انٹرنیٹ پر اردو یونیکوڈ کتابیں استفسار!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
علی گڑھ میں گذشتہ سال میں نے ایک کتاب "اسلامی انسائکلو پیڈیا' کی ان پیج میں کمپوزنگ ہوتے ہوئے دیکھا تھا، جس کی ایک فائل تو میں بھی لے آیا تھا۔ سر دست وہ نہیں مل رہی ہے، میں ان صاحب سے رابطہ قائم کر رہا ہوں، اس کو یونی کوڈ میں تبدیل کرنے کا میرا ذمہ۔ اور اجب بھی اس لائبریری کی چینل بن جائے تو بسم اللہ عربی قرآن مجید سے ہی کی جائے جو کہ پہلے سے دستیاب ہے۔ لنک تو گوگل کرنا پڑے گا مگر میرے پاس یہ پہلے سے ایچ ٹی ایم ایل میں محفوظ ہے، ۱۱۴ فائلوں کی صورت میں۔
او۔سی۔آر جب بن جائے تو یقیناً اردو کی عظیم خدمت ہوگی۔ مگر یہ کام بھی نستعلیق کی وجہ سے مشکل ہے، عربی میں البتہ کام چل رہا ہے کہیں۔ ہندی میں یہ کام دستیاب ہے اور اس سی ڈی میں ہے جو جون میں حکومت ھند کی طرف سے سونیا گاندھی کے ہاتھوں اجراء ہوئی ہے۔ اور نبیل، آپ کا او سی آر کا ترجمہ بصری ادراک بے حد پسند آیا۔
 

اجنبی

محفلین
لائبریری سے متعلق ایک صفحہ سیٹ کر دیا ہے
http://www.urduweb.org/wiki/DigitalBooks
یہاں آپ معلومات فراہم کر سکتے ہیں

ماشاءاللہ یہ بات بہت امید افزا ہے کہ کئی لوگوں نے اپنے اپنے ذمے کام لے لیے ہیں ۔مگر ایک اہم مسئلہ ان کتابوں کی مینجمنٹ کا ہے ۔ میرے خیال میں فورم اور میمبو دونوں اس کام کے لیے نامناسب ہیں ، میری تجویز ہے کہ amazon.com کی طرز کا سافٹ ویر حاصل کیا جائے جو کہ ان کتابوں کی ایک لائبریری کے انداز میں ہی ترتیب لگا سکے ، اور اس بات کو بھی یقینی بنائےکہ کسی کتاب میں بوقت ضرورت خامیاں وغیرہ دور کی جا سکیں ۔
 
میرے ذہن میں

دوست نے کہا:
احادیث کی کتابیں لکھنے پرایک دوست نے بات کی تھی۔ وہ اگر کوئی لکھنا چاہے تو بسم اللہ میرا خیال ہے اگر ان پر سرچ اپلا ئی کر دی جائے تو بہترین قسم کی آن لائن حوالہ کی کتابیں تیار ہو جائیں گی صرف لفظ لکھا اور اس سے متعلق احادیث آپکے سامنے یہی طریقہ اردو سے اردو لغت میں اختیار کیا جاسکتا ہے۔

یہی خیال عرصے سے میرے ذہن میں ہے۔ اس کے حوالے سے تمام تکنیکی خاکہ بھی میرے ذہن میں بنا ہوا ہے۔ اگر یونیکوڈ اردو میں کسی بھی صحیح احادیث کی کتاب کا متن مل جائے تو ایسی آن لائن ویب سائٹ بڑی تیزی سے مکمل کی جاسکتی ہے۔
 

