الیکشن 2025: یاز بمقابلہ عرفان۔۔۔دور اندیش کون؟

دور اندیش کون ہے؟

  • یاز

  • عرفان سعید


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

یاز

محفلین
تو شاہیں ہے بسیرا کر کتابوں پر
کتاب کھول کے بیٹھا تو عقل پرواز کر گئی،
شاہین اُڑ تو گیا، پر سبق یاد کر نہ سکا!

شاہین کی اُڑان میں بس ہواؤں کا کھیل ہے،
کتاب پڑھ لو، یہاں دماغ کی میل ہے!

شاہین ہو کے کیا ملے، بادلوں میں پھِر لیا،
کتاب پڑھ کے بندہ، وقت سے آگے نکل گیا!
 
construction-worker-with-a-pencil-behind-his-ear.jpg
میرا چھوٹا بھائی سول انجینئیر ہے اور وہ تقریبا ہر وقت ایسی کیپ میں ہوتا ہے۔ ان کے حفاظتی بوٹ بھی کچھ مختلف سے ہوتے ہیں۔
یاز صاحب آپ بھی پہنتے ہیں یہ یا الیکٹریکل انجینئرز کے لیے مختلف حفاظتی چیزیں ہوتی ہیں؟
میرے اور عرفان صاحب کے PPE تو تقریبا same ہی ہوتے ہیں ویسے!
 
شاہین اُڑتا ہے فضاؤں میں مگر یاد رکھو،
کتابوں کے پر ہیں، یہ بھی تو کمال ہے!

وہ ڈوب جاتا ہے بادل کی گہرائی میں،
ہم ڈوبتے ہیں علم کے بحرِ زلال میں!

شاہین کھاتا ہے شکار اپنا، ہاں مگر،
کتابیں کھاتی ہیں ہمارا سارا غم!

پرواز اس کی بھی خوب ہے پر اے دوستو،
کتاب پڑھ لو، یہ بھی ایک "پرافٹ" ہے!
یہ جس نے لکھا ہے وہ فورا سے حاضر ہووووووو!
 

سیما علی

لائبریرین
درجہ بندی تو میں نے معلوماتی کی دے دی ہے پر وچلی گل اے سمجھ مینوں ککھ نہیں آئی۔
ماسا کوئی سلیس کر دیں، مہربانی ہو گی۔
شاعر فرما رہے ہیں کہ پہلے زمانے میں انسان کی قدر اس کے علم، محبت اور دل سے کی جاتی تھی،
جبکہ آج کل انسان کی اہمیت اس کے پیسے، جائیداد اور
کاروبار سے جانی مانی ہے
قیوم بھیا تسی سیانے بندے ہو
😊😊😊😊😊😊😊
 

یاز

محفلین
میرا چھوٹا بھائی سول انجینئیر ہے اور وہ تقریبا ہر وقت ایسی کیپ میں ہوتا ہے۔ ان کے حفاظتی بوٹ بھی کچھ مختلف سے ہوتے ہیں۔
یاز صاحب آپ بھی پہنتے ہیں یہ یا الیکٹریکل انجینئرز کے لیے مختلف حفاظتی چیزیں ہوتی ہیں؟
میرے اور عرفان صاحب کے PPE تو تقریبا same ہی ہوتے ہیں ویسے!
پی پی ایز ہر جگہ کے مختلف ہوتے ہیں۔ ایسے ہارڈ ہیٹ عموماً تعمیراتی عمل کے دوران پہنی جاتی ہیں۔ الیکٹریکل یا الیکٹرانکس میں جگہ کے حساب سے پی پی ایز ہوتی ہیں۔ کچھ جگہ پہ انسولیشن میٹ, گراؤنڈنگ وائر اور اینٹی سٹیٹک ڈسچارج ہینڈل یا رسٹ بینڈ درکار ہوتے ہیں۔
ہائی وولٹیج والی جگہوں پہ انسولیشن والے دستانے ، ربڑ شوز اور کامن سینس درکار ہوتی ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
کچھ جگہ پہ انسولیشن میٹ, گراؤنڈنگ وائر اور اینٹی سٹیٹک ڈسچارج ہینڈل یا رسٹ بینڈ درکار ہوتے ہیں۔
ہائی وولٹیج والی جگہوں پہ انسولیشن والے دستانے ، ربڑ شوز اور کامن سینس درکار ہوتی ہے
بہت شکریہ معلومات فراہم کرنے کا
 
جو ہے سب کو پسند 📚
میری مٹھی میں بند
ناز پان مصالحہ ناز پان مصالحہ
آپی کو اور باقی سینیئر لوگوں کو تو پتا ہوگا لیکن نئے لوگوں کے لیے عرض ہے کہ پرانے وقتوں کے پی ٹی وی پر یہ کمرشل چلتا تھا۔ اداکار بابر( موجودہ نہیں بلکہ پراناکے پی کے والا )اور اداکارہ عارفہ صدیقی پر فلمایا ہوا۔
کسی نے فیس بک پر یہ کمرشل لگایاہوا ہےاگر دیکھنا ہو تو:
پی ٹی وی کمرشل
 

عرفان سعید

محفلین
ووٹروں کے رویے سے عیاں ہو رہا ہے کہ وہ جلد بازی میں کیے گئے فیصلوں پر پچھتا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ ووٹروں کو ایک نظرِ ثانی کا موقع دے کر ہماری کلین سویپ کی راہ ہموار کرے!
 
آخری تدوین:
ووٹروں کے رویے سے عیاں ہو رہا ہے کہ وہ جلد بازی میں کے گئے فیصلوں پر پچھتا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ ووٹروں کو ایک نظرِ ثانی کا موقع دے کر ہماری کلین سویپ کی راہ ہموار کرے!
یاد رکھیے ووٹنگ دور اندیشی کے مدعے کو لیکر ہو رہی ہے۔ نظر ثانی کی عرضداشت انتخابی مہم کا بیڑہ ڈبو سکتی ہے۔
 
Top