انٹرویو انٹرویو وِد سیدہ شگفتہ

قیصرانی

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
دونوں ہی پسند ہیں کسی ایک کا فیصلہ کرنا مشکل ہے۔ سائنس میں میری دلچسپی شروع سے ہی زیادہ رہی ہے، کیوں۔۔۔کیا۔۔۔کیسے بس اسی مثلث میں اٹکے رہنا، کبھی سوالوں کے جواب مل جاتے کبھی نہیں ملتے لیکن یہ پھر بھی آسان لگتا تھا رٹا لگانے سے۔ کلاس فیلوز کو دیکھ دیکھ کے میرا بھی دل چاہتا رٹا لگانے کو لیکن آتا ہی نہیں تھا لگانا۔ میں کوئی لائن پڑھتی تو اتنے سارے سوال اٹھ کھڑے ہوتے جب تک ان کے جواب سمجھ میں نہ آتے بے چینی رہتی پھر جیسے ہی جواب مل جاتا سکون ہوجاتا پھر یہی جو کچھ سمجھ میں آیا ہوتا یہی امتحان مین لکھ دیتی۔

Microbiology اور ادب دونوں ہی مختلف دنیائیں ہیں مجھے ان دونوں میں بہت کشش محسوس ہوتی ہے۔ ان دونوں دنیاؤں سے انسان دوستی سیکھی۔ مائکروبز انسان دوست ہیں ان کے ساتھ وقت گذارنا بہت دلچسپ تجربہ۔ قدرت نے عام انسانی آنکھ سے نظر نہ آنے والی اس دنیا میں کس قدر خوبصورتی رکھی ہے اور یہ سب مائیکروبز (بیکٹیریا، وائرس، فنجائی۔۔۔) انسان کو کس قدر فائدہ پہنچاتے ہیں (چند استثنآت کو چھوڑ کر)۔

خوردبین (مائیکرواسکوپ) سے جب خورد بینی دنیا میں داخل ہوں تو بیرونی دنیا سے رابطہ کٹ جاتا ہے۔ ایک بار ہمارے ڈپارٹمنٹ کے قریب کسی ڈرامے کی شوٹنگ ہو رہی تھی کئی فنکار آئے ہوئے تھے بیشتر اسٹوڈنٹ باہر شوٹنگ دیکھنے کو۔سعدیہ امام ہماری لیب سے باہر گذریں تو میں اندر میڈیا پر اسٹریکنگ میں لگی ہوئی تھی دروازہ ذرا سا کھلا رہ گیا تھا سعدیہ امام نے دیکھا میں سامنے تھی وہ مسکرائیں میں اتنی مگن تھی کہ ڈھنگ سے جوابی مسکراہٹ تک نہ دے سکی بس میں ہلکا سا مسکرائی اور دوبارہ میڈیا پلیٹ پر جھک گئی سعدیہ امام پھر آگے چلی گئی مجھے اتنی بھی توفیق نہیں ہوئی کہ باہر جا کر اپنی اس حرکت کا کچھ ازالہ ہی کر دیتی مجھے بعد میں گھر آ کے بہت شرمندگی ہوئی۔ مائیکروبز کے خاندان کے خاندان۔ وائرس ہوں ، فنجائی یا بیکٹیریا گوناگوں اقسام، پھر ہر ایک کی اس قدر پیچیدہ ترین ساخت اور ساتھ ہی خوبصورت بھی۔ یہ سب مائیکروبز کالونی کی صورت اکٹھے رہتے ہیں اور ہر ایک قسم کی کالونی جدا جدا ڈیزائن میں جدا رنگ، جدا ٹیکسچر، جدا سائز، ہر بات ایک ایک خصوصیت ایک دوسرے سے مختلف۔ پھر نارمل انسانی فلورا ہیں جو ہر وقت ہمارے ساتھ رہتے ہیں ہمارے جسم کے اندر بھی اور باہر بھی۔ مائیکرو کے اسٹوڈنٹ کی حیثیت سے یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ ہم یہاں اتنی آلودگی میں بھی زندہ ہیں؟!! ہم لوگ ہر چیز میں ہر بات میں immune ہو چکے ہیں اب۔