سیفی

محفلین
سلام
دوست اور مبتدی برادران۔۔۔۔

آپ کا ارادہ بڑا نیک ہے قرآن مجید اور احادیث کو یونیکوڈ میں ڈھالنے بارے میں۔۔۔۔۔۔یہ بات بڑی اچھی ہے کہ آپ کے پاس مسلم شریف ان پیج میں ہے۔۔۔۔۔۔
ہماری ایک بہن مہوش بی بی نے مسلم شریف کا کچھ حصہ یونیکوڈ میں ڈھالا ہے۔۔۔جو اسلامی تعلیمات کے فورم میں موجود ہیں۔۔۔۔آپ اس کو بھی دیکھ لیں۔۔۔۔۔
ان پیج سے یونیکوڈ میں ڈھالتے وقت عربی عبارات کے جو ڈبے بنتے ہیں اسی طرح کا ایک اور مسئلہ بھی درپیش ہے۔۔۔۔وہ یہ کہ جب ایک فانٹ سے دوسرے فانٹ میں تبدیل کریں تو بھی بعض الفاظ اور خصوصا اعداد اپنی شکل تبدیل کر لیتے ہیں۔۔۔۔۔۔
قرآن مجید کا عربی متن تو بہت سی عربی سائٹس پر موجود ہے مگر ان کا فانٹ زیادہ تر ٹریڈیشنل عریبک ہے ۔۔۔میں نے اسکو ایشیا ٹائپ اور نفیس ویب نسخ میں تبدیل کرنے کی کوشش کی مگر اچھا نتیجہ نہیں ملا۔۔۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم

ماشاءاللہ، مجھے اس پراجیکٹ کے سلسلے میں آپ کا جوش و خروش دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ میں فرداً فرداً آپ کی باتوں کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتا ہوں۔

سب سے پہلے بات انپیج سے یونیکوڈ ٹیکسٹ میں کنورژن کا تعلق ہے تو اس موضوع پر میں نے یہاں ایک تھریڈ کا آغاز کیا تھا اور اس پر فورم کے ممبران نے بہت قابل قدر معلومات بھی اکٹھی کی تھیں۔ یہ موضوع شروع کرتے وقت میں نے گزارش کی تھی کہ اگر کسی صاحب کے پاس اس سلسلے میں مزید تکنیکی معلومات ہوں تو ہمیں بھی اس سے مستفید ہونے کا موقعہ دیا جائے۔ میری یہ خواہش رہی ہے کہ اپنے لکھے ہوئے اردو ایڈیٹر میں انپیج ڈاکومنٹ امپورٹ کی فیچر شامل کر سکوں۔ ویسے تو اردو ایڈیٹر اوپن سورس ہے، کوئی صاحب بھی جو یہ کام کرنا چاہیں، اس پر کام شروع کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ پر مختصراً قرن والے اکبر چوہدری صاحب سے میری بات ہوئی تھی لیکن بد قسمتی سے مجھے ان کی دی گئی انفارمیشن سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا موقعہ نہیں مل سکا۔ ان کی بھیجا ہوا جاوا سورس کوڈ اگر کسی کے پاس ہو تو وہ برائے مہربانی مجھ سے رابطہ کریں۔ اس کے علاوہ امانت علی گوہر صاحب کی صورت میں امید کی کرن نظر آتی ہے۔ یہ اور بات ہے کہ وہ یہاں کم ہی دکھائی دیتے ہیں۔ اگر وہ یہ تحریر پڑھیں تو ان سے پر زور دورخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں ہماری رہنمائی کریں۔ میں اردو ایڈیٹر میں انپیج ڈاکومنٹ امپورٹ شامل کرنے پر اس لیے زور دیتا رہا ہوں کہ اس طرح اس امپورٹ میں اور فنکشن بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک آپشنز ڈائیلاگ باکس شامل کیا جا سکتا ہے جس میں یوزر اس بات کا تعین کر سکے کہ اس امپوٹ کے دوران کونسی آٹومیٹک کریکشنز اپلائی کی جائیں۔

پردیسی بھائی آپ شوق سے یونیکوڈ سالوشن کے بارے بارے میں پوسٹ لکھیں، اس سے یقیناً ہماری معلومات میں مفید اضافہ ہوگا۔

