انمول باتیں

نیلم

محفلین
اگر ہمیں اپنے متعلق یہ گمان ہے کہ ہم ہدایت پر ہیں اور کسی کے متعلق یہ گمان ہے کہ وہ ہدایت پر نہیں تو یہ ہماری ہدایت کا امتحان ہے جسکا تقاضا ہے کہ ہم دوسرے کو اپنے سے حقیر نه جانیں، بلکہ اس کے لئے بھی ہدایت کی دعا کریں!
 

نیلم

محفلین
’پچھتاوے ،دکھ اور افسوس اپنے وقت پر ہی اچھے لگتے ہیں۔ وقت نکل جائے تو انسان کو ہر حال میں خوش رہنے کی عادت ڈال لینی چاہیے ورنہ بڑا نقصان ہو جاتا ہے۔ ‘
’شام شہر یاراں‘ سے اقتباس
 

نیلم

محفلین
اگر ہمیں اپنے متعلق یہ گمان ہے کہ ہم ہدایت پر ہیں اور کسی کے متعلق یہ گمان ہے کہ وہ ہدایت پر نہیں تو یہ ہماری ہدایت کا امتحان ہے جسکا تقاضا ہے کہ ہم دوسرے کو اپنے سے حقیر نه جانیں، بلکہ اس کے لئے بھی ہدایت کی دعا کریں!
 

نیلم

محفلین
"کون کہتا ہے، انسان نےاس جدید دور میں میزائل، بم اور ڈرون ایجاد کر کے تباہی پھیلائی ہے- جتنا گہرا گھاؤ انسان کی زبان کسی انسان کے دل میں لگا سکتی ہے، اس کی کاٹ اور زخم کا مقابلہ، یہ نئے دور کے ہتھیار کسی صورت نہیں کر سکتے. کبھی کبھی میں سوچتا کہ ایٹم بم کے موجد کو شاید زبان کے زہر کا ٹھیک طرح سے ادراک نہیں ہوگا، ورنہ اسے دنیا برباد کرنے کے لئے اتنی محنت نہ کرنا پڑتی-"

پری زاد از ہاشم ندیم
 

نیلم

محفلین
مرد عورت سے ہمہ وقت محبت نہیں کر سکتا ۔ وقفے وقفے کے بعد ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اپنی فرصت کے مطابق ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اپنی دہاڑی کے تحت وہ عورت کی طرف متوجہ ہوتا ہے ۔ لیکن عورت سارا وقت توجہ چاہتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہر وقت محبت چاہتی ہے ۔ یہ بیل پریم جل کے بغیر سوکھنے لگتی ہے اور سنولا کر رہ جاتی ہے ۔

اشفاق احمد من چلے کا سودا صفحہ 166
 

نیلم

محفلین
ہم انسان کس قدر بھولے اور نازک ہوتے ہیں۔۔ کتنی جلدی رشتوں کے کومل دھاگے اپنی روح کے ریشوں سے جوڑ لیتے ہیں۔

شاید ہم اسی لیے پل پل توٹتے اور جڑتے رہتے ہیں۔۔

اللہ نے ہمارے اندر احساس نام کا یہ جو جذبہ رکھا ہے یہ ہمیں کسی کروٹ چین نہیں لینے دیتا، اک آس ٹوٹتی ہے تو دوسری جنم لے لیتی ہے۔

ہاشم ندیم کے ناول " عبداللہ " سے اقتباس
 

نیلم

محفلین
ننانوے بار درست کام کر لے اور محض ایک بار غلط
لوگ تیرے ننانوے درست کام بھول کر تیرا ایک غلط کام پکڑ لیں گے
اسی کو بشر کہتے ہیں۔
ننانوے بار غلط کام کر لے اور محض ایک بار مغفرت مانگ لے
اللہ تیرے ننانوے غلط بھول کر تیرا ایک ٹھیک کام قبول کر لیں گے
اسی کو میرا رب کہتے ہیں۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
جب آپ عروج پر ہوتے ہیں تو آپ کے دوستوں کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کون ہیں اور جب آپ زوال پر ہوتے ہیں تو آپ کو پتا چلتا ہے کہ دوست کون ہیں۔
 

عمراعظم

محفلین
تعلیم زندگی میں پیش آنے والی ’مہمّوں کا سامنا کرنے کی اہلیت کا نام ہے۔ تعلیم کا بڑا مقصد صرف علم حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ عمل کی قوت کو بیدار کرنا ہے۔
 

عمراعظم

محفلین
ہر نادان اپنی غلطی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے اور بہت سے نادان ایسا کرتے بھی ہیں، لیکن جو شخص اپنی غلطی کو تسلیم کر لیتا ہے وہ غیر معمولی قابلیت کا مالک اور عام لوگوں سے بلند شخص ہوتا ہے۔ایسا کرنے سے ’اس میں شرافت اور عظمت کے خواص پیدا ہوتے ہیں۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
زندگی کو ضرورت میں رکھو خواہشات کی طرف نہ لے جاؤ ضرورت فقیروں کی بھی پوری ہوتی ہے اور خواہشات بادشاہوں کی بھی رہ جاتی ہیں۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ
 
Top