الیکشن 2025: یاز بمقابلہ عرفان۔۔۔دور اندیش کون؟

دور اندیش کون ہے؟

  • یاز

  • عرفان سعید


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔
یہ ہوئی نہ بات
آخر میں میرے نارڈک ہمسایوں کو ہی میرا خیال آیا
:)
حلقے میں کم از کم پچھلے ایک سال میں ہوئی تمام فوتگیوں کا پتا کریں اور فاتحہ خوانی کا شیڈول جاری کریں۔ مزید تمام شادی ہالوں پر بندے دوڑائیں اور اگلے سات دنوں میں ہونے والی ساری شادیوں کی تفصیل جان کر کروفر کے ساتھ پنج منٹی حاضری کو یقینی بنائیں۔
 

اے خان

محفلین
حلقے میں کم از کم پچھلے ایک سال میں ہوئی تمام فوتگیوں کا پتا کریں اور فاتحہ خوانی کا شیڈول جاری کریں۔ مزید تمام شادی ہالوں پر بندے دوڑائیں اور اگلے سات دنوں میں ہونے والی ساری شادیوں کی تفصیل جان کر کروفر کے ساتھ پنج منٹی حاضری کو یقینی بنائیں۔
ای ہے سیاستدانوں والے کام
یاز عرفان سعید سیکھیں
 

عرفان سعید

محفلین
واہ زبردست۔۔۔ اس الیکشن میں دور اندیشی بانٹی جا رہی ہے حلوے اور بریانی کی جگہ۔
فکر نہ کریں۔ یہ دیگیں تیار کروا رہا ہوں
شاہینی کڑاہی
دوراندیشی دم پلاؤ

پرواز پائے
نگاہِ بلند نہاری
چٹانی بریانیِ
عقابی تکہ بوٹی
دور نگاہی قورمہ

فکر ِفردا فلافل
بلند پرواز برگر (شاہینی چٹنی کے ساتھ)
شاہین شارپ سوپ
 
ہمارا انتخابی نشان
شاہین

news-1538219730-3268.jpg
میں چنگا بھلا تہانوں ووٹ کرن لگا سی۔
 

یاز

محفلین
السلام علیکم میرے عزیز ہم محفلو۔
بہت خوب۔ یہاں تو بھرپور الیکشن نشریات جاری ہیں۔ امید ہے کہ بریانی کی دیگ بھی جلد کھل جائے گی۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ہم الیکشن سیل والوں کی دور اندیشی کے قائل ہو گئے ہیں، اور یہ فرض کر رہے ہیں کہ کم از کم 5 جولائی تک محفل کہیں نہیں جا رہی۔ :)

تاہم اس کے ساتھ نتھی المیہ یہ بھی ہے کہ ہماری دور اندیشی ایک ہفتے سے زیادہ کی مسافت نہیں طے کر سکتی۔ :thinking:
 

عرفان سعید

محفلین
اس مراسلے پر ہمارے فاضل مدِ مقابل یاز کی ریٹنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنا ووٹ بھی ہمیں دیں گے!
:)
یہاں ہمارے محترم مدِ مقابل نے متفق کی ریٹنگ دے کر ہمارے عزم اور حوصلے کو کسی خوش فہمی میں مبتلا کر کے مانند کرنا چاہا ہے۔
لیکن میرے عزیزو ، ان شائستہ اور تہذیب کے لبادے میں ملبوس خوش نما باتوں میں نہیں آنا!
ہمیں آخری دم تک میدان سجائے رکھنا ہے۔ تم شاہینوں کو دور اندیشی کی پروازوں سے کتابی باتیں نہیں روک سکتیں،ہرگز نہیں روک سکتیں، تمہاری منزل آسمان کی بلندیاں ہیں، نگاہیں نیچے نہ ہونے پائیں!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سنو سنو
کتاب ایک خزانے کی مانند ہے جس میں سب محفوظ ہو جاتا ہے اور الفاظ کے اس خزانے سے ہم کسی بھی وقت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
کتاب انسان کے وقت کو نہ صرف ضائع ہونے سے بچاتی ہے؛ بلکہ انسان کی غم خوار ومددگار بھی ہے۔
انسانی ضمیر کو روشنی بھی بخشتی ہے
علم وآگہی کا بہترین زینہ ہوتی ہے کتاب
تنہائی کی جاں گسل طوالت کی بہترین رفیق بھی ہے
زندگی کی نا ہموار راہوں میں ہم سفر بھی ہے
اور
اضطراب وبے چینی کی معالج بھی ہے
مگر اڑاتی صرف خیالوں میں ہے۔
بس یہیں سوچنا پڑتا ہے شاہین کے بارے ، اس کی اونچی اڑان کے بارے، پہاڑوں پر بسیرا کرنے کا حوصلہ دینے کے بارے۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
فکر نہ کریں۔ یہ دیگیں تیار کروا رہا ہوں
شاہینی کڑاہی
دوراندیشی دم پلاؤ

