الیکشن کی تیاریاں

فکسڈ نہیں لیکن ایک perennial candidate ہوتا ہے جو ہمیشہ ہارنے کے لئے ہی الیکشن لڑتا ہے
محب علوی صاحب! تہانوں کی دساں میں کنے خلوص نال ہاں کیتی سی کہ تہانوں جتا کے رہواں گی اور ہار جانے کا حوصلہ ہے مجھے وغیرہ وغیرہ۔۔۔ لیکن یہاں سیاست کی شد بد والے پہلے ہی ہواؤں کا رخ دیکھ چکے ہیں۔ ابھی بھی وقت ہے، آپ اپنی پارٹی سے کسی اور کو تو نہیں کھڑا کرنا چاہیں گے تاکہ ان قیافہ شناسوں کے دانت کھٹے ہوں؟ :D
 
ظفری

لائبریرین
میں نے تو آپ کو آزمانے کے لیے ٹیگ کیا تھا کہ محب علوی صاحب سے دوستی کی گہرائی ناپی جا سکے۔ لیکن جن پتوں پہ تکیہ تھا وہ ہوا دینے لگے وہ بھی قیمے والے نان کے بغیر ہی؟ بریانی باقیوں کے لیے نہ بھی پکی تو ایک دیگ آپ کے نام کی سپیشل چڑھائیں گے۔ آپ ہمارے مخالفین سے راستے الگ کر کے ہم سے مل جانے کا اعلان تو کریں!!!
سیاست کا کچھ نہیں پتا ، کون کب کس کے ساتھ ہوجائے ۔ صرف دیگ سے ہی کام نہیں چلے گا ۔ محب علوی نے اگر بریانی کی دیگ کیساتھ تکوں اور دیگر لوازمات بھی رکھے ہوں تو آپ کا پورا کیمپن کیمپ وہاں منتقل ہوسکتا ہے ۔ بس یہ دھیان رہے ۔ :dancing:
 
آپ اپنا بتائیں، کیا لیں گے آپ!!!!!!
 
ظفری

لائبریرین
آپ اپنا بتائیں، کیا لیں گے آپ!!!!!!
مختصر عرصہ میں ہمیں پاکستان کے کئی چکر لگانے پڑے کہ کچھ طاقتور حلقے ہمیں سیاست میں لانا چاہتے تھے ۔ مگر ان کے شرائط کچھ ایسی تھیں کہ دل نہیں مانا۔ اب آپ نے گیند ہمارے کورٹ میں ہی ڈال دی ہے تو شرائط کے بغیر ہم آپ کی کیمپین چلانے کے لیئے راضی ہیں ۔ مگر یاد رہے بریانی پھر بھی کھانی ہے ۔ :D
 
اب میں خوشی سے پھولی نہ سماؤں؟
یہ بھی بتا دیں کہ بریانی کے علاوہ ٹیکسز کی مد میں کیا کیا ہے!! :D
اور پاکستانی حلقے گھریلو سیاست والے تو نہیں تھے؟؟؟
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میری ٹیم، یاز ، عبداللہ محمد ، زیک ، سید عاطف علی ،@سیما علی ، @گل یاسمیں ، اے خان ، ظفری ، عرفان سعید ، محمد عبدالرؤوف ، عبدالقیوم چوہدری ، ظہیر احمد ظہیر ، جاسمن
کیا آپ سب میں سے کوئی ہے جو حروف احمر میں سے کوئی جزو یا کل ہماری الیکشن کمپین میں (ہماری سائیڈ سے) بننا چاہے گا؟؟؟؟؟؟
ہمیں بحیرہ احمر کی اولین موج حروفِ احمر میں اول الذکر سمجھیں۔
 
میری ٹیم، یاز ، عبداللہ محمد ، زیک ، سید عاطف علی ،@سیما علی ، @گل یاسمیں ، اے خان ، ظفری ، عرفان سعید ، محمد عبدالرؤوف ، عبدالقیوم چوہدری ، ظہیر احمد ظہیر ، جاسمن
کیا آپ سب میں سے کوئی ہے جو حروف احمر میں سے کوئی جزو یا کل ہماری الیکشن کمپین میں (ہماری سائیڈ سے) بننا چاہے گا؟؟؟؟؟؟
اس سے پہلے کہ محب علوی اپنی کمپین شروع کریں یا ساری پرانی آئی ڈیز کو ایکٹو کروا لیں میں کچھ نام اور لے دوں جو رہ گئے تھے اور مجھے نیند نہیں تھی آ رہی۔
بابا جانی آپ میری ٹیم میں ہیں! میں نے ہانی پہلے مل لیا ہے بس۔

