1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

فونٹ القلم کلکتہ قرآنی فانٹ

شاکرالقادری نے 'اردو سوفٹویر ریلیز' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 4, 2011

  1. شاکرالقادری

    شاکرالقادری لائبریرین

    مراسلے:
    2,696
    موڈ:
    Cheerful
    القلم کے ایک رکن صغیر احمد صعودھری کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں قرآن کریم کی طباعت کے لیے جو ٹائپ فیس استعمال کیا جاتا ہے وہ عوام الناس میں بہت مقبول ہے نیز یہ ٹائپ فیس یونی کوڈ فانٹس میں دستیاب نہیں ۔ دراصل یہ پرانے وقتوں کا ٹائپ تھا جو کہ ایک ایک حرف کو جوڑ کر ٹریڈل مشینوں پر طباعت کی جاتی تھی ۔
    [​IMG]

    میں نے ان نے اس قرآن کریم کے چند صفحات سکین شدہ طلب کیے اور پھر ان کی فرمائیش پر برادرم اشتیاق علی قادری کی مدد و تعاون سےیہ فونٹ بنا ڈالا کو گہ خطاطی کے اعتبار سے یہ کوئی خوبصورت فونٹ نہیں لیکن بنگلہ دیشی عوام کی پسندیدگی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے لیے یہ تحفہ پیش ہے

    ڈاون لوڈ کے لیے یہاں کلک کریں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 35
  2. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    212,256
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    جزاک اللہ جناب قادری صاحب
    جزاک اللہ جناب اشتیاق بھائی

    آپ حضرات کی خدمات کا صلہ تو اللہ ہی دے سکتا ہے۔

    بہت شکریہ شریک محفل کرنے کا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. mfdarvesh

    mfdarvesh محفلین

    مراسلے:
    6,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت شکریہ
    گرانقدر خدمت ہے یہ، اگر بنگلہ دیشی بھائیوں کا کام بن جائے تو نور علی نور
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  4. عمر ثالث

    عمر ثالث محفلین

    مراسلے:
    59
    کیا ہی بات ہے جی
    اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. سویدا

    سویدا محفلین

    مراسلے:
    1,842
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    جزاکما اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. علوی امجد

    علوی امجد محفلین

    مراسلے:
    300
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    ماشاء اللہ ۔ اللہ تعالی آپ کے توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    خوبصورت فانٹ کی ریلیز کا شکریہ۔ میں جاننا چاہ رہا تھا کہ اس فانٹ کی بنیاد کس فانٹ کو بنایا گیا ہے اور کیا یہ ذکر سافٹوئیر کے متن پر 100 فیصد درست کام کام کرتا ہے؟
     
  8. گل خان

    گل خان محفلین

    مراسلے:
    741
    جزاک اللہ ،،زبردست کام کیا ہے۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. شاکرالقادری

    شاکرالقادری لائبریرین

    مراسلے:
    2,696
    موڈ:
    Cheerful
    عارف اس فونٹ میں وولٹ سورس بھی شامل ہے۔ یہ ایک عام فونٹ ہے ۔۔ اس میں قرآنی رموز و اوقاف موجود نہیں ہیں اور آیات کے نشانات بھی موجود نہیں ہیں ۔۔ تاہم ذکر کے ساتھ ٹھیک کام کر رہا ہے اگر تم اس میں آیات اور دیکگر رموز و اوقاف ڈال سکو تو بنگلہ دیشی بھائی بہت خوش ہو جائیں گے:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  10. پاکستانی

    پاکستانی محفلین

    مراسلے:
    4,529
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    جزاک اللہ
    اللہ تعالٰی آپ کواس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔۔۔آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. شاہ جہاں

    شاہ جہاں محفلین

    مراسلے:
    1
    شاکر صاحب جزاک اللہ خیرا و خیرا کثیرا آمین ثُم آمین
     
  12. عبیداللہ عبید

    عبیداللہ عبید محفلین

    مراسلے:
    242
    یہ فونٹ ایشیاٹک سوسائٹی آف بنگال کی نگرانی میں ان کتابوں میں بھی برتا گیا ہے جو عربی ، فارسی یا اردو زبان سے تعلق رکھتی ہیں جیسے : کشاف اصطلاحات الفنون وغیرہ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. زلفی شاہ

    زلفی شاہ لائبریرین

    مراسلے:
    4,001
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    پہلا سلام

    اس فورم کے تمام دوستوں کو میری طرف سے سلام اور عید کی پیشگی مبارکباد قبول ہو۔
     
  14. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,174
    محترم سید مقبول شیرازی زلفی صاحب، اردو محفل مین خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں خوشگوار گذرے گا اور ہمیں آپ سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

    بہتر ہوگا جو آپ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف کرا دیں اس طرح دیگر محفلین آپ کو جان سکیں گے اور گفتگو میں آسانی رہے گی۔ :)
     
  15. اسمعیٰل

    اسمعیٰل محفلین

    مراسلے:
    16
    جزاکم اللہ الخیر
    میرے اردو فونٹ کے کلشن میں ایک اضافہ
    شکریہ
     
  16. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    چونکہ ابھی قرآنی فانٹس کیلئے جمیل خط نما کا انٹرفیس موجود نہیں ہے اسلئے فی الحال اسے جمیل خط نما میں شامل نہیں کیا گیا۔
     

اس صفحے کی تشہیر