اعجاز اختر صاحب اس پراجیکٹ کے لیے علیحدہ چینل کی ضرورت کا ذکر کرتے رہے ہیں۔ اگرچہ اس فورم میں ایک ڈاؤنلوڈ منیجر انسٹال کرنا تھوڑی دیر کا کام ہے، میں دراصل اس فورم کو اپگریڈ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہوں۔ یوں اس فورم کو ایک پورٹل کی شکل دے دی جائے گی جس میں ڈاؤنلوڈ منیجر اور لنکس منیجر وغیرہ شامل ہوں گے۔ اگر مجھے لگا کہ اس کام میں دیر لگ سکتی ہے تو میں ایڈہاک بنیادوں پر ایک ڈاؤنلوڈ منیجر کا بندوبست کر دوں گا۔ مجھے اس بات کا بھی احساس ہے کہ ہمیں اس جیسے مختلف پراجیکٹس کے لیے الگ چوپالوں کی ضرورت ہے۔ میں نے کچھ عرصہ قبل فورم کی تنظیم نو کا جو کام شروع کیا تھا اسے درمیان میں اس لیے چھوڑ دیا کہ مجھے فورم میں موجودہ کیٹگری اور فورم کی دو سطحی درجہ بندی ناکافی لگ رہی تھی۔ ہمیں یہاں ذیلی فورم والی فیچر کی اشد ضرورت ہے۔ اس کے لیے بھی مجھے دیکھنا پڑے گا کہ اگر پورٹل والے کام میں دیر ہوتی نظر آئی تو ذیلی فورم کی فیچر ابھی سے شامل کر دوں گا تاکہ ہر پراجیکٹ کو اس کی الگ فورم مل جائے۔

جہاں تک تکمیل شدہ یا زیر تکمیل مسودوں کو محفوظ کرنے کا تعلق ہے تو اس کے لیے وکی پیڈیا کی ایک ذیلی ٹیکنالوجی وکی بکس سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں ایک امکان تو یہ ہے کہ آفیشل وکی بکس سائٹ پر اردو کا بھی ایک سیکشن شروع کر دیا جائے۔ دوسرا یہ کیا جا سکتا ہے کہ اردو ویب پر ہی وکی بکس انسٹال کر کے اسے استعمال کیا جائے۔ دونوں طریقوں کی اپنی اپنی خوبیاں اور خامیاں ہیں۔ مجھے کبھی بھی آفیشل اردو وکی پیڈیا پر اردو کونٹینٹ کی پریزینٹیشن پسند نہیں آئی۔ اگرچہ یہ اردو سے متعلق مواد اکٹھا کرنے کے لیے بہترین جگہ ہو سکتی ہے لیکن یہاں کا لے آؤٹ تبدیل کرنے میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا۔ اگر ہم خود سے وکی بکس انسٹال کریں تو اسکے لیے کچھ محنت بھی درکار ہوگی۔ جہان تک مجھے سمجھ آئی ہے، وکی بکس شاید وکی میڈیا سوفٹ ویر کے ساتھ ہی چلتا ہے جبکہ اردو ویب پر موجود وکی پیڈیا وکا وکی (Wikka Wiki) پر مبنی ہے۔ یوں ہو سکتا ہے کہ ہمیں اردو وکی کا مواد میڈیا وکی پر منتقل کرنا پڑے۔ اس کے علاوہ بھی انٹرنیٹ پر ڈیجیٹل لائبریری بنانے کے کئی سوفٹویر سسٹمز موجود ہیں۔ ان کے متعلق بھی تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔ تو میرے دوستو ہمت اور حوصلے سے کام جاری رکھو۔
 

مہوش علی

لائبریرین
سیفی نے کہا:
سلام
دوست اور مبتدی برادران۔۔۔۔

آپ کا ارادہ بڑا نیک ہے قرآن مجید اور احادیث کو یونیکوڈ میں ڈھالنے بارے میں۔۔۔۔۔۔یہ بات بڑی اچھی ہے کہ آپ کے پاس مسلم شریف ان پیج میں ہے۔۔۔۔۔۔
ہماری ایک بہن مہوش بی بی نے مسلم شریف کا کچھ حصہ یونیکوڈ میں ڈھالا ہے۔۔۔جو اسلامی تعلیمات کے فورم میں موجود ہیں۔۔۔۔آپ اس کو بھی دیکھ لیں۔۔۔۔۔
ان پیج سے یونیکوڈ میں ڈھالتے وقت عربی عبارات کے جو ڈبے بنتے ہیں اسی طرح کا ایک اور مسئلہ بھی درپیش ہے۔۔۔۔وہ یہ کہ جب ایک فانٹ سے دوسرے فانٹ میں تبدیل کریں تو بھی بعض الفاظ اور خصوصا اعداد اپنی شکل تبدیل کر لیتے ہیں۔۔۔۔۔۔
قرآن مجید کا عربی متن تو بہت سی عربی سائٹس پر موجود ہے مگر ان کا فانٹ زیادہ تر ٹریڈیشنل عریبک ہے ۔۔۔میں نے اسکو ایشیا ٹائپ اور نفیس ویب نسخ میں تبدیل کرنے کی کوشش کی مگر اچھا نتیجہ نہیں ملا۔۔۔۔۔۔

