الیکشن کی تیاریاں

میں تو محمد احمد بھائی کو ووٹ دوں گا کچھ بھی کر لو ۔
باقی مریم ! مجھے تو یہ دھاگا مقفل ہوتا دِیکھ رہا ہے ۔
میں جا رہا ہوں ووٹ ڈال کے خدا حافظ ۔
اب میں تب واپس آؤں گا جب محمد احمد بھائی مجھے ووٹ ڈالیں گے ۔ :)
شاہ جی من ترا حاجی بگویم تو مرا ملا بگو؟؟
 
کافی اختلاف ہے لیکن ووٹ ایک ہی پارٹی کو دیتے ہیں
حال یہاں والا ہی ہے ۔ ووٹ جسے مرضی دو ہونا پھر وہی ہے جو اشرافیہ کو منظور ۔ ایک کھڈونا ہے دے دیتے ہیں قوم کو کہ جی آپ کی مرضی ہو رہی ہے ۔ ہاتھی ہو یا ہو کھوتا- کام جو چاہے روتھ کا بچہ وہی ہے ہوتا وہی ہے ہوتا- (جنرل امپریشن تو یہی ہے)
 
جہاں ہارنے کے اتنے زیادہ چانس ہوں، وہاں کے کوس کیا گننے!!! :love:
سیما جی کی "آمینز" اتنی زیادہ ہیں کہ میری ڈھیروں زبریں ان کے سامنے پانی بھریں۔ :love:
یہ اچھا خیال ہو سکتا ہے۔
الیکشن میں اصل جان امیدواروں کے حمایتی ، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ پیدا کرتے ہیں۔ اس سے اصل امیدوار کو کم اور مددگاروں کو زیادہ محنت اور کوشش کرنی ہوتی ہے۔ میرے دوسرے الیکشن میں بھی رضوان نے بہت عمدہ رنگ نمایاں تھا جس سے مقابلے میں بھی عمدہ تقاریر اور جملے بازی ہوئی۔ مزاح کے پیرائے میں لیا جائے تو اس سے پرلطف شاید ہی کوئی مقابلہ ہو۔
 
میرے دادا بھی اور پھر ابا بھی الیکشن پر کھڑے ہوتے رہے۔۔۔ادھر سے ماموں بھی کچھ الیکشن کمپینز وغیرہ میں ہوتے تھے۔ سبھی ازل سے ہی شاید ٹیم نواز میں تھے۔
مجھے بھی ٹھیک ہی لگتے ہوتے تھے یہ لوگ، جب تک عمران خان مینار پاکستان پہ نہ آیا تھا۔
لیکن وقت کے ساتھ ساتھ سمجھ آ جاتی ہے کہ جمہوریت ومہوریت ، الیکشن پارٹیاں ایک دھوکہ ہیں جہاں یہ گہری ریاست کے احکام کے خلاف گئے دھڑن تختہ فیر چاہے دنیا خونو خون ہو جائے ویسٹ انڈیا کمپنی نے کرنا وہی ہے جو وہ خود سمجھے گی کہ درست ہے مطلب سائے میں بادشاہت ہے دھوپ میں جمہوریت ۔ ایک ایسا فریب نظر جو اٹھتر سال سے ہم تو دیکھتے آ رہے ہیں ۔ بچپن میں جھنڈا اور فوج پرست ۔ جوانی میں وطن پرست ۔پھر پارٹی پرست ۔ پھر مفاد پرست اور آخر میں آ کر سب خدا پرست بن جاتے ہیں ۔
 
یہ اچھا خیال ہو سکتا ہے۔
الیکشن میں اصل جان امیدواروں کے حمایتی ، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ پیدا کرتے ہیں۔ اس سے اصل امیدوار کو کم اور مددگاروں کو زیادہ محنت اور کوشش کرنی ہوتی ہے۔ میرے دوسرے الیکشن میں بھی رضوان نے بہت عمدہ رنگ نمایاں تھا جس سے مقابلے میں بھی عمدہ تقاریر اور جملے بازی ہوئی۔ مزاح کے پیرائے میں لیا جائے تو اس سے پرلطف شاید ہی کوئی مقابلہ ہو۔
اچھا پھر آپ تیار ہیں یا کچھ دن لگیں گے ابھی آپ کو الیکشن کمپین چلانے میں؟
 
میں تو رات دو بجے سے آن لائن اور آن ڈیوٹی ہوں ۔ بس اب ویہلا ہو رہا تھا کہ مصروفیت آن پڑی ۔۔ اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا ہے ابھی تھوڑی دیر پہلے۔ آپ لوگ دیکھیں مجھے جیسے وقت نکلا میں حاضر
 
الیکشن میں اصل جان امیدواروں کے حمایتی ، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ پیدا کرتے ہیں۔ اس سے اصل امیدوار کو کم اور مددگاروں کو زیادہ محنت اور کوشش کرنی ہوتی ہے۔ میرے دوسرے الیکشن میں بھی رضوان نے بہت عمدہ رنگ نمایاں تھا جس سے مقابلے میں بھی عمدہ تقاریر اور جملے بازی ہوئی۔
میری ٹیم، یاز ، عبداللہ محمد ، زیک ، سید عاطف علی ،@سیما علی ، @گل یاسمیں ، اے خان ، ظفری ، عرفان سعید ، محمد عبدالرؤوف ، عبدالقیوم چوہدری ، ظہیر احمد ظہیر ، جاسمن
کیا آپ سب میں سے کوئی ہے جو حروف احمر میں سے کوئی جزو یا کل ہماری الیکشن کمپین میں (ہماری سائیڈ سے) بننا چاہے گا؟؟؟؟؟؟
 
ظفری

لائبریرین

کمپین کیمپ میں اگر بریانی کا بندوست ہے تو میری طرف سے ہاں ہے ۔ :D
 
میں تو رات دو بجے سے آن لائن اور آن ڈیوٹی ہوں ۔ بس اب ویہلا ہو رہا تھا کہ مصروفیت آن پڑی ۔۔ اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا ہے ابھی تھوڑی دیر پہلے۔ آپ لوگ دیکھیں مجھے جیسے وقت نکلا میں حاضر
اوہ ہوووو! خدا خیر کرے۔ میں تو ابھی سو کے اٹھی ہوں اور یہ خبر آپ سے ہی مل رہی ہے۔ تشویش ناک۔
 
کمپین کیمپ میں اگر بریانی کا بندوست ہے تو میری طرف سے ہاں ہے ۔ :D
میں نے تو آپ کو آزمانے کے لیے ٹیگ کیا تھا کہ محب علوی صاحب سے دوستی کی گہرائی ناپی جا سکے۔ لیکن جن پتوں پہ تکیہ تھا وہ ہوا دینے لگے وہ بھی قیمے والے نان کے بغیر ہی؟ بریانی باقیوں کے لیے نہ بھی پکی تو ایک دیگ آپ کے نام کی سپیشل چڑھائیں گے۔ آپ ہمارے مخالفین سے راستے الگ کر کے ہم سے مل جانے کا اعلان تو کریں!!!
 
Top