اور محمداحمد بھائی، فہیم بھائی, بابا جی ، گُلِ یاسمیں ، فیصل عظیم فیصل آپ سب سے بھی دوبارہ پوچھ رہی ہوں کہ حروف احمر میں سے کچھ بنیں گے؟ اور بریانی کے علاوہ کچھ؟؟
 
محمداحمد

لائبریرین
میں تو محمد احمد بھائی کو ووٹ دوں گا کچھ بھی کر لو ۔
باقی مریم ! مجھے تو یہ دھاگا مقفل ہوتا دِیکھ رہا ہے ۔
میں جا رہا ہوں ووٹ ڈال کے خدا حافظ ۔
اب میں تب واپس آؤں گا جب محمد احمد بھائی مجھے ووٹ ڈالیں گے ۔ :)
ٹیگ تک تو خیر تھی لیکن اب تو میرے ووٹ بھی ان صاحب کو پڑنے لگے ہیں۔ :)

عاطف بھائی کہیں آپ نے دانستہ خط کا پتہ غلط تو نہیں لکھا کہ ووٹ واپس آ کر آپ کو ہی "پڑ " جائے۔ :ROFLMAO:
 
آخری تدوین:
اس سے پہلے کہ محب علوی اپنی کمپین شروع کریں یا ساری پرانی آئی ڈیز کو ایکٹو کروا لیں میں کچھ نام اور لے دوں جو رہ گئے تھے اور مجھے نیند نہیں تھی آ رہی۔
بابا جانی آپ میری ٹیم میں ہیں! میں نے ہانی پہلے مل لیا ہے بس۔

اور محمداحمد بھائی، فہیم بھائی, بابا جی ، گُلِ یاسمیں ، فیصل عظیم فیصل آپ سب سے بھی دوبارہ پوچھ رہی ہوں کہ حروف احمر میں سے کچھ بنیں گے؟ اور بریانی کے علاوہ کچھ؟؟
یہ دیکھیں میں نے تو درست ٹیگ کیا ہے آپ کو۔ اسی کی لاج رکھ لیں! 😂
 
اور محمداحمد بھائی، فہیم بھائی, بابا جی ، گُلِ یاسمیں ، فیصل عظیم فیصل آپ سب سے بھی دوبارہ پوچھ رہی ہوں کہ حروف احمر میں سے کچھ بنیں گے؟ اور بریانی کے علاوہ کچھ؟؟
احمر ہوں یا اخضر ایک تو علم جفر والے حروف احمر ہیں دوسرے انگریزی والے حروف احمر ہیں اب آپ کا اشارہ کس طرف ہے بندہ اسی تذبذب میں جواب نہیں دے پارہا البتہ چموٹا پکڑنے سے پرہیز ہے کیونکہ ہم قریشیوں کو کسی نے چموٹا پکڑے دیکھ لیا تو فضول میں میراثیت کا لیبل لگ جائے گا ۔ و العیاذ باللہ من ذالک (اس لیئے نہیں کہ میراثی برے ہوتے ہیں بلکہ اس لیئے کہ اپنا نسب بدلنا یا اس کا تاثر دینا دونوں غیر محبوب ہیں میرے ہاں)
 
محمداحمد

لائبریرین
اس سے پہلے کہ محب علوی اپنی کمپین شروع کریں یا ساری پرانی آئی ڈیز کو ایکٹو کروا لیں میں کچھ نام اور لے دوں جو رہ گئے تھے اور مجھے نیند نہیں تھی آ رہی۔
بابا جانی آپ میری ٹیم میں ہیں! میں نے ہانی پہلے مل لیا ہے بس۔

اور محمداحمد بھائی، فہیم بھائی, بابا جی ، گُلِ یاسمیں ، فیصل عظیم فیصل آپ سب سے بھی دوبارہ پوچھ رہی ہوں کہ حروف احمر میں سے کچھ بنیں گے؟ اور بریانی کے علاوہ کچھ؟؟

ہمیں اپنی ٹیم میں لینے سے پہلے بس یہ یا د رکھیے کہ ہم کیچ لینے کے بعد خوشی میں بانڈری سے باہر چلے جاتے ہیں۔ :) :)

ویسے بریانی کے لئے پیشگی ہاں ہے، چائے تو ہو گی ہی اُس کے ساتھ۔ :rollingonthefloor:

اور یہ کہ ہم کسی بھی ٹیم میں ہوں، بریانی کے لئے آپ بلائیں گی تو ہم انکار نہیں کریں۔ آخر اتنے بے مروّت بھی نہیں ہیں ہم۔ :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
رکھ لی۔

اور فی الحال بریانی معہ چائے کے لئے ہاں کہہ دی ہے۔ :) باقی فروعی قسم کی باتیں ہوتی رہیں گی۔ :)