السلام علیکم

ایشیا ٹائپ اور نفیس ویب نسخ (بلکہ نفیس فیملی کے تمام فونٹز) عربی زبان کی مکمل سپورٹ نہیں رکھتے۔ عربی اور اردو کے چند الفاظ ایسے ہیں جو دکھائی تو ایک جیسے دیتے ہیں، مگر اُن کی یونیکوڈ ویلیوز میں فرق ہے۔

اس مسئلے کے دو حل ہیں۔ پہلا یہ کہ اردو ٹیکسٹ کو ایشیا ٹائپ (یا نفیس فیملی) میں لکھا جائے، جبکہ عربی کو ٹریڈیشنل عریبک میں۔ لیکن یہ بہت مشکل کام ہے اور اکثر اوقات بہت سی خامیاں باقی رہ جاتی ہیں۔

لیکن اس سے بہت بہتر حل یہ ہے کہ ایسے فونٹ استعمال کیے جائیں جن میں عربی اور اردو کی مکمل سپورٹ ہو۔ مثلاً

۱) تاہوما فونٹ

۲) ٹائمز نیو رومن کا نیا ورژن

۳) پاک ٹائپ کے دو فونٹز

۴) امانت علی گوہر صاحب کا گلوبل سائنس فونٹ (گوہر صاحب نے اس فونٹ میں عربی سپورٹ میری درخواست پر شامل کی تھی)۔

۵) غدیر فونٹ (My Favourite) نہ صرف عربی اور اردو، بلکہ اس میں فارسی اور انگلش کی بھی مکمل سپورٹ نظر آ رہی ہے۔

۶) لطیف فونٹ (جس میں عربی، اردو اور سندھی کی مکمل سپورٹ ہے اور شاہ عبد الطیف بھٹائی کے نام پر اس کا نام رکھا گیا ہے)۔ یہ فونٹ بھی کافی خوبصورت ہے اور چھوٹے سائز پر بہت اچھا کام کرتا ہے۔

۷) شہر زادے (یہ بھی لطیف فونٹ کی طرح ہے اور ایک ہی کمپنی نے بنائے ہیں)۔ مجھے ان دونوں فونٹز نے بہت متاثر کیا ہے۔

والسلام

لطیف اور شھرزادے فونٹز کا لنک
http://scripts.sil.org/cms/scripts/page.php?site_id=nrsi&item_id=ArabicFonts

غدیر فونٹ کا لنک
http://www.urduweb.org/mehfil/download.php?id=9
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، آپ سے گزارش ہے کہ آپ اپنی پوسٹ کو ایڈٹ کرکے فونٹس کے روابط بھی فراہم کر دیں۔ مجھے یاد نہیں آ رہا کہ آپ نے شہرزادے فونٹ کا ربط کہاں فراہم کیا تھا۔ اگر امانت علی گوہر سے آپ کی یاد اللہ ہے تو ان سے کہیں کہ وہ یہاں آتے رہا کریں۔
 

پردیسی

محفلین
دوست نے کہا:
آپ کی تجویز اچھی ہے۔ جہاں تک بات اردو یونیکوڈ سلوشن کی ہے تو تقریباً تمام دوست اس بارے جاتنے ہیں باقی اس میں کچھ الفاظ رہ جاتے ہیں ان کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔قرآن پاک کا ترجمہ بسم اللہ پہلے یہ کام ہی ہونا چاہیے تاکہ برکت ہو۔
اور آپ ایک عدد مضمون لکھ ہی دیں یونی کوڈ سلوشن کے استعمال پر ساتھ میں اس کی دستیابی کے ربط بھی مہیا کر دیں سر دست دو جگہ دستیاب ہے یہ۔ ایک تو چند کلو بائٹ کا ہے دوسرا قریبًا ٢ میگا بائٹ ہے(دوسرا گلوبل سائنس کے لکھاری امانت علی گوہر کا بنایا ہوا ہے) اس سلسلے میں مزید تفصیل اردو فورم پر ہی ایک اور جگہ موجود ہے۔
مسلم شریف اگر آپ مجھے بھیج سکتے ہیں تو یہ کام میں کر دیتا ہوں۔ ان پیچ سے یونی کوڈ میں ڈھالنا کوئی اتنا مسئلہ نہیں۔