ادب کی جانب نکل جاؤں تو پھر کچھ اور یاد نہیں رہتا۔ میں اتفاقیہ طور پر ادب کی جانب گئی اور یہ میری خوش قسمتی رہی۔ یہ صحیح سے جانا کہ ادب کا مطالعہ ضروری ہے سوچ، فکر اور عمل میں توازن پیدا کرنے کے لئے۔ کتاب سے دُور رہیں تو پھر سوچ محدود رہتی ےہ۔ سوچ محدود رہ جائے تو پھر ہم اپنے ہی جیسے انسانوں کی تحقیر و تذلیل کرنے کے ہزار ہا بہانے ڈھونڈ لیتے ہین۔ اپنے آپ کو ہی صرف اچھا سمجھنا، خود کو اعلیٰ اور دوسروں کو ادنٰی، خود کو مذہبی دوسروں کو مرتد، خود کو جنتی اور دوسروں کو کافر اور کفر کے فتوے۔۔۔محدود سوچ اور محدود مطالعہ دونوں ہی خطرناک ہیں۔۔۔ یہ انسان کو خدا سے بھی زیادہ بڑا خدا بنا دیتے ہیں پھر۔

اچھا میں صرف فکشن کو ہی ادب سمجھا کرتی تھی تو مجھے یہی خیال تھا کہ دو چار افسانے اور ناول ہی تو پڑھنا ہوں گے لیکن پھر ماسٹرز میں لگ پتہ گیا جب مشرق و مغرب کے متعدد نام اور ان کے کام کو پڑھنا پڑا، لیکن پھر بھی دلچسپ رہا۔ اگر میں اس مرحلے سے نہ گذرتی تو زندگی میں ایک بہت بڑی کمی رہ جانی تھی۔ مجھے سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ کتنے ہی ایسے ناموں سے ان کتابوں کے ذریعے میری ملاقات ہوئی جنھیں میں اسکول میں نصابی کتب میں صرف نام کی حد تک ہی جانتی تھی۔ حیرت ہوئی یہ جان کر کہ ہماری نصابی کتب میں اکابرین کا حق کما حقہ ادا نہیں کیا جاتا۔ سرسید احمد خان کے بارے میں جاننا بہت اچھا لگا اسکول کالج کی نصابی کتب بس یہی بتاتی ہیں کہ سرسید احمد خان ایک بڑے مصلح گذرے ہیں اور نصابی کتب یہ واضح نہیں کرتیں کہ مصلح یعنی چیہ؟ ( چیہ (فارسی) = کیا (اردو)

ادب میں ماسٹزر کے طلبہ جانتے ہیں کہ سر سید کا مسلمانوں پر کیا احسان ہے۔ سرسید نے ہمہ جہت کام کیا (آجکل میری دلچسپی سرسید کے مذہبی نظریات جاننے سے ہے بہت متنازعہ رہا ہے سر سید کا نام اس حوالے سے۔) سرسید کی ہمہ جہت فعالیت دیکھیں تو حیرت ہوتی ہے کہ ایک بندہ اتنی مختصر زندگی میں صدیوں پر مشتمل کام کیسے کر سکتا ہے۔ سرسید کے ساتھ گنتی کے چند لوگ تھے اور سب نے مل کر کتنے کمالات دکھائے۔

اُردو ویب آرگ کو دیکھیں تو یہاںامید کی کرن سی ہے یہاں اس ماحول اور وقت کی ایک شبیہ نظر آتی ہے جسے ہم اپنے زرخیز دور سے تعبیر کر سکتے ہیں۔ اگر اُردو ویب کو افتادِ زمانہ کا شکار نہ ہونا پڑا تو آج یہاں ایسی شمعیں روشن ہو رہی ہیں جن کی روشنی سے ہمارا کل منور ہوگا۔