ویسے یہ سب باتیں محب بھائی کے آنے سے پہلے پہلے ہیں۔ ورنہ جیسے ہی وہ آئیں گےمجھے کان سے پکڑ کر اپنے کیمپ لے جائیں گے (آخر کو اُستاد ہیں ہمارے)۔ اور ساری بریانی دھری کی دھری رہ جائے گی۔

اگر جلدی جلدی میں آپ پارسل کر سکیں تو ممکن ہے کہ کوئی دعا آپ کے کام آ جائے۔ :) : )
 
الیکشن میں اصل جان امیدواروں کے حمایتی ، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ پیدا کرتے ہیں۔
فیصل عظیم فیصل بھائی ان سرخ حروف کا ذکر تھا کہ جہاں ہمارا مقابلہ ہو وہاں ہماری ٹیم میں سے بن جائیے۔
اور چموٹے کا ذکر عبداللہ محمد بھائی کے ایک پرانے مراسلے سے مستعار لیا تھا جہاں انہوں نے غالبا پہلی ہزاری پہ لکھا تھا کہ مجھے اتنی پرمزاح کی ریٹنگز ملتی ہیں کہ یوں لگتا ہے میرے ہاتھ میں چموٹا ہے یا ہو۔۔۔کچھ ایسی بات تھی۔ آپ کو اچھا نہیں لگا تو تہہ دل سے معذرت اور پبلکلی الفاظ واپس بھی۔ میں نے اس کو کسی ذات پات سے ذہن میں ریلیٹ نہیں کیا تھا۔
آپ کی حس مزاح ویسے ہی کمال کی ہے اور ہم بے حد خوش ہیں کہ آپ آجکل محفل کے لیے اور یہاں ہم سب کے لیے وقت نکال پا رہے ہیں۔ 💙
 
ویسے یہ سب باتیں محب بھائی کے آنے سے پہلے پہلے ہیں۔ ورنہ جیسے ہی وہ آئیں گےمجھے کان سے پکڑ کر اپنے کیمپ لے جائیں گے (آخر کو اُستاد ہیں ہمارے)۔ اور ساری بریانی دھری کی دھری رہ جائے گی۔

اگر جلدی جلدی میں آپ پارسل کر سکیں تو ممکن ہے کہ کوئی دعا آپ کے کام آ جائے۔ :) : )
وہ تو میرے بھی استاد ہیں۔۔۔اب کیا میں الیکشن سے ہی دستبردار ہو جاؤں!!! (یا پائتھون ان لرن کر دوں؟ 🤣)
 
محمداحمد

لائبریرین
وہ تو میرے بھی استاد ہیں۔۔۔اب کیا میں الیکشن سے ہی دستبردار ہو جاؤں!!! (یا پائتھون ان لرن کر دوں؟ 🤣)
اس کے لئے پہلے لرننگ ہاؤ ٹو ان لرن کرنا پڑے گا۔ :)

یا پھر ہاؤ ٹو پُٹ یور آئئیز آن یور فور ہیڈ :ROFLMAO:

ویسے پارسل والی بات کا کوئی جواب نہیں دیا آپ نے۔ :)
 
فیصل عظیم فیصل بھائی ان سرخ حروف کا ذکر تھا کہ جہاں ہمارا مقابلہ ہو وہاں ہماری ٹیم میں سے بن جائیے۔
اور چموٹے کا ذکر عبداللہ محمد بھائی کے ایک پرانے مراسلے سے مستعار لیا تھا جہاں انہوں نے غالبا پہلی ہزاری پہ لکھا تھا کہ مجھے اتنی پرمزاح کی ریٹنگز ملتی ہیں کہ یوں لگتا ہے میرے ہاتھ میں چموٹا ہے یا ہو۔۔۔کچھ ایسی بات تھی۔ آپ کو اچھا نہیں لگا تو تہہ دل سے معذرت اور پبلکلی الفاظ واپس بھی۔ میں نے اس کو کسی ذات پات سے ذہن میں ریلیٹ نہیں کیا تھا۔
آپ کی حس مزاح ویسے ہی کمال کی ہے اور ہم بے حد خوش ہیں کہ آپ آجکل محفل کے لیے اور یہاں ہم سب کے لیے وقت نکال پا رہے ہیں۔ 💙
شاواشے وئی ۔ نراضگی کوئی ناں نہ میں نراض ہوا ہوں ۔ لہذا کروڑ فی صد غیر ضروری معذرت پھڑکا دی آپ نے لہذا میری طرف سے معذرت کا پارسل کھولے بغیر ہی واپس۔ باقی کوئی احسان نہیں کر رہا دفتر بیٹھا ہوتا ہوں دوسرے مجھے کھڑوس سمجھتے ہیں اور میں اپنی دنیا میں اپنی کھڑوسیت محفوظ رکھتے ہوئے ادھر کائیں کائیں کرتا رہتا ہوں
 
آخری تدوین:
Top