السلام علیکم
سب سے پہلے تو آپ سب کا شکریہ۔جہاں تک مسلم شریف کا تعلق ہے تو اس کا ربط یہاں مہیا کر رہا ہوں۔آپ اسے محفوظ کر لیں اور باقی بھی جن دوستوں کو درکار ہو وہ محفوظ کر سکتے ہیں۔

مسلم شریف یہاں سے محفوظ کریں

محترم سیفی بھائی نے محترمہ محوش بہن کے بارے کہا تھا کہ وہ اس محفل میں مسلم شریف تحریر کر رہیں ہیں،میں نے وہ ساری تحریر دیکھی اور پڑھی ہے اور میرے والی بھی وہی مسلم شریف ہے جو کہ محوش بہن نے تحریر کی ہے اور مجھے ان کے کام سے دلی خوشی ہوئی۔اللہ سبحانہ و تعالیٰ ان کو اس کا اجر عطا فرمائے آمین۔
محترم دوست!آپ محوش بہن سے رابطہ کر لیں چونکہ وہ پہلے ہی اس سلسلے میں کام کر رہی ہیں،زیادہ بہتر یہی ہے کہ کام کو بانٹ لیا جائے۔
جیسا کہ محوش بہن کی عرابک تحریر میں مجھے جا بجا ڈبے نظر آئے اس کی وجہ عرابک کی تحریر کو غالبا دوبارہ ترتیب نہیں دیا گیا ہے۔شاید کہ غلطی ہونے کے پیش نظر محوش بہن نے اسے ترتیب نہ دیا ہو۔اگر ایسا ہے تو برائے کرم آپ اور محوش بہن اسے یونی کوڈ میں ڈھال کر اس کے اردو کے الفاظ کو ترتیب دے کر مجھے بھجوا دیجیے گا۔عرابک کی تحریر میں خود ترتیب دوں گا۔ویسے بھی قران پاک یا حدیث پاک میں عرابک کی کسی غلطی کا ایک فیصد بھی امکان نہیں ہونا چاہئے۔اور اگر آپ عرابک والا کام بھی کر سکتے ہیں اس سے بڑی خوشی کی بات کیا ہوگی۔

محترم شارق مستقیم بھائی!آپ کے ذہن میں جو تکنیکی خاکہ ہے اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ کو اس میں کامیاب کرے۔جہاں تک احادیث کی صیح کتاب کا تعلق ہے تو جو صیح مسلم کی کتاب محوش بہن اور میرے پاس ہے اور جس کا ربط بھی دیا گیا ہے اس میں کسی شبے کی گنجائش نہیں ہے۔میں نے اسکو الحمدللہ مستند پایا ہے۔بہر حال آپ بھی اس کی کسی اچھے اور مستند عالم سے تصدیق کروا سکتے ہیں۔

محترم قدیر بھائی آپ کا شکریہ جو آپ نے لائبریری کے لئے جگہ مخصوص کی۔امید ہے آپ ہمارے لئے دعا بھی کریں گے۔

محترم اعجاز اختر صاحب !اگر وہ اسلامی انسائکلو پیڈیا کی کتاب بھی آپ کو مل جائے توپھر تو اور بھی اچھا ہو جائے گا۔بہت پرانی بات ہے کہ میں نے بھی نیٹ سے کہیں عرابک متن میں مائکروسوفٹ آفس کی ایک فائل ڈاون لوڈ کی تھی۔اب کھنگالنا پڑے گا امید ہے انشااللہ مل جائے گی۔اور اگر وہ مل گئی تو اس کا ربط بھی یہاں درج کر دیا جائے گا۔

محترم نبیل بھائی ! انشااللہ فرصت ملتے ہی یونیکوڈ سالوشن پر ایک مضمون لکھتا ہوں۔مجھے امید ہے اس سے دوسرے دوستوں کو بھی کافی آسانی ہو جائے گی۔