Microbiology کو کیوں چُنا ؟
میں حادثاتی طور پر ایم بی بی ایس ڈاکٹر بنتے بنتے رہ گئی۔ فرسٹ ائیر میں میری پرسنٹیج اچھی تھی۔ سیکنڈ ائیر میں دنیا تیاگ دی رات دن کا فرق فراموش کر کے۔ پہلے دو پرچے بہترین ہوئے۔ تیسرا طبیعیات(فزکس) کا تھا۔ امتحانی سینٹر پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں میرا شاندار ایکسیڈنٹ ہوا (میں زخمی ہو کے بھی پرچہ پہلے دیا اور ڈاکٹر کے پاس بعد میں گئی۔۔۔ یہ ایک الگ قصہ ہے کہ پرچہ دیا کیسے کیونکہ میرا وہی ہاتھ سب سے زیادہ زخمی ہوا جس سے مجھے لکھنا تھا۔) جس کے نتیجے میں پھر دنیا ایک اچھی سی نیورولوجسٹ سے محروم ہوگئی :) میں ٹاپ نیورولوجسٹ بننا تھا۔ بعد کے سب پرچے بھی متاثر ہوئے اور پریکٹیکلز بھی۔ پھر مائیکرو میں آنرز کیا اور جب آنرز کر لیں تو ماسٹرز بھی ضرور کرنا چاہئے یہ میرا خیال ہے۔ Microbiology ایک منفرد سبجیکٹ ہے ایک چھوٹی لیکن بہت بڑی دنیا۔

Microbiology کے ڈسپلنز میں فوڈ، میڈیسن ، جینیٹکس سب ہی پسند ہیں لیکن جینیٹکس میں سب سے زیادہ دلچسپی ہے genes میں ایک الگ ہی کشش ہے یہ انسانی صلاحیتوں کو کھلا چیلنج دیتے ہیں

ویسے زکریا بھیا آپ نےInterest کا پوچھا تو دونوں طرف ٹھیک ٹھاک interest ہے۔ اگر کتابیں لکھنا شروع کر دوں تو ٹھیک ٹھاک رائلٹی لوں اور اگر ایک ڈائگنوسٹک لیب کھول لون تو بھی پرافٹ ہی پرافٹ۔۔۔ :)
بہت عمدہ پوسٹ ہے :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
ہ بہن بھائیوں سے آپ کے تعلقات کیسے ہیں؟ مطلب رعب شوب رکھا ہے یا آپ ان کے ذیرِ رعب ہیں ( غلط اردو کے لیے معذرت :) )

نہیں رعب تو نہیں ہے میرا کسی پر، بلکہ گھر میں کسی کا بھی کسی پر کوئی رعب نہیں ہے۔ بھائی بڑے ہیں لیکن کبھی رعب نہیں ڈالا کسی بھائی نے بڑے ہونے کا۔ ایک بار میں بڑے بھائی کے کمرے میں صفائی کی اور ان کے جوتے بھی جوش میں آ کر چمکا کے رکھ دئے تھے میرا خیال تھا جب بھیا کو معلوم ہوگا تو شاباشی ملے گی اور جب انھیں معلوم ہوا تو الٹا ایک عدد لیکچر سے نواز دیا کہ بہن نے بھائی کے جوتے صاف کئے۔ مجھے اچھا لگتا ہے کرنا مگر بھیا لوگ خود کر لیں گے کروائیں گے نہیں۔ بھائی بھابھی بہن بہنوئی سب خیال رکھتے ہیں۔ چھوٹی بہن سے عام طور پر نہیں بنتی کوئی نہ کوئی جھگڑا چلتا رہتا ہے ہمارا آپس میں ہلچل رکھنے کے لئے :) بڑی بہن کی شادی سے پہلے بڑی بہن سے بھی ٹھیک ٹھاک جنگی مشقیں رہتی تھیں لیکن اب وہ امن کی دیوی اور رحمت کا فرشتہ شادی کے بعد، (صرف بہن میں نہیں) :) بہن بھائیوں سے تعلق اچھا ہونے میں میرا اپنا کچھ کمال نہیں ہے باقی سب اچھے ہیں کہ خیال رکھتے ہیں۔ ہم لوگ سب اکٹھے بیٹھے ہوتے اور کسی ایک کا موڈ ہو چائے کا تو اس نے نعرہ لگانا کسی ایک کے نام کہ فلاں کے ہاتھ کی چائے عرصہ ہوا نہیں پی (بھلے ایک دن یا چند گھنٹے پہلے ہی پی ہو اس کے ہاتھ کی چائے) اور باقی سب نے فوراً ہاں میں ہاں ملانی اب وہ مظلوم جتنی بھی کنی کترائے بخشش نہیں، بالآخر جائے اور سب کے لئے چائے بنا کے لائے ایسے فرمائشی منصوبوں میں قرعہ فال زیادہ تر بھائیوں کے نام نکلتا اور ہم بہنوں کی باری کم ہی نکلنی۔ اگر ماموں لوگ موجود ہوں تو پھر یہ اعزاز ان کے حصے میں :)
ابھی ان لوگوں کی شادیوں کے بعد ہماری ایسی محفلیں کم ہونے لگی ہیں۔ میری ایکٹیویٹیز اسی طرح پڑھائی کئی ناموں کی مرہونِ منت ہے۔ والدین، بھائی بہن۔ دوست، اساتذہ، اور کئی اور نام ساتھ دینے والے۔ اور خاص طور پر بھائی (حمزہ کے بابا) ۔ بھیا نے ہر روز بلا ناغہ پک اینڈ ڈراپ کرنا۔ کئی بار بھیا کو واپسی میں میرا انتظار بھی کرنا لیکن بھیا نے کبھی بھی کچھ سخت بات نہیں کہی ہے
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
ہ شفگفتہ آپ کا لکھنے کا انداز بہت شاندار ہے کبھی نثر یا شاعری لکھی؟

