الٹی بیت بازی

ویسے تو اشعار کے بہت سے کھیل چل رہے ہیں، ایسے میں ایک منفرد خیال آیا ،تو سوچا کہ یہاں شروع کیا جائے۔
اب پتہ نہیں چل پاتا ہے یا نہیں۔ :)
خیر کھیل کچھ یوں ہے کہ یہاں ہم بیت بازی کے اصولوں کو الٹا رہے ہیں۔
یعنی جو شعر پیش کیا جائے گا۔ اگلے شعر کی ردیف پچھلے شعر کا پہلا حرف ہو گا۔
نہیں سمجھ آیا؟
مثال دیتا ہوں
پہلا شعر ہے

نقش فریادی ہے کس کی شوخیِ تحریر کا
کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا

اب اگلے شعر کی ردیف ن یا ں ہونی چاہیے
مثلاً
حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں
مقدور ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو میں

اب اگلے شعر کی ردیف ح ہونی چاہیے

ژ اور ڑ کی جگہ ر
ں کی جگہ ن
ے کی جگہ ی
ھ کی جگہ ہ
استعمال کیا جائے گا۔
 
فہد اشرف

محفلین

یہ تو بڑا آسان طریقہ ہوا کیونکہ اکثر شعراء کے دواوین کی ترتیب ردیف وار ہی ہوتی ہے
 
فہد اشرف

محفلین
ہونے لگا گزار غم یار بے طرح
رہنے لگا ہے دل کو اب آزار بے طرح
میر تقی میر
 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین

لاریب مرزا

محفلین
Top