الیکشن 2018 کی پیش گوئی کریں: کون کتنی نشستیں جیتے گا؟

زیک

مسافر
جیوکے مطابق تازہ صورتحال-
خبریں ہیں کہ شہباز شریف صاب پنجاب کی حکومت بنانے کے چکروں میں نہیں-

Screenshot_20180727_021352.png
یہ ایک رکن والی کونسی پارٹیاں ہیں؟
 
میری پیشگوئی کیا ہوئی؟ (مجھے لگ رہا تھا ن لیگ جیت جائے گی، لیکن بہت سی عوام نے چپکے سے بہت کچھ کر ڈالا اس بار!) مجھے یاد ہے پرسوں جب سوئی تو بالکل علم نہ تھا نتائج کا. صبح ساڑھے تین آنکھ بالکل نہیں کھل رہی تھی لیکن الارم بند کرنے کو جو ایک درز سی کھولی اس سے ویب سائٹ سرچ کی کہ کیا پوزیشن ہے اور جیسے ہی نظر پڑی پوری آنکھیں ایسے کھیل گئیں کہ بس!​
 
آخری تدوین:

عباس اعوان

محفلین
عوامی مسلم لیک

ملی مسلم لیگ تو دہشتگردوں کی ہے
غالباً مسلم لیگ (ق)، چوہدری بردران والی۔
ان کے ساتھ پی ٹی آئی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ تھی۔ چونکہ مجھے مکمل اندازہ نہ تھا کہ کتنی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے توقومی کی 3 سیٹوں کی پیش گوئی کی، انہوں نے 4 جیت لیں۔ :)
 
۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی 30 - 40
۔۔ پاکستان تحریک انصاف 70 - 80
۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن 80 - 90
۔۔ متحدہ مجلس عمل 15 - 20
۔۔ ایم کیو ایم پاکستان 7 - 8
۔۔ پاک سرزمین پارٹی 1 - 2
۔۔ عوامی نیشنل پارٹی 4 - 5
۔۔ تحریک لبیک 4 - 5 مگر سرپرائز کا امکان
باقی آزاد
جب ساری پیش گوئیاں دیکھی تھیں تو مجھے یہ قریب ترین لگ رہی تھی. تاہم جو جو پیش گوئیا‍ں اُس وقت دیوانے کی بڑ لگ رہی تھیں، اصل نتائج ان کے قریب تر رہے. کوئی بتائے گا اپنے سورسز وغیرہ؟ :sneaky:
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
غالباً مسلم لیگ (ق)، چوہدری بردران والی۔
ان کے ساتھ پی ٹی آئی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ تھی۔ چونکہ مجھے مکمل اندازہ نہ تھا کہ کتنی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے توقومی کی 3 سیٹوں کی پیش گوئی کی، انہوں نے 4 جیت لیں۔ :)
پی ایم ایل ق کا الگ سے ذکر ہے
 
زیک

مسافر
جب ساری پیش گوئیاں دیکھی تھیں تو مجھے یہ قریب ترین لگ رہی تھی. تاہم جو جو پیش گوئیا‍ں اُس وقت دیوانے کی بڑ لگ رہی تھیں، اصل نتائج ان کے قریب تر رہے. کوئی بتائے گا اپبے سورسز وغیرہ؟ :sneaky:
سادہ سی بات ہے۔ جس اسٹیبلشمنٹ نے اتنی تگ و دو کر کے نواز شریف کو ہٹایا وہ کیسے دوبارہ ن کی حکومت بننے دیتی۔ دوسرے ن کافی عرصے حکومت میں رہی ہے اور ووٹر fatigue ان کے خلاف کام کرنی تھی۔ آخری بات یہ کہ لگتا ہے نوے کی دہائی والا پاکستان بن رہا ہے۔ لہذا اسی طرح باریاں بھی لگیں گی۔
 
یاز

نتیجہ تو اظہر من الشمس یا نوشتۂ دیوار وغیرہ تھا۔ تھوڑا سا سسپنس بس اعداد کی حد تک ہی تھا۔

نوے کی دہائی یا باریاں لگنے والی بات بظاہر قرین قیاس نہیں لگ رہی۔ تاہم دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔
 
یاز

محفلین
یہ بھی خیال رہے کہ فی الوقت عمران خان کے بعد اسٹیبلشمنٹ کے پاس براہ راست ٹیک اوور کے علاوہ کوئی نئی آپشن نہیں ہے۔ یعنی آخری تیر بھی چل دیا ہے۔
کسی بھی ممکنہ محاذ آرائی کی صورت میں پھر نون لیگ سے ہی مراجعت کرنی پڑے گی۔ موجودہ نتائج اور حلقہ وار ووٹوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بالکل تھوڑی سی محنت کرنے سے انہی نتائج میں سے "ووٹ کو عزت دو" برآمد ہو سکتا ہے۔
 
نتیجہ تو اظہر من الشمس یا نوشتۂ دیوار وغیرہ تھا۔ تھوڑا سا سسپنس بس اعداد کی حد تک ہی تھا۔

نوے کی دہائی یا باریاں لگنے والی بات بظاہر قرین قیاس نہیں لگ رہی۔ تاہم دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔
میرے دفتر اور دیگر احباب میں موجود پی ٹی آئی کے ووٹر بظاہر تو یہ بات بڑے وثوق سے کہہ رہے ہیں، کہ اگر منشور پر عمل کی کوشش نہ ہوئی تو سب سے پہلے ہم آواز اٹھائیں گے۔
اگر ایسا ہوتا ہے، تو واقعی نئی شروعات ہیں۔
 
مجھے قوی امید ہے کہ منشور پہ عمل کی کوششیں بھی ہوں گی اور کافی حد تک عمل ہو بھی جائے گا۔
مسئلہ خارجہ پالیسی سے متعلقہ امور میں پیدا ہو سکتا ہے۔
 
عوامی مسلم لیک

ملی مسلم لیگ تو دہشتگردوں کی ہے
ملی مسلم لیگ ایک سیاسی جماعت ہے اور جہاد کشمیر پر انکا ایک موقف ہے۔ پراپیگنڈا سے متاثر ہو کر رائے بنانے اور فتوی لگانے سے وہ دہشت گرد ہو نہیں جایئں گے۔
 
زیک

مسافر
نوے کی دہائی یا باریاں لگنے والی بات بظاہر قرین قیاس نہیں لگ رہی۔ تاہم دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔

کسی بھی ممکنہ محاذ آرائی کی صورت میں پھر نون لیگ سے ہی مراجعت کرنی پڑے گی۔
ایک منٹ میں خیالات میں اتنی تبدیلی؟
 
زیک

مسافر
میرے دفتر اور دیگر احباب میں موجود پی ٹی آئی کے ووٹر بظاہر تو یہ بات بڑے وثوق سے کہہ رہے ہیں، کہ اگر منشور پر عمل کی کوشش نہ ہوئی تو سب سے پہلے ہم آواز اٹھائیں گے۔
اگر ایسا ہوتا ہے، تو واقعی نئی شروعات ہیں۔
ایسا نہیں ہو گا
 
Top