امن شاندار تو نہیں بس احساس کے کسی لمحے میں کچھ جملے آ جاتے ہیں ذہن میں۔ کچھ باتوں پہ لکھنا چاہتی ہوں، نہیں معلوم کب لکھوں یا شاید لکھوں ہی نہیں۔ شاعری پڑھنا پسند ہے دوسروں کا کلام۔ بس چند ایک نظمیں اور غزلیں ہیں میری اپنی۔ ایک نظم میں تب لکھی تھی جب کچھ دوستوں نے جو دوسرے ڈپارٹمنٹ میں، انھوں نے سرپرائز دیا ان کا ڈپارٹمنٹ ساحل پر جا رہا تھا تو انھوں نے مجھے بتائے بغیر مجھے بھی شامل کر لیا اور صرف اطلاع دے دی پھر ہم گئے بہت انجوائے کیا۔ بہت یاد گار دن اور لمحے تھے وہ۔ وہیں ریت پر بیٹھے لہروں کو دیکھتے ایک نظم کی آمد ہوئی تھی۔ جب دل چاہتا ہے پڑھ لیتی ہوں۔

نثر کی بات تو اکثر آتے جاتے کوئی نہ کوئی کہانی لمحوں میں تشکیل پا جاتی ہے لیکن لکھتی نہیں۔ بس ذہن میں ہی رہ جاتی ہے پھر بھول جاتی ہوں۔ چند افسانے کاغذ پر لکھ لئے تھے وہ موجود ہیں اور کچھ مضامین۔ ایک کہانی ہے ذہن میں کچھ دنوں سے، 20 منٹس ڈرائیو
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
ارے شکفتے یہ ظلم مت کیجیے گا۔۔۔اتنی مشکل سے تو آپ نے بولنا شروع کیا ہے۔۔۔اور جیسے جیسے میں آپ کو پڑھتی جارہی ہوں یقین کریں۔۔۔۔آپ کے لیے عقیدت بڑھتی جارہی ہے۔

شکفتے کہنے کی اجازت دینے کا بہت سااااااااااااااااا شکریہ۔ :)

۔۔۔ عقیدت۔۔۔ ؟؟ امن اتنی بڑی نا انصافی میرے ساتھ !
آپ عقیدت سے بلا تاخیر دوری اختیار کریں :) ورنہ۔۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
آپ پریشانی یا خوشی کے لمحات کو اپنے دوستوں یا کسی کے ساتھ کھلے دل سے شیئر کرتی ہیں یا آپ کہتی ہو کہ نہیں، یہ میری خوشی یا پریشانی ہے مجھ تک ہی رہے تو بہتر ہے؟