محترمہ محوش بہن !آپ کا کہنا بالکل سہی ہے کہ ،ایشیا ٹائپ اور نفیس ویب نسخ (بلکہ نفیس فیملی کے تمام فونٹز) عربی زبان کی مکمل سپورٹ نہیں رکھتے۔مگر جب ہم یونیکوڈ سالوشن پر اپنی تحریر کو ان پیج سے یونی کوڈ میں ڈھالتے ہیں تو عرابک فونٹ بھی ایشیا ٹائپ فونٹ میں ڈھل جاتے ہیں مگر ان کے اس ڈھلنے کے باوجود ان کے زیر زبر یا پیش پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔اس کی صرف ایک وجہ ہے کہ وہ ایشیا ٹائپ فونٹ دکھائی دینے کے باوجود اپنے اصلی فونٹ کو نہیں چھوڑتے۔بس ان کے بیچ دراڑیں آ جاتی ہیں اور اگر آپ ان کی اس دراڑوں کو یا ڈبوں کو ختم کر دیں تو ان کی اصلی حالت برقرار رہتی ہے۔

خوش رہیں
 

دوست

محفلین
آداب
اب لگ رہا ہے کہ کام ہو رہا ہے۔ جب یہ کام ہو گا تو ہم مفت میں چوہدری بن جائیں گے۔ :wink:
بہت سی تجاویز سامنے آئی ہے۔ مسلم شریف میں حاصل کر رہا ہو مہیا کیے گئے ربط سے۔ مس مہوش سے رابطہ کر کے انشا اللہ اس کا کوئی حل نکالتے ہیں۔
لائیبریری کو مینیج کرنا خالصتًا تکنیکی مسئلہ ہے اس لیے ماہرین ہی رائے دے سکتے ہیں کہ اس کام کے لئے کونسا پروگرام صحیح رہے گا۔
اعجاز اختر صاحب کی تجویز کہ کمپوزرز سے رابطہ قائم کیا جائے میری رائے میں صائب ہے اس سلسلے میں تمام دوستوں کو اپنے طور پر رابطے کرنے چاہییں۔اور اردو انسائیکلو پیڈیا کی موجودگی کا اعجاز اختر صاحب نے ذکر کیا تھا میرا خیال ہے اس طرح کی چیزیں خصوصًا تلاشی جائیں۔
مہوش آپ فونٹ ضرور فراہم کریں کیونکہ کتاب کو دکھانے کے لیے اپنی پسند کے فونٹ استعمال کرنے کا حق قاری کے پاس ہونا چاہیے۔
قدیر بھائی صفحہ تو آپ نے بنا دیا اس پر نظر کچھ نہیں آرہا ۔ ویسے خالی بھی اچھا لگتا ہے مگر کچھ ہو بھی اس پر تو اور اچھا لگے گا۔ کیا خیال ہے۔
نبیل بھائی آپ نے اردو لائٹ میں ان پیج سے امپورٹ کی سہولت کی بات کی ہے میرا خیال ہے بالکل مناسب بات ہے آپ ایسا کیوں نہیں کرتے کہ اردو لائٹ کا کوڈ کسی اور زبان میں لکھیں یہ ایچ ٹی ایم ایل بس ڈنگ ٹپاؤ قسم کی چیز ہے اس پر کام کا مزا نہیں آتا اوپر سے آپ دو فونٹ بیک وقت استعمال بھی نہیں کر سکتے۔آپ کو میں نے اردولنک۔کام کا پتہ دیا تھا میرا خیال ہے اگر ان صاحب سے رابطہ کر کے ان سے سورس کوڈ مانگ لیا جائے انکی ای میل کا تو کیسا رہےگا۔ یہ با لکل ایک اردو ایڈیٹر بن سکتا ہے بس تھوڑی تبدیلی کی ضرورت ہو گی اگر کوئی دوست اس کام کو جانتا ہے تو۔میں ان خود رابطہ کرتا ہوں۔شاید بات بن جائے ۔
لائبریری کا کام بس شروع ہے انشاءاللہ اور مجھے اس وقت کا انتظار ہے جب کوئی دوست اٹھ کر یہ کہے جناب میں نے کتاب مکمل کر لی ہے اب اس کا کیا کروں ۔
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔
 

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم

میں نے اوپر اپنی میل کو ایڈٹ کر کے فونٹز کا لنک دے دیا ہے۔

صحیح مسلم کا کافی مٹیریل میں جمع کر لیا ہے اور انہیں ترتیب دے رہی ہوں۔ سوال صرف یہ تھا کہ جو حصہ میرے پاس موجود نہیں ہے، وہ کہاں سے آئے (کیونکہ جن برادر نے پہلے مجھے صحیح مسلم کے کچھ حصے بھیجے تھے، وہ اب جواب نہیں دے رہے ہیں)۔

