں یہاں :)

امن ، speed کم کر دوں کیا : )
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اچھا یہ شعر سنیں

ضبط لازم ہے مگر دُکھ ہے قیامت کا فراز
ظالم اب کے بھی نہ روئے گا تو مر جائے گا


 

شمشاد

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
امن ایمان نے کہا:
لیں اب آپ کو بھوک لگ رہی ہے اور کوفتے یاد آرہے ہیں تو اس میں میرا کیا قصور۔۔چلیں میں اب انہیں شگفتہ ہی کہا کروں گی۔ :)

شمشاد بھائی۔ منع نہیں کریں امن کو۔ امن نے غلط نہیں کہا بلکہ شکفتے دراصل میرے نام کا فارسی تلفظ ہے اور چند نام ہیں جو مجھے شکفتے کہہ کے مخاطب کرتے ہیں۔

لو بھئی امن اب آپکو پوری آزادی ہے “ شکفتے “ لکھنے اور پکارنے کی کہ انہوں نے وضاحت دے دی ہے۔ اب میں “ کوفتے “ یاد نہیں کروں گا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام و علیکم شگفتہ جی! بہت دن ہوئے آپ کا انٹرویو پڑھ رہی تھی لیکن جلدی میں تھی سو بغیر کچھ کہے چلی گئی ۔۔ آپ کے نام کے ساتھ انسیت کا احساس تو مجھے ہمیشہ سے ہوتا ہے کہ میری بہت اچھی دوست( جو دوست سے زیادہ میرے لئے بڑی بہن کی طرح ہیں) کا نام بھی شگفتہ ہے اور میں انھیں بھی شگتفتہ جی ہی کہتی ہوں :) اب آپ کے بارے میں جان کر مزید اچھا لگا۔۔۔ بہت کچھ کہنے کو دل چاہ رہا ہے لیکن اتنا ہی کہوں گی کہ آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔۔ آپ کا زندگی کی تلخیوں کو قبول کرنے اور ان کے ساتھ ڈیل کرنے کا انداز واقعی قابلِ ستائش ہے۔ایسے ہی شگفتگی سے باتیں کرتی رہا کیجیئے ۔۔ :)

بہت سارا خوش رہیے ہمیشہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
زکریا نے کہا:
شگفتہ بہت عمدہ۔ مائیکروبیالوجی اور ادب! یہ بتائیں کس میں آپ کا زیادہ interest ہے؟

Microbiology کو آپ نے کیوں چنا اور اس فیلڈ میں آپ کو کیا اچھا لگتا ہے؟

دونوں ہی پسند ہیں کسی ایک کا فیصلہ کرنا مشکل ہے۔ سائنس میں میری دلچسپی شروع سے ہی زیادہ رہی ہے، کیوں۔۔۔کیا۔۔۔کیسے بس اسی مثلث میں اٹکے رہنا، کبھی سوالوں کے جواب مل جاتے کبھی نہیں ملتے لیکن یہ پھر بھی آسان لگتا تھا رٹا لگانے سے۔ کلاس فیلوز کو دیکھ دیکھ کے میرا بھی دل چاہتا رٹا لگانے کو لیکن آتا ہی نہیں تھا لگانا۔ میں کوئی لائن پڑھتی تو اتنے سارے سوال اٹھ کھڑے ہوتے جب تک ان کے جواب سمجھ میں نہ آتے بے چینی رہتی پھر جیسے ہی جواب مل جاتا سکون ہوجاتا پھر یہی جو کچھ سمجھ میں آیا ہوتا یہی امتحان مین لکھ دیتی۔

Microbiology اور ادب دونوں ہی مختلف دنیائیں ہیں مجھے ان دونوں میں بہت کشش محسوس ہوتی ہے۔ ان دونوں دنیاؤں سے انسان دوستی سیکھی۔ مائکروبز انسان دوست ہیں ان کے ساتھ وقت گذارنا بہت دلچسپ تجربہ۔ قدرت نے عام انسانی آنکھ سے نظر نہ آنے والی اس دنیا میں کس قدر خوبصورتی رکھی ہے اور یہ سب مائیکروبز (بیکٹیریا، وائرس، فنجائی۔۔۔) انسان کو کس قدر فائدہ پہنچاتے ہیں (چند استثنآت کو چھوڑ کر)۔