خوشی شئیر کرنا اچھا لگتا ہے خوشی کا احساس بڑھ جاتا ہے، ضرور شئیر کرتی ہوں۔ دکھ یا پریشانی فوراً شئیر نہیں کرتی۔ پہلے شئیر کرنا نہیں آتا تھا اب آتا جا رہا ہے۔ شئیر کرنے کے لئے تو اتنی بہت باتیں ہیں نایاب ذخیرہ، ختم ہی نہ ہوں۔ اچھا کئی باتیں میں کبھی کسی کے ساتھ شئیر نہیں کیں وہ سنبھال رکھی ہیں شیئر کرنے کے لئے
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
شگفتہ پہلے تو ڈھیروں دعائیں ۔۔اللہ تعالی آپ کے اس خواب کو تعبیر کی صورت عنائیت فرمائیں آمین۔ اور قرض سے مراد آپ کا اور لوگوں کو یہ علم بانٹنا ہے۔۔؟؟ آپ کا سبجیکٹ کیا ہے مطلب آپ msc کس مضمون میں کرہی ہیں؟

امن دعاؤں کے لئے دلی شکریہ !

نہیں قرض سے مُراد علم بانٹنا نہیں بلکہ کوشش کرنا ہے۔ علم تو براہِ راست خدا سے ملتا ہے سب کو۔ جو کوشش کی جاسکتی ہے یہی کہ دوسروں کے لئے راہ ہموار کی جا سکے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
کیا آپ کو غصہ آتا ہے اگر ہاں تو کس قسم کی باتوں پر آتا ہے؟

ماوراء مختصر سی زندگی میں غصہ کی گنجائش :) کیا کرنا غصہ کر کے۔۔۔ اوکے غصہ آنا بھی فطری بات ہے، ہر وقت نہیں تو کبھی کبھار ضرور آنا چاہیے لیکن غصے کا اظہار کیسے ہو۔ کبھی غصے کا صحیح اظہار ہو جاتا ہے کبھی نہیں۔ غصہ نہیں لیکن کئی باتوں پر اُلجھن بہت ہوتی ہے۔ جیسے سڑکوں اور گلیوں میں اور ساحل پرگندگی دیکھ کر، دن یا رات کسی بھی جگہ بغیر ضرورت بلب اور ٹیوب لائٹس جلتی دیکھ کر، بغیر ضرورت پانی کا نل کھلا دیکھ کر، اسٹار پلس کے ڈراموں کے پیچھے لوگوں کو دیوانہ دیکھ کر (مجھے لگتا ہے زندگی کی بڑی سزاؤں میں سے ایک یہ ہے کہ اسٹار پلس کا ڈرامہ دیکھنا پڑے)، ایسے لوگوں پر جو بچوں کو ڈانٹ دیں یا ماریں، غلط اردو لکھی دیکھ کر، صرف کھانے پینے کے پیچھے لوگوں کو دیوانہ دیکھ کر، معاشرے کی اکثریت کو کتاب سے دور دیکھ کر، ایسی اولاد اور لوگوں پر جو والدین اور بزرگ افراد کو نظر انداز کریں، ایسی نندوں پر جو بھابیوں کو پریشان کریں :) اور ایسی بھابیوں پر جو نندوں کو پریشان کریں :) ۔۔۔۔ ایسے شوہروں پر اور ایسی بیویوں پر اور ایسی ساس پر جو۔۔۔ نہیں نہیں۔۔۔۔میں ڈرامے نہیں دیکھ رہی آج کل بس ایک مضمون لکھنا ہے معاشرتی مسائل پر :) ) بس ایسی ہی الٹی سیدھی باتوں پر کبھی الجھن اور کبھی غصہ
 
تیشہ

محفلین

:D اسکا مطلب میرے غلط اردو یا غلط لکھا دیکھکر بھی آپ خون کے گھونٹ پیتی ہونگیں ۔ :D :D
 
بدتمیز

یہ پڑھ کر Monk یاد آ گیا۔ میرا فیورٹ ٹی وی پروگرام ہے۔
http://www.usanetwork.com/series/monk/
 
تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
ویسے باجو آپ کے اوپر والے جملے میں املا کی کوئی غلطی نہیں ہے۔

کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے جب کوئی غلطی نہ ہو :D ورنہ زیادہ تر غلطیاں ہی ہی غلطیاں ہوتیں ہیں مگر اب عادت پڑ گئی ہے :D پڑھنے والے کو سمجھ تو آ ہی جاتی ہوگی کہ یہ کیا لکھنے کی کوشیش میں تھی :p
 
