الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

ذہین کون ہے؟

  • مریم افتخار

  • محب علوی


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

اربش علی

محفلین
طعنہ تو ہمارے لئے ہوتا۔ اب ذہین کو ذہین کہنا تو طعنہ نہ ہوا نا۔
اگر آپ نے ساٹھ سال بے دماغی کا پرچار کیا ہے تو تیس سال تو ہم نے بھی کیا ہو گا۔ بھلا اس چلو بھر سے فرق پر خود کے لیے ایسا اعلیٰ لقب مختص کرنا کہ جس پر ہرشخص ناز کرے، اور ہمیں ذہانت کی ٹوکری میں ڈال دینا کہاں کا انصاف ہے!
 

زیک

ایکاروس
سب سے پہلے تو میں تصحیح کر دوں کہ میں کوئی بھی الیکشن نہیں ہارا۔ :)
دونوں الیکشن متنازع ہوئے اور ووٹنگ روک کر دھاگے مقفل ہوئے۔ اس وقت ووٹٹنگ کے اعداد و شمار غلط ہیں۔ اس کی تصدیق اس وقت کے اراکین کر سکتے ہیں۔
ماورا سے جیتنا کافی مشکل تھا اس وقت کیونکہ وہ کافی متحرک اور ہردلعزیز تھی اور اراکین کو خوش آمدید کہنے اور محفل سے روشناس کروانے کی وجہ سے بھی ایک سخت حریف تھی۔

تو اس وقت زیادہ ووٹ کس کو پڑے تھے؟ آپ ہی کچھ بتائیں تاکہ ہم بزرگوں سے تصدیق کروائیں!!!

اب جب نتائج پر دھند پڑی ہے تو میں کون ہوتا ہوں اسے ہٹانے والا۔
جو معاملہ تقدیر نے نہیں کھولا اسے بندہ عاجز کیسے افشاں کرے!
اس میں شک نہیں کہ پرانی ووٹنگ کے تمام نتائج اب غلط نظر آتے ہیں۔ یہ بھی درست ہے کہ مارشل لا کی وجہ سے ووٹنگ مکمل نہ ہو سکی تھی۔ لیکن آف کورس محب ہر بار ہار ہی رہے تھے شاید اسی لئے فوج کو دعوت دی
 
چلیں جی۔ قصہ ہی ختم کر دیا۔
اب توجہ کہیں اور کرنی پڑے گی۔
خواتین و حضرات!
جو میں کہہ رہی ہوں، غور سے سنیے گا اور دل تھام کے بیٹھیے گا!!!

ہمارے حریف پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوتے ہیں، پہلے کہتے ہیں ذہین کون؟ پھر کہتے ہیں انتخابی نشان کیا؟ اور اس کے بعد اپنے دو ووٹروں کو جو ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں مخالفین کو ووٹ کاسٹ نہ کرنے کی بار بار ہدایت کرتے ہیں۔۔۔۔ آپ سب کو اسی سے اندازہ ہو جائے گا کہ مریم بمقابلہ محب میں اصل ذہین اصل میں ہے کون!!!!!!!!!!!!
مجھے اپنے ووٹرز کی پل پل کی رپورٹ ہے اور ان کے ووٹرز کی بھی اور صبح سے دیگوں میں چمچ چلا چلا کر میری بانہہ دکھ گئی ہے، اور ووٹر دیکھنا کون سا کام ہے؟ یہ تو آپ سب پول پر کلک کر کے دیکھتے آئے ہیں۔۔۔۔تو یہ محب صاحب کیوں نہیں دیکھ پا رہے؟ کیا کسی نے سوچا؟ کیوں ہے یہ ذہن پہ زنگ؟ کیا کسی نے سوال اٹھایا؟؟؟؟؟؟!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ کیا الگ ہی کھڑاک چھیڑا ہوا ہے!
الیکشن محب بمقابلہ مریم ہے
نا کہ اربش اور گل یاسمیں کے بیچ میں :rolleyes:
کھڑاک نہیں راگ۔۔۔
اب صرف الیکشن الیکشن سن کر تو لوگ نہ آئیں گے۔
اور جب کھڑاک کی کھڑکھڑاہٹ سے آئیں گے تو اسی بہانے آپ کو ووٹ بھی دیتے جائیں گے۔ یہ سیاسی کھڑاک ہے۔
 
Top