مریم افتخار
محفلین
میٹنگ روم میں برادرم یاز کی آئی ڈی پر نگاہ پڑتے ہی مابدولت پر چشم ما روشن ۔۔۔ دل ما شاد والی کیفیت طاری ہوگئی ، تاہم ساعت قلیل میں مثل آہوئے برق رفتار ، برادرم یاز چشم زدن میں نگاہوں سے اوجھل ہوگئے !
یہ کیا ماجرا تھا یاز ۔۔۔؟
ہم ہیں مُشتاق اور وہ بیزار
یا الہٰی یہ ماجرا کیا ہے![]()
ابھی تک قابل تشفی جواب ملا تو نہیں، کیوں بھائی محمد امین صدیق ؟ ملول تو ہوئے مگر ملول ہونے میں عافیت کیوں جانی!!! 😂حضورِ پرنور کی چشمِ دور اندیش کی بصیرت و بصارت کی بابت قصے تو زبانِ زدِ عام تو تھے ہی، لیکن آج تو ان کی عملی تمثیل ملاحظہ کرنے سے بہرہ ور ہوئے کہ ایک برقی نشستند و گفتند کی مجلس میں ہمارا ایک ثانیے کے لئے آنا بھی مابدولت کی نگاہِ تیز رو سے نہ بچ سکا۔ نیز خاکسار اپنی یک ثانوی شراکت پہ حضور کی طبع کی آزدرگی و افسردگی پہ ملول وغیرہ ہے۔