سارا دھاگہ کیا شگفتہ کے جوابوں سے ہی بھرا ہے یا بیچ میں لوگوں کی نوک جھونک بھی جاری ہے :lol:

خیر میں و اپنے سوال ڈھونڈنے کے لیے غوطہ لگاتا ہوں تاکہ پھر چند اور سوال بھی کر سکوں تفصیل سے ، کچھ دقیق اور عمیق سوال بھٹک رہے ہیں اور شگفتہ کی جاری فارم اور روانی دیکھ کر قوی امید ہے کہ عمدہ عمدہ جواب ملیں گے اور میرے آجکل جامد اور ساکت ہوئے ذہن کو بھی روانی کا تازیانہ لگے گا جس سے امید ہے کہ میں بھی متحرک ہو جاؤں۔ :)
 
امن ایمان

محفلین
شگفتہ ہر بار کی طرح اب بھی آپ کے جوابات لاجواب تھے۔۔۔۔پچھلے کسی صفحے پر کسی نے کمنٹس دیے تھے (سوری میں نام بھول گئی ہوں) آپ کی باتوں میں ایک طلسم ہے جس میں انسان کھو سا جاتا ہے۔۔۔اس میں کوئی شک نہیں۔ مجھے آپ پر ماشاءاللہ سے رشک آتا ہے۔۔۔اور میں یہئ سوچتی ہوں کہ کیا کوئی اور اتنا اچھا بول سکتا ہے۔۔۔۔؟

آپ کے جوابات پر ایک نظر۔۔اور بہت شکریہ آپ کے جواب پڑھ کر مجھے سب سے زیادہ اس بات کی خوشی ہوتی ہے کہ آپ فارمیلٹی نہیں نبھا رہی ہوتیں بلکہ دل سے اچھا محسوس کرکے لکھتی ہیں۔ : )

دونوں ہی پسند ہیں کسی ایک کا فیصلہ کرنا مشکل ہے۔ سائنس میں میری دلچسپی شروع سے ہی زیادہ رہی ہے، کیوں۔۔۔کیا۔۔۔کیسے بس اسی مثلث میں اٹکے رہنا، کبھی سوالوں کے جواب مل جاتے کبھی نہیں ملتے لیکن یہ پھر بھی آسان لگتا تھا رٹا لگانے سے۔ کلاس فیلوز کو دیکھ دیکھ کے میرا بھی دل چاہتا رٹا لگانے کو لیکن آتا ہی نہیں تھا لگانا۔ میں کوئی لائن پڑھتی تو اتنے سارے سوال اٹھ کھڑے ہوتے جب تک ان کے جواب سمجھ میں نہ آتے بے چینی رہتی پھر جیسے ہی جواب مل جاتا سکون ہوجاتا پھر یہی جو کچھ سمجھ میں آیا ہوتا یہی امتحان مین لکھ دیتی۔

شکفتے ایسا صرف سلیبس پڑھائی کی حد تک ہے یا زندگی کے باقی پہلوؤں پر بھی ایسا ہی غوروفکر کرتی ہیں۔۔؟ مثال کے طور پر۔۔۔کائنات کے اسرارورموز پر غور کرنا۔۔۔لوگوں کی نفسیات سمجھنا۔۔کچن میں جا کر یہ سوچنا کہ آٹا گوندھ کر روٹی بنانے کا طریقہ کس عقل مند نے نکالا۔۔۔ہم ثابت گندم بھی تو بھگوکر کھاسکتے تھے۔ :)
ہاں یاد آیا آپ تو بچپن سے ہی ہابیل اور قابیل پر غور کرتی رہی ہیں اور اپنی ماما سے سوال پوچھ پوچھ کر ان کو تنگ کرتی رہی ہیں۔ : )

