مبارکباد امین بھیا کے گھر آیا ایک پالا سا گڈا

عمراعظم

محفلین
دلی مبارک باد قبول فرمائیں۔۔ امین صاحب۔۔۔ اللہ نو مولود کو بہترین صحت کے ساتھ ہمیشہ خوش رکھے،نیک و صالح اور بزرگوں اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے رکھے۔آمین
مہ جبین بہن ،آپکی بیگم اور دیگر اہلِ خانہ کو بھی بہت بہت مبارک ہو۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
آپ کے دورے کے لیے انتظامات مکمل ہیں۔۔۔ نائن زیرو سے متصل جناح گراؤنڈ میں استقبالیہ دیا جائے گا آپ کے اعزاز میں۔ اگر تو الطاف بھائی کو پاسپورٹ مل گیا تو امیدِ قوی ہے کہ وہ بھی شرکت فرمائیں گے۔۔۔
یہ ہوئی نا بات۔ میرا خیال ہے کہ اب میں پیکنگ شروع کر دوں۔ ویسے کوئی خطرے والی بات تو نہیں نا۔ ورنہ سیفٹی جیکٹ بھی رکھنی ہو گی سامان میں۔ اور اب تو الطا ف بھائی کے پاسپورٹ کا بھی بندوبست کرنا ہو گا مجھے۔ ان سے ملاقات میں ذرا لندن اور ملکہ برطانیہ کا حال احوال بھی معلوم ہو جائے گا۔
اچھا یہ بتائیں کہ ہمارے بھتیجے کا نام کیا رکھا ہے؟
 

فرحت کیانی

لائبریرین
یہ پوسٹ تو میں نے ابھی دیکھی۔
بہت پیارا نام ہے۔ اللہ تعالیٰ سے حمزہ کی درازی عمر، صحت، خوشیوں اور کامیابیوں کے لیے بہت ساری دعائیں۔ آمین

سیدہ شگفتہ کے بھتیجے کا نام بھی حمزہ ہے۔ اور جب شگفتہ انہیں اردو حروفِ تہجی پڑھاتی تھیں اور 'ل م ن و ہ "ء" پر پہنچتی تھیں تو حمزہ صاحب کچھ ایسے پڑھتے تھے۔
'ل م ن و ہ "شگفتہ" :openmouthed:۔
 

جاسمن

لائبریرین
محمد حمزہ امین کو اللہ اچھی صحت اور ایمان کے ساتھ لمبی عُمر والا بنائے۔اللہ کرے وہ اللہ کا اچھا بندہ، پیارے نبی ﷺ کا پیارا اُمتی اور اپنے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنے۔آمین!
 

محمد امین

لائبریرین
یہ ہوئی نا بات۔ میرا خیال ہے کہ اب میں پیکنگ شروع کر دوں۔ ویسے کوئی خطرے والی بات تو نہیں نا۔ ورنہ سیفٹی جیکٹ بھی رکھنی ہو گی سامان میں۔ اور اب تو الطا ف بھائی کے پاسپورٹ کا بھی بندوبست کرنا ہو گا مجھے۔ ان سے ملاقات میں ذرا لندن اور ملکہ برطانیہ کا حال احوال بھی معلوم ہو جائے گا۔
اچھا یہ بتائیں کہ ہمارے بھتیجے کا نام کیا رکھا ہے؟

ہاہاہا۔۔۔ سیفٹی جیکٹ کیوں جی، ہم آپ کو سمندر میں تھوڑی دعوت دے رہے۔۔۔
 
Top