الیکشن 2018 کی پیش گوئی کریں: کون کتنی نشستیں جیتے گا؟

یاز

محفلین
اقتدار کا نشہ مست ضرور کرتا ہے صاحب! :)
"نشہ" کی بات تو خوب کی ہے ویسے۔
لیکن صاحبانِ نظر کے پاس ہر مسئلے کا حل موجود ہے۔
کچھ عرصہ پہلے تک ہم بھی اس "مضبوط وزیرِ اعظم" والی تھیوری پہ یقین کئے بیٹھے تھے۔ لیکن گماں ہے کہ یہ فقط غبارے میں ہوا بھرنے کو ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
جونیجو صاحب سے لے کر جمالی صاحب تک خود کو وزیراعظم سمجھنے لگ گئے تھے۔ محترم عمران احمد خان نیازی صاحب میں کس چیز کی کمی ہے؟ آئیوڈین کی؟ :)
جب وہ آئیں گے تو پھر آ جائیں گے۔ ممکن ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے گلے بھی پڑ جائیں۔ :)
یہ الگ بات کہ پھر یہاں کیا ہوا کرتا ہے ۔۔۔؟
 
یہی تو ہم بھی عرض کرنا چاہ رہے ہیں بھائی، کہ کیا کمزور اور کیا مضبوط!
تری سرکار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے۔۔ والا معاملہ ہے یہاں
 
زیک

مسافر
اور عمران خان کے مضبوط وزیراعظم ہونے کا شبہ آپ کو کیسے ہے؟

اقتدار کا نشہ مست ضرور کرتا ہے صاحب! :)

اس کا شبہ تو مجھے بھی ہے کہ دونوں جانب سے معاملات کی ہینڈلنگ میں مسائل رہیں گے۔
ٹرمپ اور ریپبلکن پارٹی دیکھ لیں
 
یہی تو ہم بھی عرض کرنا چاہ رہے ہیں بھائی، کہ کیا کمزور اور کیا مضبوط!
تری سرکار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے۔۔ والا معاملہ ہے یہاں
اور پھنے خانی دکھانے کے لیے بھی کم از کم سادہ اکثریت چاہیے ہوتی ہے، جو بادی النظر میں ملتی نظر نہیں آ رہی۔ جو وزیر اعظم بھی بنے گا، زنجیروں میں جکڑا ہو گا۔

لیکن عمران خان اپنے مزاج کے ساتھ ایسے چل پائے گا؟ یہ سوال بہرحال موجود ہے۔
 
ایک بات یہ محسوس ہو رہی ہے کہ 2013 کی نسبت ٹرن آؤٹ کافی کم رہے گا۔ جاری انتخابی مہمات میں بھی وہ سرگرمی نظر نہیں آ رہی جو 2013 میں تھی۔
الیکٹرانک میڈیا کی بات نہیں کر رہا۔ آن گراؤنڈ مہم کی بات کر رہا ہوں۔
کم از کم پنڈی، اسلام آباد میں تو ایسا ہی محسوس ہوا۔
 
اسلام آباد انتظامیہ تو کھل کر پی ٹی آئی کی کمپین چلا رہی ہے۔ اور مخالف امیدواران کی کمپین میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ بینرز اتارے جا رہے ہیں، کیمپس بند کیے جا رہے ہیں۔ گرفتار بھی کیا گیا افراد کو بینر لگاتے ہوئے۔
 
نایاب

لائبریرین
پی ٹی آئی ۔ 100
لبیک تحریک 15
پی ایم ایل ن 50
پی پی پی 35
آزاد 35
باقی پارٹیز 37
لگتا ایسے ہے کہ آزاد یا پی پی کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کی حکومت بن جائے ۔ اس صورت عمران اک کمزور وزیر اعظم ہوں گے ۔
اور وہی الیکٹیبلز جو مشہور لوٹے ہیں ان کی صورت ہی دکھا کرے گی ۔
بس دعا ہی ہے کہ اللہ کرے آنے والی حکومت کچھ پاک عوام کے لیئے اچھائی کا ذریعہ ثابت ہو ۔
بہت دعائیں
 