سوچ محدود رہ جائے تو پھر ہم اپنے ہی جیسے انسانوں کی تحقیر و تذلیل کرنے کے ہزار ہا بہانے ڈھونڈ لیتے ہین۔ اپنے آپ کو ہی صرف اچھا سمجھنا، خود کو اعلیٰ اور دوسروں کو ادنٰی، خود کو مذہبی دوسروں کو مرتد، خود کو جنتی اور دوسروں کو کافر اور کفر کے فتوے۔۔۔محدود سوچ اور محدود مطالعہ دونوں ہی خطرناک ہیں۔۔۔ یہ انسان کو خدا سے بھی زیادہ بڑا خدا بنا دیتے ہیں پھر۔

شکفتے یہ پڑھ کر کمنٹس لکھنےکے لیے جو سب سے پہلا لفظ میرے ذہن میں آیا تھا وہ عقیدت تھا۔۔۔appreciation کے لیے مجھے اس سے مناسب لفظ اور کوئی نہیں ملا تھا۔۔ آپ وہی لکھیں گے جو آپ سوچ رہے ہوتے ہیں۔۔۔اور مجھے یہ پڑھ کر بہت اچھا لگا۔

بڑی بہن کی شادی سے پہلے بڑی بہن سے بھی ٹھیک ٹھاک جنگی مشقیں رہتی تھیں لیکن اب وہ امن کی دیوی اور رحمت کا فرشتہ شادی کے بعد، (صرف بہن میں نہیں)

شکفتے آپ اتنی جنگجو لگتی تو نہیں ہیں۔۔۔۔ : )

ہم لوگ سب اکٹھے بیٹھے ہوتے اور کسی ایک کا موڈ ہو چائے کا تو اس نے نعرہ لگانا کسی ایک کے نام کہ فلاں کے ہاتھ کی چائے عرصہ ہوا نہیں پی (بھلے ایک دن یا چند گھنٹے پہلے ہی پی ہو اس کے ہاتھ کی چائے) اور باقی سب نے فوراً ہاں میں ہاں ملانی اب وہ مظلوم جتنی بھی کنی کترائے بخشش نہیں، بالآخر جائے اور سب کے لئے چائے بنا کے لائے ایسے فرمائشی منصوبوں میں قرعہ فال زیادہ تر بھائیوں کے نام نکلتا اور ہم بہنوں کی باری کم ہی نکلنی۔ اگر ماموں لوگ موجود ہوں تو پھر یہ اعزاز ان کے حصے میں

ہممم زبردست :) ۔۔۔کتنا مزا آتا ہوگا ۔۔۔ ویسے میں کہتی ہوں کہ کم سے کم دو بہنیں اور دو بھائی تو ضرور ہونے چاہیں،۔۔زیادہ سے زیادہ جتنے مرضی۔۔۔: )

کچھ باتوں پہ لکھنا چاہتی ہوں، نہیں معلوم کب لکھوں یا شاید لکھوں ہی نہیں۔ شاعری پڑھنا پسند ہے دوسروں کا کلام۔ بس چند ایک نظمیں اور غزلیں ہیں میری اپنی۔

شاید لکھوں ہی نہیں ۔۔۔شکفتے یہ کیا بات ہوئی۔۔۔۔جو لوگ اچھا سوچتے ہیں ۔۔لکھنا جانتے ہیں۔۔مطالعہ وسیع ہے ان کو تو سوچنے میں وقت ہی نہیں لینا چاہیے۔۔۔بلاتاخیر یہ لکھنے کا کام شروع کریں نا۔۔۔کیا پتہ ابھی جو خیالات آپ کے ذہن میں ہیں کہیں وقت کے ساتھ ساتھ مدھم ہوتے جائیں۔: (

اور یہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چند ایک نظمیں اور غزلیں۔۔۔:shock: پلیزززززززززززز جلدی سے شیئر کریں ۔۔۔مجھے پڑھنا ہیں بس۔۔ابھی۔۔۔جلدی۔

نثر کی بات تو اکثر آتے جاتے کوئی نہ کوئی کہانی لمحوں میں تشکیل پا جاتی ہے لیکن لکھتی نہیں۔ بس ذہن میں ہی رہ جاتی ہے پھر بھول جاتی ہوں۔ چند افسانے کاغذ پر لکھ لئے تھے وہ موجود ہیں اور کچھ مضامین۔ ایک کہانی ہے ذہن میں کچھ دنوں سے، 20 منٹس ڈرائیو

