مبارکباد امین بھیا کے گھر آیا ایک پالا سا گڈا

شمشاد

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو امین بھائی۔

ماشاء اللہ

گھر میں تو خوب رونق ہو گئی ہو گی۔ جیتا جاگتا ننھا مُنا سب کی آنکھوں کا تارا۔
 

میر انیس

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو امین یہ تو بہت ہی زیادہ خوشی کی خبر ہے۔ اللہ نومولود کو نیک و صالح بنائے ۔ صحت دے عزت دے اور تمہارے آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ اب تو تم اسکو دیکھ دیکھ کر جیا کرو گے ۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت بہت مبارکباد مہ جبین آنٹی اور محمد امین ۔ اتنی اچھی خبر ملی صبح صبح۔ :)
آپ سب اور ہمارے بھتیجے کی بہترین ، طویل اور خوشیوں بھری زندگی کے لیے بہت ساری دعائیں۔ ثمَ آمین
امین اب تو آپ کو میرے دورے کا مکمل انتظام کرنا ہی پڑے گا۔ میں نے مبارکباد دینے بھی تو آنا ہو گا۔
 

محمد امین

لائبریرین
1554636_748833825156515_4534045976168304794_n.jpg


امین بھائی آپ کو میری اور محمد مبین کی طرف سے بہت بہت مبارک باد ہو۔
اللہ اسے اور تمام امت مسلمہ کی اولاد اور ان کی اولاد کو اسلام پر عمل کرنے والا اور اپنا اطاعت گزار بنائے آمین۔

ماشاء اللہ۔ داڑھی آ جائے تو بالکل اپنے ابا پر گیا ہے :)

سوال یہ ہے کہ یہ تصویر کس بچے کی ہے؟ اور نوشاب بھائی یہ محمد مبین کون ہیں؟
 

محمد امین

لائبریرین
السلام علیکم

مجهے اتنییی ی ڈهیر ساری خوشی ہو رہی ہے یہ بتاتے ہوئے کہ امین بهیا بهی بابا بن گئے... ہاں جی اک پالا سا گڈا سا بےبی آیا ہے ان کے گهر....

اللہ اس کو لمبی عمر عطا کرے .. نیک بنائے اور والدین کا فرمانبردار بنائے آمین

آنی آپ کو بهی ڈهیروں مبارک

بہت شکریہ مقدس :) باقی تمام لوگوں کی نیک تمناؤں پر بھی مشکور ہوں۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
بہت بہت مبارکباد مہ جبین آنٹی اور محمد امین ۔ اتنی اچھی خبر ملی صبح صبح۔ :)
آپ سب اور ہمارے بھتیجے کی بہترین ، طویل اور خوشیوں بھری زندگی کے لیے بہت ساری دعائیں۔ ثمَ آمین
امین اب تو آپ کو میرے دورے کا مکمل انتظام کرنا ہی پڑے گا۔ میں نے مبارکباد دینے بھی تو آنا ہو گا۔

آپ کے دورے کے لیے انتظامات مکمل ہیں۔۔۔ نائن زیرو سے متصل جناح گراؤنڈ میں استقبالیہ دیا جائے گا آپ کے اعزاز میں۔ اگر تو الطاف بھائی کو پاسپورٹ مل گیا تو امیدِ قوی ہے کہ وہ بھی شرکت فرمائیں گے۔۔۔
 
Top