الیکشن 2018 کی پیش گوئی کریں: کون کتنی نشستیں جیتے گا؟

عثمان

محفلین
ابھی بھی وجہ سامنے نہیں ہے؟؟؟؟

دیکھئے بھائی! اگر میرے سامنے جوسر بھی پڑا ہے، آم بھی کٹے پڑے ہیں، دودھ کا برتن بھی موجود ہے، چینی بھی موجود ہے اور گلاس وغیرہ بھی۔ نیز بجلی بھی آ رہی ہے اور بیک اپ میں جنریٹر بھی دکھائی دے رہا ہو تو اس بات پہ یقین کر لینے میں کیا تامل کہ میں آج ملک شیک پی کے رہوں گا۔
کس کا ملک شیک؟ سیب ، سٹرابری۔۔؟
 
A jabbar

محفلین
پی ٹی آئی ۔ 100
لبیک تحریک 15
پی ایم ایل ن 50
پی پی پی 35
آزاد 35
باقی پارٹیز 37
لگتا ایسے ہے کہ آزاد یا پی پی کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کی حکومت بن جائے ۔ اس صورت عمران اک کمزور وزیر اعظم ہوں گے ۔
اور وہی الیکٹیبلز جو مشہور لوٹے ہیں ان کی صورت ہی دکھا کرے گی ۔
بس دعا ہی ہے کہ اللہ کرے آنے والی حکومت کچھ پاک عوام کے لیئے اچھائی کا ذریعہ ثابت ہو ۔
بہت دعائیں
پی ٹی آئی کی سو نشتیں؟ نا ممکن، دیانتداری سے شفاف الیکشن کرائے گئے تو کبھی ایسا نہیں ہو سکتا۔ ن لیگ کا ووٹ بینک اپنی جگہ موجود ہے۔ انٹر نیٹ اور میڈیا کے اس دور میں کتنا چھپایا جا سکتا ہے۔ووٹرز کو روکنے کی کوشش، دھاندلی یا جھرلو کچھ بھی چھپایا نہیں جا سکے گا۔ بہتر ہوگا الیکشن کا سارا عمل صاف شفاف اور دیانتداری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
 
نایاب

لائبریرین
کبھی ایسا نہیں ہو سکتا
میرے محترم بھائی یہ جو مشہور عام لوٹے ہیں نا ۔ یہ کسی نہ کسی بنیاد پر اپنے حلقے پر ایسے قابض ہیں کہ ان کا ہارنا ناممکن ہوتا ہے ۔یہ جس جماعت میں ہوں اسی کا ووٹ بینک بنا دیتے ہیں ۔ اور کچھ تحریک انصاف کی اپنی ایسی سیٹس ہیں جو پکی ہیں ۔ سو ایسا لگتا ہےکہ کم از کم سو سیٹس تو لیجائے گی تحریک انصاف ۔ اور میرے بھائی جب ہم سب بحیثیت پاکستانی ہیں ہی کرپٹ اپنے مفاد کا سوچنے والے تو صاف شفاف دیانتداری کہاں سے آئے گی ۔ ہم سب ہی اپنی اپنی عصبیت کے غلام ہیں ۔
88 سے لیکر آج تک جتنے بھی الیکشنز دیکھے سب میں ہی جھرلو دھاندلی کا شور مچا ۔
بہت دعائیں
 
یاز

محفلین
ایک پیش گوئی یہ بھی آئی ہے۔ سوچا اس کو بھی شریک کرتے چلیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک کے وزیراعظم اور ظفراللہ جمالی پاکستان کے صدر ہوں گے، ایک مقامی اخبار نے غیر جانبدار حلقے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں 130 سے 150 سیٹیں حاصل کرے گی اور عمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم بنایا جائے گا جبکہ ظفراللہ جمالی پاکستان کے صدر ہوں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد میاں سومرو کو سپیکر قومی اسمبلی بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بھی تحریک انصاف کا ہو گا اور عمران خان اگست کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم
کا حلف اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ ملک میں صدارتی انتخابات اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ میر ظفراللہ جمالی کو ممنون حسین کے بعد صدر بنایا جائے گا۔
 
یاز

محفلین
ابھی تک کی پیشگوئیاں یہ رہیں۔ الیکشن کے بعد دیکھیں گے کہ کس کی پیشگوئی سب سے قریب تر رہی۔
ان سب کو پہلے مراسلے میں بھی شامل کر دیا ہے، تا کہ ڈھونڈنے میں سہولت رہے۔ مزید پیشگوئیاں آنے کی صورت میں پہلے مراسلے کو تدوین کر کے شامل کرتے رہیں گے۔

ابھی تک کی پیش گوئیاں

یاز کی پیشگوئی
فیصل عظیم فیصل کی پیشگوئی
محمد تابش صدیقی کی پیشگوئی
زیک کی پیشگوئی
عثمان کی پیشگوئی
نایاب کی پیشگوئی
 
ربیع م

یہ پہلے بول کی جانب سے دپیشین گوئی کی گئی تھی.
 
عثمان

محفلین
ابھی تک کی پیشگوئیاں یہ رہیں۔ الیکشن کے بعد دیکھیں گے کہ کس کی پیشگوئی سب سے قریب تر رہی۔
ان سب کو پہلے مراسلے میں بھی شامل کر دیا ہے، تا کہ ڈھونڈنے میں سہولت رہے۔ مزید پیشگوئیاں آنے کی صورت میں پہلے مراسلے کو تدوین کر کے شامل کرتے رہیں گے۔

ابھی تک کی پیش گوئیاں

یاز کی پیشگوئی
فیصل عظیم فیصل کی پیشگوئی
محمد تابش صدیقی کی پیشگوئی
زیک کی پیشگوئی
عثمان کی پیشگوئی
نایاب کی پیشگوئی

دوسری پیشن گوئی بھی اس کے ساتھ ہی تھی:
تحریک انصاف اور مذہبی جماعتیں مل کر حکومت بنائیں گے۔
 
فرقان احمد

محفلین
ہماری پیشگوئی یہ ہے کہ تحریک انصاف ستر سے اسی نشستیں لینے کی پوزیشن میں ہے۔ مسلم لیگ نون کی بھی لگ بھگ اتنی ہی نشستیں ہوں گی۔ پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد چالیس تک رہنے کا امکان ہے۔ متحدہ مجلس عمل کی نشستیں شاید پندرہ تک پہنچ جائیں۔

خلائی مخلوق نے زیادہ آنچ لگا دی تو تحریک انصاف کی نشستیں سو ہو جائیں گی۔ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کو چالیس چالیس نشستوں پر گزارا کرنا پڑے گا۔ تاہم، یہ پیشگوئی نہیں، محض ایک خدشہ ہے۔
 
یاز

محفلین
Top