فونٹ القلم تاج نستعلیق ریلیز (اعلان)

مقدس

لائبریرین
حیران ہونے والی کیا بات ہے۔
زیادہ سے زیادہ گروپ جوائن کریں۔ پھر ہاؤ آر یو فرینڈز کا ایک امیج پوسٹ کریں گروپ کی وال پر۔ بس فرینڈ ریکویسٹ آنا شروع۔۔:D
ہر 3 دن بعد خود پانچ لوگوں کو ریکویسٹ بھیجیں۔ 2 سے 3 مہینے میں 2500 سے 3000 فرینڈز ہو جائیں گے۔:D
نو وے میں تو مہینے گزرنے کے بعد فیس بک پر یہ احسان کرتی ہوں
 

الف نظامی

لائبریرین
القلم تاج نستعلیق میں کمپوز شدہ کلام
374116_510058032347503_724722219_n.png
 
بہت بہت مبارک ہو شاکر القادری صاحب اور آپ کی پوری ٹیم لائق صد تحسین ہے اس تاریخی کامیابی پر۔

لاہور سے تعلق ہونے کی وجہ سے اس فانٹ کی نسبت پڑھ کر جی بہت خوش ہے اور اوپن سورس فانٹ بنا کر جو کار خیر آپ نے اور آپ کی ٹیم نے کیا ہے اس کا اجر آپ کو ہمیشہ ملتا رہے گا۔

ایک اہم سنگ میل ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور انشاءللہ اب نستعلیق فانٹ کے میدان میں نوری نستعلیق سے ہٹ کر کام کی ترویج اور ترغیب ہو گی۔

دعا گو ہوں کہ القلم کی طرف سے کامیابیوں کا اور خوشخبریوں کا سلسلہ جاری رہے اور محبان اردو کے لیے خوشگوار اور آسودگی بھری خبریں ملتی رہیں۔

آمین۔
 
مبارک باد
شاکر القادری صاحب اور ان کے معاونین!​
کو فونٹ ’’القلم تاج نستعلیق‘‘ ریلیز کرنے پر مبارک باد۔​
بے شک ان احباب کا یہ کام اپنی نوعیت کے اعتبار سے منفرد ہے کیونکہ اس فونٹ کو عوام الناس کے استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ لہذا یہ ہر خاص و عام کی دسترس میں ہے۔​
اللہ تعالیٰ انہیں مزید برکتیں عطا فرمائے۔ امین!​
 

طمیم

محفلین
بہت خوب ۔ ماشاء اللہ ۔
اللہ تعالیٰ محترم شاکر القادری صاحب ، محترم اشتیاق صاحب اور اسی طرح باقی پوری ٹیم کو جس نے اتنی محنت کے ساتھ یہ انتہائی خوبصورت فونٹ تیار کیا ہے ، اپنے فضلوں سے نوازے۔ جزاکم اللہ۔
 
السلام علیکم !
شاکر بھائی ایک دوسرے فورم پہ وہاں کے ایک ممبر نے ایک سوال کیا ہے کہ
ایک جگہ اس کےمتعلق لکھا گیا ہے کہ اس کا تجارتی استعمال ممنوع ہے۔ اس کی وضاحت کچھ ہوجائے کہ اس کا کیا مطلب ہے ؟
کیا نیوز ویب سائٹ میں اس کا استعمال "تجارتی استعمال" کے دائرے میں آتا ہے ؟
جی اس بارے وضاحت درکار تھی
 

راج

محفلین
بہت عرصے سے تاج نستعلق کا انتظار تھا ۔ یہاں تک کہ محفل پر آنا بھی کم ہو گیا آج دل کیا محفل پر آنے کا اور آتے ہی یہ دھماکہ ۔ دل باغ باغ ہوگیا۔
شاکرالقادری صاحب اور آپ کے سبھی ٹیم ممبر کو دلی مبارکباد۔
 

راج

محفلین
قابل تعریف بات یہ ہے کہ تاج نستعلق السٹریٹر اور فوٹوشاپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
شاکر بھائی آپ اور آپ کی ٹیم کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔
 

راج

محفلین
مجھے نہیں پتہ کہ تاج نستعلق کی ٹیسٹنگ کے لئے کوئی مخصوص تھریڈ ہے کہ نہیں اس لئے میں یہیں پر بتا دینا چاہتا ہوں جو غلطی مجھے نظر آئی ایم ایس ورڈ السٹر ٹریٹر اور فوٹوشاپ تینوں جگہ اس پیچھے لفط کو تاج نستعلق پیچھو لکھتا ہے
 
Top