خوردبین (مائیکرواسکوپ) سے جب خورد بینی دنیا میں داخل ہوں تو بیرونی دنیا سے رابطہ کٹ جاتا ہے۔ ایک بار ہمارے ڈپارٹمنٹ کے قریب کسی ڈرامے کی شوٹنگ ہو رہی تھی کئی فنکار آئے ہوئے تھے بیشتر اسٹوڈنٹ باہر شوٹنگ دیکھنے کو۔سعدیہ امام ہماری لیب سے باہر گذریں تو میں اندر میڈیا پر اسٹریکنگ میں لگی ہوئی تھی دروازہ ذرا سا کھلا رہ گیا تھا سعدیہ امام نے دیکھا میں سامنے تھی وہ مسکرائیں میں اتنی مگن تھی کہ ڈھنگ سے جوابی مسکراہٹ تک نہ دے سکی بس میں ہلکا سا مسکرائی اور دوبارہ میڈیا پلیٹ پر جھک گئی سعدیہ امام پھر آگے چلی گئی مجھے اتنی بھی توفیق نہیں ہوئی کہ باہر جا کر اپنی اس حرکت کا کچھ ازالہ ہی کر دیتی مجھے بعد میں گھر آ کے بہت شرمندگی ہوئی۔ مائیکروبز کے خاندان کے خاندان۔ وائرس ہوں ، فنجائی یا بیکٹیریا گوناگوں اقسام، پھر ہر ایک کی اس قدر پیچیدہ ترین ساخت اور ساتھ ہی خوبصورت بھی۔ یہ سب مائیکروبز کالونی کی صورت اکٹھے رہتے ہیں اور ہر ایک قسم کی کالونی جدا جدا ڈیزائن میں جدا رنگ، جدا ٹیکسچر، جدا سائز، ہر بات ایک ایک خصوصیت ایک دوسرے سے مختلف۔ پھر نارمل انسانی فلورا ہیں جو ہر وقت ہمارے ساتھ رہتے ہیں ہمارے جسم کے اندر بھی اور باہر بھی۔ مائیکرو کے اسٹوڈنٹ کی حیثیت سے یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ ہم یہاں اتنی آلودگی میں بھی زندہ ہیں؟!! ہم لوگ ہر چیز میں ہر بات میں immune ہو چکے ہیں اب۔

ادب کی جانب نکل جاؤں تو پھر کچھ اور یاد نہیں رہتا۔ میں اتفاقیہ طور پر ادب کی جانب گئی اور یہ میری خوش قسمتی رہی۔ یہ صحیح سے جانا کہ ادب کا مطالعہ ضروری ہے سوچ، فکر اور عمل میں توازن پیدا کرنے کے لئے۔ کتاب سے دُور رہیں تو پھر سوچ محدود رہتی ےہ۔ سوچ محدود رہ جائے تو پھر ہم اپنے ہی جیسے انسانوں کی تحقیر و تذلیل کرنے کے ہزار ہا بہانے ڈھونڈ لیتے ہین۔ اپنے آپ کو ہی صرف اچھا سمجھنا، خود کو اعلیٰ اور دوسروں کو ادنٰی، خود کو مذہبی دوسروں کو مرتد، خود کو جنتی اور دوسروں کو کافر اور کفر کے فتوے۔۔۔محدود سوچ اور محدود مطالعہ دونوں ہی خطرناک ہیں۔۔۔ یہ انسان کو خدا سے بھی زیادہ بڑا خدا بنا دیتے ہیں پھر۔

اچھا میں صرف فکشن کو ہی ادب سمجھا کرتی تھی تو مجھے یہی خیال تھا کہ دو چار افسانے اور ناول ہی تو پڑھنا ہوں گے لیکن پھر ماسٹرز میں لگ پتہ گیا جب مشرق و مغرب کے متعدد نام اور ان کے کام کو پڑھنا پڑا، لیکن پھر بھی دلچسپ رہا۔ اگر میں اس مرحلے سے نہ گذرتی تو زندگی میں ایک بہت بڑی کمی رہ جانی تھی۔ مجھے سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ کتنے ہی ایسے ناموں سے ان کتابوں کے ذریعے میری ملاقات ہوئی جنھیں میں اسکول میں نصابی کتب میں صرف نام کی حد تک ہی جانتی تھی۔ حیرت ہوئی یہ جان کر کہ ہماری نصابی کتب میں اکابرین کا حق کما حقہ ادا نہیں کیا جاتا۔ سرسید احمد خان کے بارے میں جاننا بہت اچھا لگا اسکول کالج کی نصابی کتب بس یہی بتاتی ہیں کہ سرسید احمد خان ایک بڑے مصلح گذرے ہیں اور نصابی کتب یہ واضح نہیں کرتیں کہ مصلح یعنی چیہ؟ ( چیہ (فارسی) = کیا (اردو)

ادب میں ماسٹزر کے طلبہ جانتے ہیں کہ سر سید کا مسلمانوں پر کیا احسان ہے۔ سرسید نے ہمہ جہت کام کیا (آجکل میری دلچسپی سرسید کے مذہبی نظریات جاننے سے ہے بہت متنازعہ رہا ہے سر سید کا نام اس حوالے سے۔) سرسید کی ہمہ جہت فعالیت دیکھیں تو حیرت ہوتی ہے کہ ایک بندہ اتنی مختصر زندگی میں صدیوں پر مشتمل کام کیسے کر سکتا ہے۔ سرسید کے ساتھ گنتی کے چند لوگ تھے اور سب نے مل کر کتنے کمالات دکھائے۔