وہ افسانے کب ٹائپ کررہی ہیں۔۔۔؟؟؟ اور دیکھا وہی بات۔۔۔کہانی لکھتی نہیں ہیں اور بھول جاتی ہے۔۔شکفتے یہ بہت ناانصافی کی بات ہے۔۔۔۔اگر آپ میں ماشاءاللہ سے اتنا ٹیلنٹ موجود ہے تو اسے ضائع مت کریں پلیزز۔

شئیر کرنے کے لئے تو اتنی بہت باتیں ہیں نایاب ذخیرہ، ختم ہی نہ ہوں۔ اچھا کئی باتیں میں کبھی کسی کے ساتھ شئیر نہیں کیں وہ سنبھال رکھی ہیں شیئر کرنے کے لئے

:)

نہیں قرض سے مُراد علم بانٹنا نہیں بلکہ کوشش کرنا ہے۔ علم تو براہِ راست خدا سے ملتا ہے سب کو۔ جو کوشش کی جاسکتی ہے یہی کہ دوسروں کے لئے راہ ہموار کی جا سکے۔

جی۔۔۔میرا کہنے کا مطلب علم پھیلانا تھا۔۔۔ :oops: ۔۔جس طرح بہت سے لوگ ٹیچینگ کو ایک مقدس فریضہ سمجھتے ہیں۔۔۔اور خود سیکھ کر دوسروں کو سکھاتے ہیں۔۔۔آپ نے بھی لفظ قرض لکھا۔۔۔تو کیا آپ کا ایسا کوئی ارادہ ہے۔۔۔؟

اسٹار پلس کے ڈراموں کے پیچھے لوگوں کو دیوانہ دیکھ کر (مجھے لگتا ہے زندگی کی بڑی سزاؤں میں سے ایک یہ ہے کہ اسٹار پلس کا ڈرامہ دیکھنا پڑے)

کیا یہ ڈرامے اچھے نہیں ہوتے۔۔۔؟ :shock: میں نے تو بہت تعریف سن رکھی ہے۔۔مجھے لگتا ہے آپ اڈیکشن کے حوالے سے کہہ رہی ہیں۔ :?

ایک مضمون لکھنا ہے معاشرتی مسائل پر ) بس ایسی ہی الٹی سیدھی باتوں پر کبھی الجھن اور کبھی غصہ

اتنی خوبصورتی سے آپ نے اپنے غصے کو بیان کیا ہے۔۔۔چلیں اب جلدی سے بتائیں کہ آپ کا لکھا ہوا ہم کب پڑھیں گے۔؟؟؟؟

شکفتےابھی میں ذہنی طور پر کچھ ڈسٹرب ہوں کیوں۔۔اس کا مجھے بھی نہیں پتہ۔۔۔ :(
آپ سے مزید سوالات انشاءاللہ بعد میں ۔۔۔تب تک ماوراء ۔محب اور باقی سب جو میرے چپ ہونے کاانتظار کررہے ہوتے ہیں۔۔۔ان کے لیے اچھا موقع ہے۔ : )
 
امن ایمان

محفلین
محب علوی نے کہا:
سارا دھاگہ کیا شگفتہ کے جوابوں سے ہی بھرا ہے یا بیچ میں لوگوں کی نوک جھونک بھی جاری ہے :lol:

خیر میں و اپنے سوال ڈھونڈنے کے لیے غوطہ لگاتا ہوں تاکہ پھر چند اور سوال بھی کر سکوں تفصیل سے ، کچھ دقیق اور عمیق سوال بھٹک رہے ہیں اور شگفتہ کی جاری فارم اور روانی دیکھ کر قوی امید ہے کہ عمدہ عمدہ جواب ملیں گے اور میرے آجکل جامد اور ساکت ہوئے ذہن کو بھی روانی کا تازیانہ لگے گا جس سے امید ہے کہ میں بھی متحرک ہو جاؤں۔ :)

محب نوک جھونک تو سب جگہ چلتی ہے۔۔۔:) ۔۔آپ بس تیاری پکڑ لیں اور جلدی سے یہاں اپنے دقیق اور عمیق سوالات پوسٹ کردیں۔۔۔میں انتظار کررہی ہوں۔
 
Top