پرواز پائے
نگاہِ بلند نہاری
چٹانی بریانیِ
عقابی تکہ بوٹی
دور نگاہی قورمہ

فکر ِفردا فلافل
بلند پرواز برگر (شاہینی چٹنی کے ساتھ)
شاہین شارپ سوپ
بس ایک چیز بھولے آپ عرفان بھیا۔۔۔ ہاضمے کی گولیاں ۔ یا ووٹر اپنی گولیاں اپنے ساتھ لے کر آئیں۔
 

ظفری

لائبریرین
بریکینگ نیوز

ہمارے نمائندے کے مطابق اُردو محفل پر ایک بار پھر الیکشن شروع ہوچکے ہیں ۔ مقابلہ بڑے ہی زورو شور سے جاری ہے ۔ کئی ووٹرز اپنے حق رائے “دری“ استعمال کر چکے ہیں مگر ابھی تک وہیں دری پر بیھٹے ہوئے ہیں کہ دال کب بٹتی ہے ۔ جوتوں کے ڈر سے سب چپل پہن کر آئے ہیں کہ دال کہیں محاورۃ کے بجائے حقیقتاً نہ بٹنا شروع ہو جائے ۔
ایک ووٹر نے ایک امیدوار سے بریانی کا مطالبہ بھی کر ڈالا ہے اور اُمیدوار نے بھی اُس کو بریانی کھلانے کا وعدہ کیا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ اس ووٹر نے پہلی بار بریانی کا لفظ اڈیالہ جیل میں سُنا تھا ۔
ایک اُمیدوار کو اس بات کا غم تھا کہ اگر یہ الیکشن اگر کچھ عرصے بعد ہوتا تو وہ اپنےگھر کے ووٹوں سے ہی جیت جاتا ۔۔۔ مگر کچھ منصوبہ بندیوں نے اس منصوبے کو پائے تکمیل تک پہنچنے سے روک دیا ۔
الیکشن کمیشن نے دھندلی کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے ۔۔۔ ووٹرز سے کہا ہے کہ وہ چار دفعہ سے زیادہ ووٹ نہیں ڈال سکتے ۔ جس پر ووٹرز نے اعتراض کرتے ہوئے باہر سے ووٹرز لا کر اپنے اپنے اُمیدوارن کو جتانے کا عندیہ دے دیا ہے ۔
اب تک کوئی ووٹ کاسٹ نہیں کیا جاسکا ہے۔ ہمارے نمائندے کے مطابق اس کی وجہ بریانی کی آمد میں تاخیر بتائی جاتی ہے۔
ایک اُمیدوار نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ اُن کے مخالف اُمیدوار کا ایک ووٹر اُن سے آ ملا ہے اور اپنے چاروں ووٹ اُن کے حوالے کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے ۔ ہمارے نمائندے کے مطابق ایلکشن کمیشن نے اس پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ناظمین سے گذارش کی ہے کہ لوٹوں کی آمدورفت پر پابندی لگائی جائے ۔اگر وہ لوٹے بےپیندے ہیں تو انہیں حلقے میں ہی داخل نہ ہونے دیا جائے ۔
اُدھر دوسرے اُمیدوار ہاتھ میں جھاڑو لیئے اپنے اُس بے پیندے کے ووٹر کو ڈھونڈ رہے ہیں جس نے اُن سے وعدہ کر کے دوسری پارٹی میں شمولیت اخیتار کر لی ہے ۔ اُن کا کہنا تھا وہ ووٹ جسے بھی دے مگر پہلے میرا پھٹا ہوا پانچ کا نوٹ واپس کرے جوانہوں نے اپنے ووٹر کو کے - ٹو کے سگریٹ کا پیکٹ لانے کے لیئے دیا تھا۔
جیسے جیسے الیکشن عروج پا رہا ہے ۔ ویسے ویسے لوٹوں کا قبلہ اپنے اندورنی دباؤ کے باعث اپنی سمت کا تعین کرنے میں دشواری کا سامنا کر رہا ہے ۔ کیونکہ پنڈی کا طاقتور حلقہ اپنے پڑوسی کیساتھ ہیں ۔ جبکہ یورپی یونین نے بھی ملک خدادداد کو گرے لسٹ میں رکھنے کا عندیہ دیدیا ہے اگر ان کو امیدوار کو کامیابی نہیں ملتی تو ۔ :notworthy:
 
Top