فونٹ القلم تاج نستعلیق ریلیز (اعلان)

نعیم سعید

محفلین
ماشاء اللہ۔ شاکر بھائی! بہت بہت مبارک قبول فرمائیں۔
اس اہم کارنامے کی تکمیل پر جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہی لگتی ہے۔
شاکر بھائی اور ٹیم کے تمام ساتھی ہمارے لیے قابل فخر ہیں۔
جزاک اللہ خیرا۔
 
رانا

محفلین
میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو۔
یہاں کشیدہ کشیدہ کی بہت بات سننے میں آرہی ہے کوئی دوست بتائے گا کہ اس سے کیا مراد ہے؟ کشیدہ والی بات سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اس نئے فونٹ میں کچھ کمی ہے لیکن وہ کیا ہے آسان الفاظ میں اگر سمجھا سکیں کہ مجھے فونٹ سازی کا کچھ بھی پتہ نہیں میں تو صرف جمیل نوری نستعلیق کو استعمال کرنے کی حد تک ہی رہا ہوں۔
 
hackerspk

محفلین
بہت شکریہ شعیب سعید شوبی !امید ہے آپ اپنی پرسنل ویب سائٹ اور بلاگ پر بھی اس کی رپورٹ لکھیں گے
بہترین۔ زبردست شاکر بھائی، میری طرف سے نا صرف مبارک باد بلکہ نیک تمنائیں بھی قبول فرمائیں۔ فونٹ کو دیکھا تو مزہ آگیا میں اس کو اپنے بنائے ہوئے اردو ایڈیٹر کی فونٹ لسٹ میں بھی ڈال رہا ہوں۔ یقینا میرے ان الفاظ میں اتنا دم خم نہیں کہ آپ کی انتھک محنت کو مناسب جملوں میں خراج تحسین پیش کر سکوں۔میری آپ سے گذارش ہے کہ اس کے متعلق ایک تفصیلی مضمون http://urduencyclopedia.org/general/ پر ضرور لکھیں۔ چونکہ مجھے خطوط کے بارے میں علم نہ ہونے کے برابر ہے اس لیے میری تحریر میں آپ کی تحریر سی علمی حیثیت نہیں رکھ سکتی۔
 
شاکر بھائی میں نے آپ کے حکم کے مطابق اپنے بلاگ پر آپ ہی تحریر پوسٹ کر دی ہے اور اپنی پرسنل ویب سائٹ پر القلم تاج نستعلیق کا بینر بھی آویزاں کر دیا ہے۔ انشاءاللہ فیس بک پر بھی جہاں تک ہو سکا، اس خوبصورت فونٹ کی تشہیر کی پوری کوشش کروں گا۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین

بسروچشم! مجھے امانت علی گوہر کی جانب سے بھی ایسی ہی تحریر کے لیے کہا گیا ہے انشأاللہ آپ صاحبان کے حکم کی جلد تعمیل کرتا ہوں اور ایڈیٹر کی لسٹ میں فونٹ شامل کرنے کا شکریہ چند روز پہلے آپ سے ذاتی پیغام میں اسی وجہ سے رابطہ کیا تھا کہ کیا آپ کے ایڈیٹر میں ان پیج کی طرز پر یہ فانٹ ٹکڑوں میں بانٹ کر استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں امید ہے آپ اس پر ضرور غور کریں گے :)
 
جزاک اللہ شوبی نامہ پر تحریر کو دیکھا اور مزا آگیا
 
شاکرالقادری

لائبریرین

hackerspk

محفلین
بسروچشم! مجھے امانت علی گوہر کی جانب سے بھی ایسی ہی تحریر کے لیے کہا گیا ہے انشأاللہ آپ صاحبان کے حکم کی جلد تعمیل کرتا ہوں اور ایڈیٹر کی لسٹ میں فونٹ شامل کرنے کا شکریہ چند روز پہلے آپ سے ذاتی پیغام میں اسی وجہ سے رابطہ کیا تھا کہ کیا آپ کے ایڈیٹر میں ان پیج کی طرز پر یہ فانٹ ٹکڑوں میں بانٹ کر استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں امید ہے آپ اس پر ضرور غور کریں گے :)
شاکر بھائی میں باقاعدہ پروگرامر نہیں ہوں۔ اس سلسلے میں محنت کی جا سکتی ہے۔ اور دوستوں سے مشورے لیے جا سکتے ہیں۔ شاید کام بن سکے۔
 
مقدس

لائبریرین
میری پانچ آئی ڈی ہیں جن پر ہزاروں لوگ ایڈ ہیں۔
2، 3 دن میں رزلٹ آپ کے سامنے ہوگا۔:)
مجھے پتہ نہیں تھا اس لیے اجازت چاہی تھی۔:)

وٹ۔۔۔ اتنی زیادہ بھیا۔۔۔ ہی ہی ہی۔۔ میرے پاس ایک ہی ہے اور وہ بھی فہیم بھائی نے بنا کر دی تھی۔۔ کبھی کبھار لاگ ان کرتی ہوں۔۔ فیس بک پر احسان کرنے کی نیت سے
لولزززز
 
شاکرالقادری

لائبریرین
وٹ۔۔۔ اتنی زیادہ بھیا۔۔۔ ہی ہی ہی۔۔ میرے پاس ایک ہی ہے اور وہ بھی فہیم بھائی نے بنا کر دی تھی۔۔ کبھی کبھار لاگ ان کرتی ہوں۔۔ فیس بک پر احسان کرنے کی نیت سے
لولزززز
مزے کی بات یہ ہے دو کو چھوڑ کر تمام خواتین کے نام سے ہیں۔ اور سب پر 2 سے 3 ہزار فرینڈز ہیں۔ مارکٹنگ کرنا آسان ہوجاتا ہے ان آئی ڈیز سے۔:)
 
ااففففففف خدایااا
حیران ہونے والی کیا بات ہے۔
زیادہ سے زیادہ گروپ جوائن کریں۔ پھر ہاؤ آر یو فرینڈز کا ایک امیج پوسٹ کریں گروپ کی وال پر۔ بس فرینڈ ریکویسٹ آنا شروع۔۔:D
ہر 3 دن بعد خود پانچ لوگوں کو ریکویسٹ بھیجیں۔ 2 سے 3 مہینے میں 2500 سے 3000 فرینڈز ہو جائیں گے۔:D
 
Top