اُردو ویب آرگ کو دیکھیں تو یہاںامید کی کرن سی ہے یہاں اس ماحول اور وقت کی ایک شبیہ نظر آتی ہے جسے ہم اپنے زرخیز دور سے تعبیر کر سکتے ہیں۔ اگر اُردو ویب کو افتادِ زمانہ کا شکار نہ ہونا پڑا تو آج یہاں ایسی شمعیں روشن ہو رہی ہیں جن کی روشنی سے ہمارا کل منور ہوگا۔

Microbiology کو کیوں چُنا ؟
میں حادثاتی طور پر ایم بی بی ایس ڈاکٹر بنتے بنتے رہ گئی۔ فرسٹ ائیر میں میری پرسنٹیج اچھی تھی۔ سیکنڈ ائیر میں دنیا تیاگ دی رات دن کا فرق فراموش کر کے۔ پہلے دو پرچے بہترین ہوئے۔ تیسرا طبیعیات(فزکس) کا تھا۔ امتحانی سینٹر پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں میرا شاندار ایکسیڈنٹ ہوا (میں زخمی ہو کے بھی پرچہ پہلے دیا اور ڈاکٹر کے پاس بعد میں گئی۔۔۔ یہ ایک الگ قصہ ہے کہ پرچہ دیا کیسے کیونکہ میرا وہی ہاتھ سب سے زیادہ زخمی ہوا جس سے مجھے لکھنا تھا۔) جس کے نتیجے میں پھر دنیا ایک اچھی سی نیورولوجسٹ سے محروم ہوگئی :) میں ٹاپ نیورولوجسٹ بننا تھا۔ بعد کے سب پرچے بھی متاثر ہوئے اور پریکٹیکلز بھی۔ پھر مائیکرو میں آنرز کیا اور جب آنرز کر لیں تو ماسٹرز بھی ضرور کرنا چاہئے یہ میرا خیال ہے۔ Microbiology ایک منفرد سبجیکٹ ہے ایک چھوٹی لیکن بہت بڑی دنیا۔

Microbiology کے ڈسپلنز میں فوڈ، میڈیسن ، جینیٹکس سب ہی پسند ہیں لیکن جینیٹکس میں سب سے زیادہ دلچسپی ہے genes میں ایک الگ ہی کشش ہے یہ انسانی صلاحیتوں کو کھلا چیلنج دیتے ہیں

ویسے زکریا بھیا آپ نےInterest کا پوچھا تو دونوں طرف ٹھیک ٹھاک interest ہے۔ اگر کتابیں لکھنا شروع کر دوں تو ٹھیک ٹھاک رائلٹی لوں اور اگر ایک ڈائگنوسٹک لیب کھول لون تو بھی پرافٹ ہی پرافٹ۔۔۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فرحت کیانی نے کہا:
السلام و علیکم شگفتہ جی! بہت دن ہوئے آپ کا انٹرویو پڑھ رہی تھی لیکن جلدی میں تھی سو بغیر کچھ کہے چلی گئی ۔۔ آپ کے نام کے ساتھ انسیت کا احساس تو مجھے ہمیشہ سے ہوتا ہے کہ میری بہت اچھی دوست( جو دوست سے زیادہ میرے لئے بڑی بہن کی طرح ہیں) کا نام بھی شگفتہ ہے اور میں انھیں بھی شگتفتہ جی ہی کہتی ہوں :) اب آپ کے بارے میں جان کر مزید اچھا لگا۔۔۔ بہت کچھ کہنے کو دل چاہ رہا ہے لیکن اتنا ہی کہوں گی کہ آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔۔ آپ کا زندگی کی تلخیوں کو قبول کرنے اور ان کے ساتھ ڈیل کرنے کا انداز واقعی قابلِ ستائش ہے۔ایسے ہی شگفتگی سے باتیں کرتی رہا کیجیئے ۔۔ :)

بہت سارا خوش رہیے ہمیشہ


السلام علیکم فرحت، آپ کی اتنی بہت سی اپنائیت اور دعا کے لئے بہت شکریہ، آپ بھی خوش رہیں ہمیشہ، زندگی بہت خوبصورت ہے !
 

امن ایمان

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
آپ سچ تو نہیں بولیں یہاں :)

امن ، speed کم کر دوں کیا : )


ارے شکفتے یہ ظلم مت کیجیے گا۔۔۔اتنی مشکل سے تو آپ نے بولنا شروع کیا ہے۔۔۔اور جیسے جیسے میں آپ کو پڑھتی جارہی ہوں یقین کریں۔۔۔۔آپ کے لیے عقیدت بڑھتی جارہی ہے۔

شکفتے کہنے کی اجازت دینے کا بہت سااااااااااااااااا شکریہ۔ :)
 
Top