فرقان احمد

محفلین
اسلام آباد انتظامیہ تو کھل کر پی ٹی آئی کی کمپین چلا رہی ہے۔ اور مخالف امیدواران کی کمپین میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ بینرز اتارے جا رہے ہیں، کیمپس بند کیے جا رہے ہیں۔ گرفتار بھی کیا گیا افراد کو بینر لگاتے ہوئے۔
ان تمام تر پھرتیوں کے باوجود ہمیں خان صاحب کی پارٹی کی نشستوں کی تعداد ستر اسی سے اوپر نظر نہیں آتی ہے۔ ہمیں یوں بھی معلوم ہوتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ 'زیادہ آنچ' لگانے کا خطرہ شاید مول نہ لے! خان صاحب نے تیس نشستیں لے کر اسلام آباد جام کر دیا تھا، ستر اسی سے زیادہ نشستیں لے کر اسٹیبلشمنٹ کے گلے پڑ سکتے ہیں۔ کوئی مانے یا نہ مانے!
 
یاز

محفلین
ایک بات یہ محسوس ہو رہی ہے کہ 2013 کی نسبت ٹرن آؤٹ کافی کم رہے گا۔ جاری انتخابی مہمات میں بھی وہ سرگرمی نظر نہیں آ رہی جو 2013 میں تھی۔
اس بابت میرا بھی یہی خیال ہے۔ گزشتہ الیکشن میں ایسی موٹیویٹڈ نسل سامنے آئی تھی، جو اپنا پٹرول یا سی این جی لگا کر بھی ووٹ ڈالنے جانے کو تیار دکھائی دیتے تھے۔
اس دفعہ ایسا کم ہی دیکھنے میں آئے گا۔
 
یاز

محفلین
ایک خیال یہ بھی ہے کہ کسی بھی قسم کی پری پول رِگنگ یا جوڑ توڑ کے باوجود بھی الیکشن ڈے رِگنگ ممکن نہ ہو شاید۔ اگر ایسا ہوا تو لودھراں کی مانند کچھ حیران کن نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
 
نایاب

لائبریرین
ایک بات یہ محسوس ہو رہی ہے کہ 2013 کی نسبت ٹرن آؤٹ کافی کم رہے گا۔ جاری انتخابی مہمات میں بھی وہ سرگرمی نظر نہیں آ رہی جو 2013 میں تھی۔
الیکٹرانک میڈیا کی بات نہیں کر رہا۔ آن گراؤنڈ مہم کی بات کر رہا ہوں۔
کم از کم پنڈی، اسلام آباد میں تو ایسا ہی محسوس ہوا۔
زمینی صورت حال تو جیسی بھی ہو مگرآثار تو کچھ ایسے ہیں کہ پارٹیز جس صورت حال میں گھری ہوئی ہیں ۔ پوری کوشش کرتے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن لائیں گی اس لیئے ٹرن آوٹ خاصا بڑھے گا ۔ یا خلائی مخلوق بڑھا دے گی ۔
 
اس بابت میرا بھی یہی خیال ہے۔ گزشتہ الیکشن میں ایسی موٹیویٹڈ نسل سامنے آئی تھی، جو اپنا پٹرول یا سی این جی لگا کر بھی ووٹ ڈالنے جانے کو تیار دکھائی دیتے تھے۔
اس دفعہ ایسا کم ہی دیکھنے میں آئے گا۔
میرے دفتر کے وہ احباب جو 2013 میں دفتر بھی کمپین چلانے ہی آیا کرتے تھے، ان میں سے کسی کا بھی اب وہ جذبہ نہیں ہے۔ اور ان میں سے زیادہ تر تو خاموش بھی ہیں۔ اور ایک، دو ووٹ بھی ادھر ادھر ہو گیا ہے۔
ن والے البتہ اس بار کچھ جذباتی ضرور ہیں، مگر اندر سے ہار چکے ہیں۔
 
ربیع م

آج کا دن شاہدرہ اپنے دوست اسامہ کے پاس گزرا، اس نے پچھلی بار میرے بہت دفعہ منع کرنے کے باوجود پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا، ابھی دو ہفتوں سے میں اسے پوچھ رہا ہوں سنا کس کو دے رہا ہے ووٹ..
اور وہ کھسیانی سی ہنسی ہنس کر کہتا ہے کسی کو بھی نہیں.
جگہ جگہ وہاں عمران خان کے جلسے کے بینر لگے تھے میں نے کہا شام کو چلیں خان صاحب کے جلسے میں، کہتا یار توبہ کرو
ابھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز دیکھ کر معلوم ہو رہا ہے کہ جہلم کی طرح شاہدرہ کا جلسہ بھی انتہائی کامیاب رہا.
 
Top