انمول باتیں

نیلم

محفلین
‎"جب وہ ناراض ہوتا ہے تو وہ انسان کو اکیلا چھوڑ دیتا ہے اور جانتی ہو کہ اکیلا چھوڑنا کیا ہوتا ہے؟ جب بندہ دعا کرتا ہے تو وہ قبول نہیں ہوتی۔ وہ مدد مانگتا ہے تو مدد نہیں آتی۔ وہ راستہ تلاشتا ہے تو راستہ نہیں ملتا۔"
 

نیلم

محفلین
اگر دنیا میں تمام غموں کو ہر انسان میں مساوی طور پر تقسیم ہونے کا فیصلہ ہو ،تو ہر انسان یہی کہے گا ،نہی نہی میں اپنی موجودہ حالت میں خوش ہوں اور مطمئن ہوں ،غم اور زبان کا گہرا تعلق ہے ،غم میں جتنی گہرائ اور شدّت ہو گی زبان اتنی ہی زیا دہ بند اور خاموش رہے گی ،وہ لوگ خوشنصیب ہیں جو غم کا اظہا ر کرتے ہیں ،کیونکہ اسطرح وہ کچھ تسکین تو حاصل کرتے ہیں ،میں نے غم کو الوداع کہ دیا اور اس کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ،لیکن غم اتنا مشکل اور مہربان ساتھی ہے کہ میرا پیچھا نہی چھوڑتا اور برابر میرے تعا قب میں ہے ،میں غم کے ساتھ کچھ دور گیا اس نے مجھ سے اک لفظ بھی نہی کہا ،لیکن میں کیا بتاؤں ...اسکی ہمراہی میں ،میں نے کتنی عظیم باتیں سیکھ لی .

خلیل جبران
 

نیلم

محفلین
جب سے مجھے پتا چلا کہ
مخمل کے گدوں پر سونے والوں کے اور ننگی زمیں پر سونے والوں کے خواب مختلف نہیں ہوتے, تب سے مجھے اُس خدائی انصاف پر پورا اعتماد ہو گیا ہے !

خلیل جبران
 

نیلم

محفلین
‎"اس دنیا میں جس کو اچھی اولاد ملے' جسے اچھا شوہر یا بیوی ملے ، اچھا استاد ملے، اچھا دوست ملے، اچھا افسر ملے وہ خوش قسمت شمار ہوتا ہے۔ قرآن کی پہلی آیت بتاتی ہے کہ انسان بڑا خوش نصیب ہے کہ اسے اچھا رب مل گیا ہےجس کی طرف سے انہیں ہر حال میں بھلائی ہی پہنچے گی۔
"یہ بھلائی وہ لوگوں کو ان کی خوبیوں کی بنا پر نہیں دیتا۔ اپنی خوبیوں کی بنا پر دیتا ہے۔"

زندگی میں اور کچھ نہیں کیا تو قرآن کی صرف اس ایک آیت کو سمجھ لیں۔ یہی آیت ہدایت کے لیے کافی ہے۔ یہی آیت نجات کے لیے کافی ہے۔"
 
Top