بہرحال، پردیسی برادر نے یہ مسئلہ حل کر دیا ہے اور میں اُنکی بھیجی ہوئی صحیح مسلم کا مطالعہ کر رہی ہوں۔

میرا خیال ہے کہ آپ لوگوں کو مکمل صحیح مسلم کو انپیچ سے یونیکوڈ میں تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ مجھے دو تین دن دیں کہ میں اس صحیح مسلم کے پروجیکٹ کو مکمل کر کے پیش کروں۔


جہاں تک عربی عبارات کا ڈبے ڈبے نظر آنے کا تعلق ہے، تو میں یہ مشورہ نہیں دوں گی کہ عربی کے الفاظ کو تبدیل کر کے اردو کے مطابق بنایا جائے۔

بلکہ اس کے دو ہی حل ہیں۔

۱) دو فونٹز کا استعمال کیا جائے۔ اردو کے لیے ایشیا ٹائپ یا نفیس فیملی اور عربی کے لیے عرابک ٹریڈیشنل (جو کہ تمام کمپیوٹرز میں موجود ہوتا ہے)

۲) اور اوپر والی آپشن سے بہتر آپشن یہ ہے کہ ایسا فونٹ استعمال کیا جائے کہ جس میں اردو اور عربی دونوں کی سپورٹ موجود ہو۔ یہ چیز اس عربی اور اردو والے مسئلے کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دے گی، ورنہ یہ پرابلم ہمیشہ ہمیں تنگ کرتی رہے گی (مثلاً ہر ڈسکشن فورم میں جیس کہ میری اُن پوسٹ کے ساتھ ہوا جس میں میں نے صحیح مسلم کو ایشیا ٹائپ کے ساتھ یہاں پیش کیا تھا)۔

میں نے امانت علی گوہر صاحب کے ساتھ ساتھ کرلپ والوں سے درخواست بھی کی تھی (ڈاکٹر سرمد کے نام) کہ وہ نفیس فیملی میں مکمل عربی سپورٹ بھی شامل کر دیں، مگر ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔

والسلام۔
 

مہوش علی

لائبریرین
ایک چیز میں بتانا بھول گئی کہ یہ مکمل صحیح مسلم نہیں ہے، بلکہ مختصر صحیح مسلم ہے جو کہ احادیث ڈھونڈنے کے لیے مفید ہے، مگر ریفرنس ورک کے طور پر استعمال نہیں کی جا سکتی۔

میری خواہش ہے کہ جس طرح صحیح مسلم کا انگلش ورژن موجود ہے (جو کہ اصل صحیح مسلم کے عین مطابق ہے) ایسا ہی کوئی اردو ورژن بھی ہو۔

بلکہ صرف اردو ورژن ہونا ہی کافی نہیں ہے، بلکہ ساتھ میں اُس کی شرح بھی موجود ہونی چاہیے۔

والسلام۔
 

اجنبی

محفلین
ماشاءاللہ اتنی زبردست بحث چل رہی ہے اب اس نقار خانے میں مجھ جیسا طوطی کیا کہ سکتا ہے :roll:

نبیل میں ان لائبریری والے سافٹ ویرز کو دیکھتا ہوں

مہوش یہاں دو اور خواتین بوچی اور عائشہ بھی موجود ہیں ، کچھ ان کو بھی تسلی دیجیے ، کہ وہ اپنی صنف کو دیکھنے کے لیے ترس گئی ہیں :wink:
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، میں دراصل اردو ایڈیٹر کی بات کر رہا تھا۔ اردو ایڈیٹر لائٹ تو میں نے محض ونڈوز 98 کے استعمال کنندگان کو مد نظر رکھتے ہوئے لکھا تھا کیونکہ دوسرا اردو ایڈیٹر اس پر نہیں چلتا۔ آپ اوپر والے ربط پر جائیں گے تو آپ کو پتا چلے گا کہ اردو ایڈیٹر ایک مکمل اردو نوٹ پیڈ ہے اور اس میں ای-میل کی سہولت بھی موجود ہے اور یہ ای-میل تصویری نہیں بلکہ ٹیکسٹ کے طور پر جاتی ہے۔ ویسے مجھے ذاتی طور پر اردو ایڈیٹر لائٹ بھی پسند ہے۔ :p
 

