الیکشن 2025: یاز بمقابلہ عرفان۔۔۔دور اندیش کون؟

دور اندیش کون ہے؟

  • یاز

  • عرفان سعید

نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔
بار بار سیما جی سیماجی کی رٹ اسی لیے تھی کہ دل خود کا مچل رہا تھا الیکشن پر کھڑے ہونے کے لیے!
:)
سیما علی صاحبہ دیکھ سکتی ہیں کہ کس طرح انہیں الیکشن کے سہانے خواب دکھا کر سائیڈ لائن کر دیا گیا ہے!
:)
ہم نے ان کو کھڑا کیا ہے۔۔۔ورنہ آپ سیما آپا کے حق میں بیٹھ رہے تھے اور یہ آپ کے حق کے باعث کھڑے نہیں ہو رہے تھے۔ لیکن ایسے کیسے چلے گا بھئی الیکشن!
آپا کے لیے کوئی اورمدمقابل امیدوار ڈھونڈنے کا سوچا ہے میں نے جو آپا کے ہم پلہ شفقت وغیرہ تو رکھیں۔ 😆
ہمارا انتخابی نشان
شاہین

news-1538219730-3268.jpg
اس مراسلے پر ہمارے فاضل مدِ مقابل یاز کی ریٹنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنا ووٹ بھی ہمیں دیں گے!
:)
یہاں ہمارے محترم مدِ مقابل نے متفق کی ریٹنگ دے کر ہمارے عزم اور حوصلے کو کسی خوش فہمی میں مبتلا کر کے مانند کرنا چاہا ہے۔
لیکن میرے عزیزو ، ان شائستہ اور تہذیب کے لبادے میں ملبوس خوش نما باتوں میں نہیں آنا!
ہمیں آخری دم تک میدان سجائے رکھنا ہے۔ تم شاہینوں کو دور اندیشی کی پروازوں سے کتابی باتیں نہیں روک سکتیں،ہرگز نہیں روک سکتیں، تمہاری منزل آسمان کی بلندیاں ہیں، نگاہیں نیچے نہ ہونے پائیں!
میں معتدل چل رہی تھی لیکن یاز صاحب کی یہ اصول پسندیاں۔۔۔ہائے ہائے!
مجھے یقین ہو چلا ہے کہ انہوں نے اپنا ووٹ آپ کو ہی ڈالنا ہے اور پس پردہ بھی لوگوں کو آپ کو ووٹ دینے پہ قائل کرتے میں نے دیکھا ہے۔ اب مجھے لگتا ہے مجھے خود ہی ڈاہڈا بننا پڑے گا ان کے لیے ووٹ نکلوانے!!! ایسے تھوڑی ہوتا ہے الیکشن بھئی۔ ووٹرز سارے میرے سامنے اپنی مانگیں رکھیں اور دیکھتے ہیں یہ اپنے واحد ووٹ کے علاوہ کسی اور ووٹ کا بال بھی بیکا کیسے کرتے ہیں!!!:rolleyes:
 
ظفری

لائبریرین
جس طرح امریکہ میں صدارتی امیدواروں کو موضوع دیدیا جاتا ہے ۔ پھر وہ اس پر بحث کرتے ہیں ۔ بلکل اسی طرح یہاں بھی ، امیدواروں کو دوراندیش کون پر اپنی رائے دینی پڑے گی ۔ اور جس کا استدلال قوی ہوگا ۔ ووٹر اس کو ووٹ دیدے گا ۔ کیوں کیا خیال ہے ۔ ؟
 
یاز

محفلین

جی بالکل۔ پہلا موضوع ہونا چاہئے، صبح کی سیر
 
ظفری

لائبریرین
جی بالکل۔ پہلا موضوع ہونا چاہئے، صبح کی سیر
نہیں بھائی ۔۔۔ صبح صبح اتنی دور بھی نکلنے کو نہیں کہا ۔ موضوع ہے کہ ( دوراندیش کون ؟ ) بس اس پر اپنی آراء پیش کریں ۔ جو قائل کرلے گا ۔ ووٹ اسی کا ۔ کیونکہ بریانی اور قیمہ نان کھا کھا کر برا حال ہوگیا ہے ۔ محفل کے جاتے جاتے ایک اصولی الیکشن کروا لیا جائے ۔ کیوں ؟
 
مجھے لگتا ہے کہ اب دونوں امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوئی ۔ :D
 
Top