دوست

محفلین
آداب!
ُآپ کو اردو ایڈیٹر پسند ہے تو ہمیں بھی پسند ہے مگر بات یہ ہے کہ پسند کرنے سے یہ ونڈوز٩٨ پر چلنا تو شروع نہیں کر سکتا ۔ آخر ہمارا بھی تو دل کرتا ہے کہ اردو ایڈیٹر جیسی چیز ہمارے پاس ہوجو سسٹم کو وخت بھی نہ پائے اس لیے آپ سے کہا تھا۔ جس ای میل پروگرام کا میں ذکر کر رہا تھا اس میں یہ سہولت بھی تھی کہ آپ اپنی فائل کو urd. ایکسٹینشن میں محفوظ کر سکتے تھے ۔یہ سب بلا کسی رکاوٹ کے ہوتا تھا اب اس کا نیا ورژن وہ بھائی عید پر ریلیز کر رہے ہیں اس میں پتا نہیں یہ سہولت ہے یا نہیں اس لیے میں نے آپ سے کہا تھا کہ ان سے سورس کوڈ لے کر اس میں کچھ تبدیلیاں کر کے کام چلایا جائے۔میں نے اس سلسلے میں رابطہ کیا تھا ابھی واضح جواب نہیں آیا۔
دوسرے آپ نے کچھ دن پہلے اقبال سائبر لائبریری والوں سے رابطہ کرنے کو کہا تھا میں نے ان کو اور کتاب گھر والوں دونوں کو ای میل کی تھیں مگر وہ تب سے دم سادھے پڑے ہیں۔
پردیسی بھائی آپ کی فراہم کردہ صحیح مسلم کی کچھ فائلیں شاید ان پیچ کے پرانے ورژن میں ہیں کھلتی ہی نہیں کھل جائیں تو مشین کوڈ میں ہوتی ہے آدھی عبارت۔
اور کتابوں کا فونٹ کم از کم نسخ ایشیا ٹائپ سے ہٹ کر کوئی ہو اب تو اسے دیکھ دیکھ کر اک گئے ہیں۔
 
بہت خوب

یہاں تو واقعی بہت کام ہورہا ہے میں چونکہ تیکنیکی مسائل سے قطعاُ نا بلد ہوں لہذا صرف ٹائپینگ میں احباب کی مدد کو حاضر ہوں اور دیکھتا ہوں کہ پطرس بخاری کے مضامیں اگر موجود ہیں تو اس سے آغاز کرتا ہوں ۔ مہوش آپکی پر از معلومات پوسٹ کے لیے شکریہ۔
 

مہوش علی

لائبریرین
پچھلے 15 گھنٹے مسلسل کام کرنے کے بعد آخر کار کامیابی ہوئی ہے۔

پہلے 20 ڈاؤنلوڈز کے بعد یہ ربط ختم ہو جائے گا۔

مختصر صحیح مسلم (مکمل)

بہرحال ایک دفعہ پروف ریڈنگ کی ضرورت ہے۔

باقی باتیں بعد میں کیونکہ اب نیند کا غلبہ ہو رہا ہے۔

والسلام۔

نوٹ: فی الحال یہ فائل تاہوما فونٹ میں ہے اور اس لیے اس میں عربی کے الفاظ ڈبوں کی صورت میں نظر نہیں آ رہے۔ اگر مزید خوبصورت فونٹ استعمال کرنا ہو تو اوپر بیان کیے گئے تینوں فارسی فونٹز استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
بہت خوب

افتخار راجہ نے کہا:
یہاں تو واقعی بہت کام ہورہا ہے میں چونکہ تیکنیکی مسائل سے قطعاُ نا بلد ہوں لہذا صرف ٹائپینگ میں احباب کی مدد کو حاضر ہوں اور دیکھتا ہوں کہ پطرس بخاری کے مضامیں اگر موجود ہیں تو اس سے آغاز کرتا ہوں ۔ مہوش آپکی پر از معلومات پوسٹ کے لیے شکریہ۔
پطرس کے بہت سے مضامین یہاںدستیاب ہیں:http://urduseek.com/patras
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top